Tag: بلوچستان یونیورسٹی

  • بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ تصادم میں 7 طلبہ زخمی، یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند

    بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ تصادم میں 7 طلبہ زخمی، یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند

    کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کے 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 7 طلبہ زخمی ہو گئے، تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلبہ گروپوں میں تصادم کے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی، جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصد کے لیے بند رہے گی۔

    قبل ازیں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوئے، جنھیں سول اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

    یونیورسٹی نے اعلامیے کے ذریعے تمام طلبہ کو یونیورسٹی ہاسٹل فوری خالی کر نے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دوسری طرف طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے بلوچستان یونیورسٹی بند رہی ہے، اب جب یونیورسٹی کھل گئی تو پھر سے قوم پرست اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن بی ایس او اور پی ایس او کی ذاتی لڑائی کی وجہ سے یونیورسٹی بند کر دی گئی۔

  • ہفتہ وار 2 چھٹیوں میں سے ایک کو ختم کردیا گیا

    ہفتہ وار 2 چھٹیوں میں سے ایک کو ختم کردیا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں میں سے ایک کو ختم کردیا گیا ، اب ہفتے کے روز کلاسز اور انتظامی امورمعمول کے مطابق ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں میں سے ایک کوختم کردیاگیا ، یونیورسٹی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتے کو چھٹی ختم کردی گئی ہے ، اب کلاسز اور انتظامی امورمعمول کےمطابق ہوں گے۔

    اعلامیے میں کہا کہ چھٹی ختم کرنے کا مقصد سمسٹر میں طلبہ کے وقت کو بچانا ہے۔

    یاد رہے بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی اسکول تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے 13 اگست تک ہونگی۔

  • یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل اور  ہراساں کرنے کا انکشاف

    یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کا انکشاف

    کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے انکشاف پر سیکیورٹی برانچ کے افسر اورسرویلنس انچارج کو گرفتار کرلیا ، اہلکاروں سے ہراساں اور بلیک میلنگ کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں ، ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں بلیک میلنگ کا بڑااسکینڈل ایف آئی نے بے نقاب کردیا، طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کے سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔

    ذرائع نے اے آروائی نیوز کوبتایا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایف آئی نے گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ پر چھاپہ مارکر توچیف سیکورٹی آفیسر اور سرویلنس انچارج کو حراست میں لیا اور ان سے بڑی تعدادمیں ایسی ویڈیوز برآمد کیں ، جو بلیک میلنگ کے ذریعے بنائی گئی تھیں۔

    دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ میں سیکورٹی مقاصد کے لئے نصب کئے گئے خفیہ کیمروں سے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرتے تھے، بلیک میل کئے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

    ذرائع نے دعوِی کیا ہے کہ کارروائی کے دوران وی سی کے پرسنل اسٹاف آفیسر سے بھی قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا، ایف آئی نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئےدو سو کے قریب اہلکاروں اور دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کرلی ہے۔

    ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں۔

    دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے طالبات میں خوف پھیلتا ہے، بلوچستان حکومت ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرسکتی ، ایف آئی اے سائبر کرائم اس کیس کو دیکھ رہا ہے ، بلوچستان یونیورسٹی واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ انکوائری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے تعاون کریں گے ، بلوچستان یونیورسٹی واقعے کے ملزمان کو نشان عبرت بنائیں گے، ایف آئی اے قوانین موجودہیں معاملہ عدالت میں ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعے پر سخت کارروائی ہوگی اور بلوچستان حکومت اپنے بچوں، بچیوں کیلئے معاملے پرقانون بھی منظور کرائے گی۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کےسپرنٹنڈنٹ جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کےسپرنٹنڈنٹ جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کو3 گولیاں لگیں، حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سمیت دیگر واقعات اور حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 2 فروری کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

    بلوچستان: نامعوم افراد کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

    لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

    لیویز حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلرتھے، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔