Tag: بلوچستان

  • کوئٹہ :بلوچستان آکرنئی امید اورالگ خوشی ملتی ہے،صدر ممنون حسین

    کوئٹہ :بلوچستان آکرنئی امید اورالگ خوشی ملتی ہے،صدر ممنون حسین

    کوئٹہ : صدر پاکستان ممنون حسین کا کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان آکر نئی امید اور الگ خوشی ملتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی مسرت کا باعث ہے،میں محب وطن عوام کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتا ہوں.

    انہوں نے کہا پاکستان باالخصوص بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ی کی طرف جارہی ہے جب کہ بلوچ عوام کاجذبہ حب الوطنی بے مثال ہے اور بلوچستان سے اس وقت غیر معمولی توقعات ہیں.

    صدرممنون حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن سے زیادہ قومی عزم نظریہ اورطرزفکروعمل بن چکا ہے جب کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیوں کی معترف ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی گئی،سی پیک منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا لیکن بعض عناصر سی پیک پر غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ باز رہیں.

    صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ہرشعبے میں مسلمانوں کی ترقی چاہتے تھے،کرپشن اور بدعنوانی ملک کے لئے ٹھیک نہیں، کرپٹ اور بدعنوان لوگوں سے لاتعلق ہونا ہوگا جب کہ ترقی کے لیے تعلیم اورریسرچ پرزیادہ توجہ دینا ہوگی.

    واضح رہے کہ فرسٹ بلوچستان اوپن محمد علی جناح شوٹنگ چیمیئن شپ کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری،گورنر محمد خان اچکزئی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت اراکین بلوچستان اسمبلی اور وزرا ء نے بھی شرکت کی جبکہ صدرمملکت ممنون حسین نے یاد گارہ شہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی.

  • بلوچستان سے 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار، کوئٹہ دھماکوں کا اعتراف

    بلوچستان سے 6 خطرناک دہشت گرد گرفتار، کوئٹہ دھماکوں کا اعتراف

    کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رقم لے کر بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے 6 دہشت گردوں کو کرفتار کرلیا گیا ہے۔


    How and who carries out terrorist activities in… by arynews

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے اُن کا اعترافی بیان بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا، اعترافی ویڈیو بیان میں دہشت گردوں نے تسلیم کیا ہے کہ ’’انہیں یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے کمانڈر سرفرا بنگلزائی نے کوئٹہ میں دہشت گردی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رقم فراہم کی، ویڈیو میں دہشت گردوں نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ’’کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی وہ ملوث ہیں اور اس کی ہدایت بھارتی خفیہ ایجنسی نے بلوچ آرمی کو دی‘‘۔

    پڑھیں :   بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار

    سرفراز بگٹی نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ ’’بلوچستان میں بھارت نواز دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور  ان گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہےجنہیں دشمن ملک کی جانب سے دہشت گردی کے لیے رقم مہیا کی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں :  مستونگ آپریشن میں بی ایل ایف کمانڈر4 ساتھیوں سمیت ماراگیا، سرفرازبگٹی

    انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ملزمان نے کوئٹہ بم دھماکے سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے جہاں سے افغان مہاجرین کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش جاری ہیں‘‘۔

    قبل ازیں بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کلبھوشن یادوو سمیت افغان انٹیلی جنس کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

     

  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،اسلحہ برآمد

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بارکھان کے علاقے سیکھنام میں خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کور اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں نے یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،بارکھان سے خفیہ اطلاع پر بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.

    ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں 4 اینٹی ٹینک مائینز،9 آر پی جی راکٹ،5 ریموٹ کنٹرول بم،ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا.

    ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یوم آزادی پر بڑی کارروائی کے لیے گولہ بارود جمع کر رکھا تھا.

    واضح رہےکہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے.

  • کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،1وکیل جاں بحق

    کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،1وکیل جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک وکیل کو قتل کر دیا گیا ہے،واقعہ کوئٹہ شہر میں فیصل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا.

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے جہانزیب علوی کے قتل کے واقعے کی مذمت کی ہے، بلوچستان ایسوسی ایشن نے ان کے قتل کے خلاف آج عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دی ہے.

    بروری روڈ پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جہانزیب علوی ایڈووکیٹ عدالت سے فارغ ہونے کے بعد فیصل ٹاؤن میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے.

    پولیس کے مطابق بروری روڈ سے فیصل ٹاؤن کی جانب موڑتے ہوئے جہانزیب علوی گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھروانے کے لیے رکے،وہاں دو مسلح افراد آئے اور وکیل پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے.

    فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    *کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    اس سے قبل گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے بلوچستان کے شہر چمن سے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغواکرلیا،مغوی ڈاکٹر غلام محمد چمن میں ریلوے اسپتال میں کام کر رہے تھے.

  • کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغوا،مغوی ڈاکٹر غلام محمد چمن میں ریلوے اسپتال میں کام کر رہے تھے.

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پولیس حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر غلام محمد کو چمن اسپتال کے باہر سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا.

    پولیس کا کہنا تھاکہ اغوا کاروں کی تعداد چھ تھی جوڈاکٹر کو اغوا کرنے کے بعد ایک گاڑی میں نامعلوم مقام کی جانب لے گئے.

    گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈاکٹر غلام محمد ریلوے اسپتال چمن کے انچارج تھے اور وہ وہاں طویل عرصے سے کام کررہے تھے. تاہم ڈاکٹر کو اغوا کرنے کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہوسکے.

    یاد رہے کہ چمن سے جون کے مہینے میں بھی تاجروں کے اغوا کے واقعات پیش آئے تھے جس کے خلاف تاجروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بھی بند کیا تھا.

    *بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پرسیاسی جماعتوں کا اظہارِتشویش

    اس سے قبل رواں سال مئی میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا

    واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • تربت میں ایف سی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    تربت میں ایف سی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

    تربت: ایف سی اور حساس اداروں کی تربت میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے خوشاب میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جسے حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال چار ٹھکانے بھی مسمار کردیئے جبکہ سات مشتبہ افراد کو زیر حراست بھی لے لیا، زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

  • کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،71افراد گرفتار

    کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،71افراد گرفتار

    کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے71افراد گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں پاکستان کوسٹ گارڈزنےجیوانی اورشاہ جہان روڈ پر چیکنگ کے دوران مختلف گاڑیوں اور بسوں میں سے 71افراد کوگرفتار کر لیا،جس میں3افغانی،1ایرانی اور67پاکستانی شہری شامل ہیں.

    کوسٹ گارڈز کی کارروائی میں گرفتار تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ابتدائی تفتیش کے بعد ان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال 950 افراد کوغیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر چکی ہے.

  • کوئٹہ میں فائرنگ،دوافراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ،دوافراد جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ہزارہ قبیلے کے دو افراد جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد رکشے میں سریاب روڈ پر جا رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی،واقعے میں دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا ایک شخص مچھ کے علاقے میں کوئلہ کان میں کام کرتا تھا.

    پولیس حکام کے مطابق یہ دونوں افراد ہزار گنجی اڈے کی جانب جا رہے تھے جہاں سے عام گاڑی میں کوئلہ کان جانا تھا لیکن موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب ان پر فائرنگ کر دی.

    یاد رہے کہ چوبیس گھنٹوں میں سریاب کے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل رات کو فائرنگ کے ایک واقعے میں لیویز فورس کا ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا.

    واضح رہے کہ لیویز فورس کے اہلکار پر حملے کا واقعہ سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں پیش آیا تھا.

  • بلوچستان: مذہبی جماعتوں نے ’’امام‘‘ کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دےدیا

    بلوچستان: مذہبی جماعتوں نے ’’امام‘‘ کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دےدیا

    کوئٹہ : بلوچستان کی مذہبی جماعتوں نے نیا اتحاد تشکیل دے دیا، اتحاد ملت اسلامیہ محاذ (امام) کے نام سے قائم اتحاد میں سات مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی مذہبی جماعتوں نے امام کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دیدیا،اتحاد ملت اسلامیہ محاذ میں جمعیت علماء اسلام (ف) جماعت اسلامی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث، مجلس وحدت المسلمین اورجے یوآئی (س) کے علاوہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بھی شامل ہیں۔

    اتحاد ملت اسلامیہ محاذ کے صدر جے یوآئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی امام کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا علی محمد ابوتراب کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

    دیگر جماعتوں کے رہنما نائب صدور کے طور پر اتحاد کے لئے کام کریں گے ، کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام کے رہنماؤں نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قراردیا ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں ہماری تقسیم کے درپے ہیں، اتحاد کا دوسرا اجلاس پچیس اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    رہنماؤں کے مطابق ملک کی دیگر مذہبی جماعتوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی.۔

     

  • گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پر امن صوبہ بنانے کےلیے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیا ں کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عوام اپنی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کی بدولت آج صوبے میں امن وامان قائم ہے.

    وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کی بحالی کےلیے پرعزم ہے،دہشت گرد چاہے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،اب بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی.

    ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان*

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہو ں تاکہ دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے.