Tag: بلوچستان

  • بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

    بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار

    کوئٹہ : بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے کہاہے کہ وہ حکومت سے بلوچستان کے مسئلے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ رہنما راہمداغ بگٹی نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں تمام معاملات سیاسی اور پرامن طریقے سے حل کرناچاہتے ہیں۔

    پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا طریقہ کار غلط ہے تسلیم کرے۔ پرامن بات چیت کےلئے آگے آنا ہوگا، بلوچ عوام کو ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے۔

    دوسری جانب براہمداغ بگٹی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ وہ تمام ناراض بلوچ رہنماؤں سےمذاکرات کےلئےتیارہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض بلوچ بھائیوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ہمارا شروع دن سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی انداز میں حل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان میں جلدازجلدامن بحال ہو۔بلوچستان حکومت کو مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

  • سرحدی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا

    سرحدی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا

    اسلام آباد: سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا،نکیال سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین شہری شہید اورپندرہ زخمی ہوئے تھے۔

    ایل او سی پر فائرنگ برداشت نہیں، بھارت اپنی فوج کو روکے دفترخارجہ کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے احتجاج کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے نکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پندرہ اور سولہ اگست کو فائرنگ سے تین بے گناہ شہری شہید اور پندرہ زخمی ہوئے ۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت بلااشتعال فائرنگ کی تحقیقات کرائے اور اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے روکے ۔

     بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید خاتون کی نماز جنازہ نکیال سیکٹر میں ادا کر دی گئی، جس میں پاک فوج کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • بلوچستان میں جشن آزدی پر700فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

    بلوچستان میں جشن آزدی پر700فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

    کوئٹہ: بلوچستان میں سات سو سے زائد فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے کمانڈرسدرن کمانڈناصرخان جنجوعہ نےہتھیار ڈالنے والوں کو مبارک باد دی ۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیا، دہشت گرد سر گرمیاں ماند پڑگئیں، جوانوں کےعزم و حوصلےکےسامنےدہشت گردہمت ہار بیٹھے۔

    جشن آزدی کےپرمسرت موقع پرسات سوفراری دہشت گردی سےتائب ہوگئے اورہتھیارڈال دیئے، ہتھیارڈالنےکی تقریب کوئٹہ پولیس لائن میں منعقد ہوئی۔

    فراریوں نےقومی دھارےمیں شامل ہوکرقومی پرچم تھام لیااورعہدکیاکہ ہرسوامن کاپیغام پہچائیں گے، کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نےخطاب کرتے ہوئےکہاہتھیارپھینکنےوالوں کوقومیت کاجھنڈااورمحبت دی ہےآج سےدشمنی ختم،دوستی شروع ہوگئی.

    آزادی کا جشن ہو اور بلوچستان کے غیور عوام پیچھے رہیں ہو ہی نہیں سکتا۔ بلوچ عوام بھی آزدی کی خوشیاں منا رہے ہیں اس سےقبل بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب میں بلند ہوتےسبز ہلالی پرچم نے سب پر اپنا سحر طاری کردیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اہل وطن کوجشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے وطن سےوفا کاعہددہرایا۔

  • کوئٹہ:پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر، رواں سال تعداد 25ہوگئی

    کوئٹہ:پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر، رواں سال تعداد 25ہوگئی

    کوئٹہ : بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، دوہزار پندرہ میں صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد چار ہوگئی۔

    کوئٹہ میں پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا، رواں سال صوبے بھر میں تعداد چار ہوگئی، کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد کے رہائشی شرف اللہ نامی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال میں ابتک پاکستان میں پولیو کے پچیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے سےستر فیصد کم ہے۔

    گذشتہ برس پاکستان میں پندرہ برسوں میں پولیوکے کیسزکی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جسکی ایک بڑی وجہ انسداد پولیو ٹیموں پر شدت پسندوں کے حملے تھے۔

  • بلوچستان: کالعدم تنظیم کے تین شرپسند گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان: کالعدم تنظیم کے تین شرپسند گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بولان میں حساس اداروں اور فرنٹیئر کورکی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین اہم شرپسند گرفتار کرلئے گئے فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظم سے تعلق رکھنے والے تین اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    جن کے قبضے سے 45تیار بم،65خودکار بندوقیں ،50ری پیٹرزاور مختلف بورز کے 30ہزار راؤنڈز برآمد کرلئے۔

    ایک اور کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شیخ زید ہسپتال کے قریب سے پولیس نے دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لے کر ان سے دستی بم ،پسٹل اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد کرلیا۔

    گرفتار شرپسندوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بلوچستان کا دوکھرب تینتالیس ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

    بلوچستان کا دوکھرب تینتالیس ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

    کوئٹہ : بلوچستان کے نئے مالی سال کے لئے دوکھرب تینتالیس ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے ،صوبے میں پانچ ہزار نئی آسامیوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر ساڑھے سات فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ معاوضے کی کم شرح پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نئے مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کا دو کھرب تینتالیس ارب باون کروڑ اسی لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے، بجٹ میں چھبیس ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    قائم مقام اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد خان لانگو کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں امن وامان کے قیام ،شعبہ تعلیم ،صحت اور پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

    بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے چون ارب پچاس کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے ایک کھرب نواسی ارب روپے رکھے گئے ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ معاوضے کی کم سے کم شرح دس ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کردی گئی۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے،حزب اختلاف کی جماعتوں نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

    حزب اختلاف نے موقف اختیا رکیا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لے رہی اور انہیں ہر معاملے میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ،تاہم مشیر خزانہ نے اپوزیشن کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ۔

    بجٹ اجلاس بیس جون سہہ پہر تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

  • تربت میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار

    تربت میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار

    کوئٹہ: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت میں آپریشن کےدوران کالعدم تنظیم کےتین دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطباق تربت کےعلاقے ناصر آبادمیں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےخفیہ اطلاع پرشرپسندوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کےسے تعلق رکھنے والے تین ملزمان پکڑے گئے ہیں جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جن کی قبضے سےبھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے معروف تجارتی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے بعد شہر کے وسطی علاقے کی دکانیں اور کاروبار مراکز بند ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق شہر کے معروف تجارتی علاقے باچاخان چوک کے قریب سرکلر روڈ پر واقع چائے کی پتی کی دوکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آکر فائر کھول دیا۔

    جس سے باپ بیٹے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں زخمی چل بسے ۔

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکلوں پر آئے تھے جو واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    واقعے کے بعد باچاخان چوک سرکلر روڈ اور ملحقہ علاقوں کی دکانیں اور کاروبار مراکز بند ہوگئے ۔

    جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے باچاخان چوک پر ہی نعشیں رکھ کر احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے مسجد روڈ اور فاطمہ جناح روڈ کی دکانیں بھی بند کروادیں۔

  • یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی خود کو فوج کے حوالے کر دیاہے۔

    حاجی قلاتی کا خود کو حوالے کئے جانا سیکورٹی فورسز کی اہم کامیا بی سمجھا جارہا ہے ۔ محمد ولی عرف حاجی قلاتی کا تعلق خیر بخش مری کے بیٹے زامران مری سے بتایا جاتا ہے ہے۔

    حاجی قلاتی کوہلو ، بارکھان اور کلہان کے علاقوں کا کمانڈر تھا ۔ یو بی اے نے مستونگ واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔

    حاجی قلاتی کے خود کو حوالے کرنے سے توقع کی جارہی ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

  • قلات میں ایف سی کےساتھ مقابلہ، 9 شرپسندہلاک

    قلات میں ایف سی کےساتھ مقابلہ، 9 شرپسندہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نو شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

    ترجمان فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق ضلع قلات کے علاقے مورگن ہربوئی میں حساس ادارے کی اطلاع پرایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں اورشرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نو شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شرپسند پی پی ایل پروجیکٹ اور ہربوئی میں واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، شرپسندوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔