Tag: بلوچستان

  • حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب میں موٹرسائیکل بم دھماکہ، تین افراد جاں بحق 15 زخمی

    حب : بلوچستان میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے، دھماکہ باب بلوچستان جمعہ خان ہوٹل کے قریب ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے سے چند لمحہ قبل اہم شخصیت کا قافلہ سندھ پولیس کے پروٹوکول میں حب سے کراچی جارہا تھا۔

    دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دس شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

  • صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    اسلام آباد: صولت مرزاکےہاتھوں قتل ہونےوالےشاہدحامد کی بیوہ نےکہا ہے کہ مجرم کی پھانسی سےکسی حد تک انصاف مل گیا،ان کی ایف آئی آر میں ایم کیوایم کانام تھا، جبکہ چالان میں الطاف حسین سمیت پانچ افراد کےنام ہیں ۔

    اے آروائی نیوزکےپروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی سےایک حدتک انصاف مل گیا،ایف آئی آر ایم کیوایم کےخلاف درج کرائی،چالان میں الطاف حسین سمیت5افرادکےنام ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کےای ایس سی کوٹھیک کرنا چاہتےتھےجوایک پارٹی کوپسند نہیں تھا فاروق ستار،وسیم اختر اور نسرین جلیل نےشاہد حامد کو دھمکیاں دیں۔

    شہناز حامد کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کو دھکمیاں دی گئیں کہ کراچی میں رہنا ہے تو ہمارے کہنے پرچلو بیٹے کو دھمکیاں دی گئیں،دوستوں سے کہلوایا کہ صولت مرزا کومعافی دے دو ایم کیوایم کو ڈرتھااسٹارٹیرارسٹ لٹک گیا تو کوئی ہمارے لیے کام نہیں کرے گا۔

  • اوستہ محمد میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

    اوستہ محمد میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

    جعفرآباد: بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جھڑپ میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سندھ اور بلوچستان کی فورسز نے ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں تین ڈکیت ہلاک ہوچکے ہیں پولیس کی جانب سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو نرغے میں لے لیا ہے اور مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

  • صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی

    صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نےسندھ ہائی کورٹ میں شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کیلئے درخوست دائر کردی ۔

    صولت مرزاکی اہلیہ نےسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہونے تک اسکےشوہرکی پھانسی موخر کی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنےکیلئےشاہدحامدکیس بھی دوبارہ کھولا جائے،سابق ایم ڈی کی ای ایس سی کے قتل میں ملوث دیگرملزمان کوبھی کیفرِکردار تک پہنچایا جائے۔

    اس سے پہلےصولت مرزاکےخط پرکارروائی کرتےہوئے سندھ ہائی کورٹ نے انسپیکشن ٹیم کوہدایت کی تھی کہ صولت مرزا کے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزاسےآج انکےاہل خانہ نے بھی ملاقات کی۔

  • سینیٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    سینیٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    اسلام آباد: سیینٹ آف پاکستان کا نام تبدیل کر کے ہاؤس آف فیڈریشن کردیا گیا، ایوان بالا میں امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

    قومی اسمبلی کے اپر ہاؤس سینیٹ کا نام تبدیل کردیا گیا، سینیٹ اب ہاؤس آف فیڈریشن کہلائی جائیگی۔

    سینٹ کے نام کے ساتھ ساتھ لوگو بھی تبدیل کیا جائے گا، ایوان بالا نے لوگو تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔

    سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی صدارت میں ہوا، جس میں امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرارداد منظور کی گئی۔

    قرارداد مشاہد حسین سید نے پیش کی، قرارداد کے مطابق توہین آمیز خاکوں سے مسلم دنیا کی دل آزاری کی جارہی ہے، توہین آمیز خاکوں کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات کئے جائیں۔

  • کوئٹہ: نوابزادہ شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے نئے عبوری صدر منتخب

    کوئٹہ: نوابزادہ شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے نئے عبوری صدر منتخب

    کوئٹہ: سابق وزیرِ اعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے نئے عبوری صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیف آرگنائز نوراللہ خان نے کہا ہے کہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی انتقال کے بعد پارٹی کی صوبائی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سولہ اگست تک نوابزادہ شاہ زین بگٹی پارٹی کے صدر ہونگے، اس کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی شاہ زین بگٹی کی عہدے کی مدت میں توسیع کرسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ملک بھر میں مستحکم اور مضبوط بنانے کیلئے جلد ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی۔

    جمہوری وطن پارٹی کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو جمہوری وطن پارٹی کا نیا صدر مقرر کردیا ہے، شاہ زین بگٹی سولہ اگست دو ہزارپندرہ تک پارٹی صدرکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ صدارت کی نشت نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ نواب اکبر بگٹی کے بیٹے اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    واضح رہے کہ طلال اکبر بگٹی 1952 میں پیدا ہوئے اور وہ سابق گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے چوتھے صاحبزادے اور شاہ زین بگٹی، بہرام بگٹی اور میر چاکر بگٹی کے والد تھے۔

  • ریکوڈک منصوبہ دوبارہ شرو ع کرانے پرغورکر رہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    ریکوڈک منصوبہ دوبارہ شرو ع کرانے پرغورکر رہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نےکہا ہے کہ  ریکوڈک کے معاملے پر سنجیدہ ہیں، منصوبہ بین الاقوامی ٹینڈرزکےذریعےدوبارہ شرو ع کرانے پر غورکر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریکوڈک کیس میں بلوچستان حکومت کے وکیل احمر بلال صوفی نے پیر کو وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی کو ریکوڈک کیس کے بارے میں بریفنگ دی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت آدھاکیس جیت چکی ہے جبکہ مزید کامیابی کی توقع بھی ہے ،احمر بلال صوفی نے بتایا کہ ٹھیتیان کاپرنامی بین الاقوامی ماضی میں کئے گئے معاہدے کا فائدہ اٹھاکر ریکوڈک میں نوے سکوائر کلو میٹر کے علاقے میں کان کنی کا دعویٰ کررہی تھی لیکن اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے ۔

    اس موقع پر اراکین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت ریکوڈک کیس کے حوالے سنجیدہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مستقبل میں ریکوڈک منصوبے پر بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر طلب کئے جائیں۔

    بریفنگ کا مقصد اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کیس سے متعلق حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لینا تھا، تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر اعتماد میں لینے کے لئے اقدامات کرے۔

  • الطاف حسین کے بیان کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں وکلاء کا بائیکاٹ

    الطاف حسین کے بیان کیخلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں وکلاء کا بائیکاٹ

    کوئٹہ: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے افواج پاکستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔

    بلوچستان بار کی اپیل پر الطاف حسین کے فوج مخالف بیان پر صوبے بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری ہے، کوئٹہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ۔

    ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے سائیلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    وکلاء نے حکومت سے الطاف حسین کے بیان کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے خلاف بیان قابل مذمت اورغداری کے زمرے میں آتا ہے، حکوت کو اس قسم کے بیانات پر فوری ایکشن لینا چاہئے۔

  • صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد میں توسیع کی مدت مکمل

    مچھ : بلوچستان کے مچھ جیل میں قید دو ہرے قتل کے مجرم صولت مرزا کی سزائے موت پر عملدرآمد میں توسیع ختم جیل حکام کو نئے ڈیتھ وارنٹ تاحال موصول نہیں ہوئے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد صدارتی حکم نامہ کے مطابق ایک ماہ کے لئے تک روک دی گئی تھی جو آج 30اپریل کو پوری ہوگئی، اب نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہی صولت مرزا کے سزائے موت پر عملدرآمد ہوسکے گا جس کے لئے کراچی کے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا گیا جہاں سے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

     اس سے قبل صولت مرزا کے انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد 18مارچ کو پھانسی سے صرف چند گھنٹے قبل دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد تین روز کے لئے روک دی گئی تھی جس کے بعد پھانسی یکم اپریل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے جس پر 31مارچ کوجاری ہونے والے صدارتی حکم نامہ کے تحت عملدرآمد ایک ماہ کے لئے روک دی گئی۔

  • اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،صولت مرزا کاخط

    اہلخانہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،صولت مرزا کاخط

    اسلام آباد: شاہد حامد قتل کیس کے مجرم صولت مرزا نے سندھ ہائی کورٹ کو چار خطوط لکھے ہیں جن میں کہا ہے کہ انکی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز فون آرہے ہیں، عدالت اہلیہ اور خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔

    سندھ ہائی کورٹ کو لکھے گئے خطوط میں صولت مرزا نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو جنوبی افریقہ سے دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز آر ہی ہیں ، انکی اہلیہ کال کرنےو الوں کو جانتی ہیں۔

     اس لئےمتعلقہ ایس ایس پی ان کی اہلیہ کا بیان قلم بند کریں اورملزمان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے صولت مرزا نے مطالبہ کی اہے کہ دھمکی آمیز کالز کرنے والوں کے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں۔

     انہوں نے اپنی بیوی اور اہلہ خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک اس مسئلہ کی تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی ان کی سزا پر عمل درآمد موخر کیا جائے۔

     سندھ ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق عدالت کے رجسٹرار نے خط اعتراض لگا کر واپس کر دئے ہیں اور صولت مرزا سے کہا گیا ہے کہ عدالتیں خطوط پر کارروائی نہیں کرتیں، صولت مرزا عدالتی کاروائی چاہتے ہیں تو عدالتی طریقہ کار استعمال کیا جائے۔