Tag: بلوچستان

  • بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاریاں مکمل

    بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کی تیاریاں مکمل

    بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، الیکشن کمیشن نے اٹھائیس جنوری کو پولنگ شیڈول جاری کردیا ہے۔

    بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے آخری مراحلے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں چودہ سو پچاس مئیر ، ڈپٹی مئیر، چیئرمین، اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائینگے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ میڑوپولیٹین کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی مئیر کی ایک ایک نشست ہے، یونین کونسلز کی باقی تمام نشستیں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ہے۔

    مئیر اور چیئرمین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ نیلارکھا گیا ہے جبکہ یونین کونسلز کے ڈپٹی میئر،اور وائس چیئر مین کیلئے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہے ۔

    یاد رہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات دسمبر دو ہزار تیرہ کو ہوا تھا، دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات انتیس اور تیس دسمبر کو ہوئے تھے، بلوچستان پہلا صوبہ ہوگا۔ جہاں اٹھائیس جنوری کو بلدیاتی انتخابات مکمل ہوجائینگے۔

  • ایران بلوچستان کودوہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران بلوچستان کودوہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    کوئٹہ : ایران نے صوبہ بلوچستان کیلئے دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک اور گورنر سیستان نے پریس کانفرنس میں یہ اس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیستان کے گورنر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق  ایک ہزار میگاواٹ بجلی گوادر کیلئے جب کہ بقیہ صوبے میں تقسیم کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے ایرانی کاروباری حضرات کو پاکستان میں کان کنی ، انڈسٹریز اور فشریز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

    گورنر سیستان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کیلئے پاکستان سے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

  • ایف سی پرحملہ: تین اہلکارشہید پانچ زخمی

    ایف سی پرحملہ: تین اہلکارشہید پانچ زخمی

    گوادر: بلوچستان میں ایف سی کے قافلے پرحملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکارشہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سنت سر روڈ پر فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کیا، حملہ فوری اور شدید نوعیت کا تھا جس میں تین سیکیورٹی اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد سنت سرطلب کرلی گئی ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی آباد ہیں۔

    وفاق کے ساتھ بارہا اس مسئلے کے حل کے لئے بات کی ہے‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ادارہ اسلامی امور کے زیر اہتمام سیرت النبی قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔

     سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو آج کوئٹہ یہاں کے مقامی اقوام نہیں بلکہ غیرملکیوں کا شہر لگتا ہے۔

    سیمینار میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت کو حالات نے 21ویں آئینی ترمیم منظور کرنے کے لئے مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست نہ دے سکے تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،اس سے قبل سیرت النبی قومی سیمینار میں شریک مختلف مسالک کے جید علماءکرام نے ملک میں امن کیلئے نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کی وجہ سے امت مشکلات کا شکار ہے‘ قرآن کو سمجھے بغیر مسلمانوں کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔ ‘

  • بلوچستان میں2014کے دوران بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ مکمل نہ ہوسکا

    بلوچستان میں2014کے دوران بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ مکمل نہ ہوسکا

    کوئٹہ: سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروانے کے باوجود بلوچستان میں دوہزار چودہ کے دوران بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ مکمل نہ ہوسکا، بعض سیاسی جماعتیں بلدیاتی نظام کی تکمیل میں تاخیر کی ذمہ دار حکومت کو قرار دے رہی ہیں۔

    بلوچستان میں سات دسمبر 2013ء کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہواجس کے بعد دوہزار چودہ میں بلدیاتی ڈھانچہ مکمل ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی مگر یہ امید پورے سال کے دوران پوری نہ ہوئی حکومت میں شامل جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دارالیکشن کمیشن کو قرا ردے رہی ہیں۔

    دوسری جانب آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے کنونیئر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال کی ذمہ دار حکومت میں شامل ایک جماعت ہے۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی موجودہ بلدیاتی نظام سے نالاں نظر آتی ہے کہ بلدیاتی نظام کا مقصد شہریوں کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے لیکن دوہزار چودہ اس حوالے سے پیشرفت کا سال ثابت نہ ہوسکا۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ مکمل کرکے دوہزار پندرہ کو بلدیاتی کامیابیوں کا سال بنایا جائے اوران کے مسائل پرتوجہ دی جائے۔

  • ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    کوئٹہ : فرنٹیئر کور بلوچستان نے دوہزار چودہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق سال بھرکے دوران ایف سی پر صوبے کے مختلف علاقوں میں چار سو پچاس حملے ہوئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق رپورٹ جنوری سے دسمبر دوہزار چودہ تک پیش آنے والے واقعات اور ایف سی کارکردگی پر مبنی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد،اڑھائی ہزار کلوگرام سے زائد منشیات،بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد کئے اور ڈیڑھ سو خطرناک ملزمان کے علاوہ چار ہزار آٹھ سو چونتیس غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا۔

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات: تیسرا مرحلہ اکیتیس دسمبرکو ہوگا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: تیسرا مرحلہ اکیتیس دسمبرکو ہوگا

    کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاتیسرا مرحلہ اکتیس دسمبر کو ہوگا۔کسان اور ورکر کی چودہ سو بیاسی نشستوں پر پولنگ ہوگی، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرخلہ اکتیس دسمبر سے ہوگا۔

    مجموعی طور پر چودہ سو بیاسی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ امیدوارں میں سات سو اڑسٹھ بلامقابلہ کامیاب، تین سو اٹھتر کسان،اور تین سو نوے ورکرشامل ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات کے لئے کسان اور ورکرکی ایک سو پانچ نشستیں خالی ہیں جس پر چھ سو تیرہ امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دو مرحلے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

    پنجاب اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

    بلوچستان : سوئی کے مقام پر گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے کے باعث پنجاب اور بلوچستان میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، سردی میں گیس کی عدم فراہمی شہری ٹھٹھر کے رہ گئے۔

    بلوچستان میں سوئی کے مقام پر گیس پائپ لائن میں آتشزدگی کے باعث شارٹ فال دو سو چالیس ایم ایم سی ایف ڈی بڑھ گیا ہے، گیس پائپ لائن کی مرمت دو دن گزر نے کے بعد بھی نہ ہوسکی۔ مرمت نہ ہونے کے باعث پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے۔

    کوئٹہ میں گیس کی فراہمی دوسرے روز بھی معطل رہی، گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث شہری شدید سردی میں ٹھٹھر کر رہ گئے ہیں، گیس عدم فراہمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی سپلائی بند ہے۔

    سوئی سدرن گیس سپلائی کمپنی کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام منگل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

  • بلوچستان: مختلف علاقوں سے 8افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان: مختلف علاقوں سے 8افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان: مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، جنھیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    بلوچستان میں ایک بار پھر لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی سے پانچ لاشیں ملی ہیں، پانچ میں سے تین افراد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  سنجاوی کے علاقے کلی باگو سے بھی تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں ملنے کے نئے سلسلے سے عوام میں شدید خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔

    سیکیورٹی فورسز نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: مچھ جیل کا پھانسی گھاٹ بھی تیار کرلیا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان کی تاریخی مچھ جیل کے پھانسی گھاٹ کو بھی تیار کیا جارہا ہے، جیل میں سزائے موت کے ستانوے قیدی موجود ہیں۔

    بلوچستان کے حساس مچھ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، طویل عرصے بند اس جیل کے پھانسی گھاٹ کی صفائی اور مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مچھ جیل میں ستانوے قیدی سزائے موت کے متنظر ہیں، جن میں سے اکتالیس کی اپیلیں سپریم کورٹ اور اکتالیس کی ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں، رحم کی اپیلیں مسترد ہوتے ہی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد شروع کردیں گے۔

    مچھ جیل کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جیل کے اندر اور باہر ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔