Tag: بلوچستان

  • بلوچستان:ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرامن طور پر مکمل

    بلوچستان:ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرامن طور پر مکمل

    بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن طور پر مکمل ہوگیا، اے آروائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے اپنے ناظرین تک الیکشن کا نتیجہ پہنچایا۔

    بلوچستان میں خالی رہ جانے والی اٹھانوے نشستوں پر ضمنی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

    اے آر وائی نیوز نے الیکشن کا نتیجہ سب سے پہلے نشر کرنے کی روایت برقرار رکھی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہرنائی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی چونتیس نشستوں پر کامیاب ہونے کے بعد پہلے نمبر پر ہے۔

    لورالائی میں پشتونخوا میپ جب کہ دکی کے تین وارڈز میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے، جعفرآباد میں ن لیگ کے امیدوار نے فنکشنل لیگ کے امیدوار کو شکست دی۔

    ژوب کی یونین کونسل سباقزئی میں جے یوآئی نظریاتی بارکوال میں ن لیگ جب کہ مرغا وارڈ میں جے یوآئی ف کے امید وار کامیاب ہوئے، تیاریاں مکمل نہ ہونے کے باعث پشین میں ضمنی بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن طورپرمکمل ہوگیا ہے۔
       

  • بلوچستان:میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوںکیلئے پولنگ جاری

    بلوچستان:میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوںکیلئے پولنگ جاری

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دس دسمبر کو ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد آج میونسپل کمیٹیز ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوں کی کل ایک سو پانچ نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ، پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اور لوگ بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

    کچھ حلقوں میں خواتین پولنگ بوتھ کم بنانے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ۔یونین کونسلوں کی کل ترسٹھ ڈسٹرکٹ کونسل کی گیارہ ۔ہرنائی میونسپل کمیٹی کی آٹھ جبکہ شاہراگ میونسپل کمیٹی کی نو نشستوں پر جمعیت علماءاسلام ،پشتونخواملی عوامی پارٹی اور علاقائی اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے۔

    جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تراسی پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس لیویز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں،انتخابات کے دوران اٹھارہ پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، نوے حساس جبکہ چودہ پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

     

  • بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

    بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول آئندہ کچھ روز میں جاری کردیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لئے انتخابی شیڈول آئندہ کچھ روز میں جاری کردیا جائے گا۔

    ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا تھا کہ پانچ سو انسٹھ میں سے تین سو تینتس نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہیں کرائے تھے، جس کے باعث یہاں انتخابات نہیں ہوئے۔

    ان خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے، شیر افگن نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کے لئے قانون سازی مکمل کرکے فروری کے پہلے ہفتے میں تفصیلات فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
           

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں7 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں7 افراد جاں بحق

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات میں پولیس اور لیویز کے دو اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    صوبائی دارالحکومت میں ڈگری کالج کے قریب سے پولیس نے لاش برآمد کی جس کی شناخت سجاد احمد کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتول بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار ہے جو چند روز قبل لاپتہ ہواتھا،شہر کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس سے ایک افغان مہاجر کی نعش برآمد کی گئی جسے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی۔

    مستونگ کے علاقے دشت سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔تربت کے دشتی بازار میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ،کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکارکو قتل کردیا۔ سبی میں فائرنگ سے ڈھاڈر کا رہائشی شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • پشین:ایف سی کی کامیاب کارروائی، بیگار کیمپ سے دس مزدوربازیاب

    پشین:ایف سی کی کامیاب کارروائی، بیگار کیمپ سے دس مزدوربازیاب

    بلوچستان کے ضلع پشین میں ایف سی نے کامیاب کارروائی کے دوران بیگار کیمپ سے دس مزدوروں کو بازیاب کروالیا اور نگرانی پر مامور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایف سی کے لیفٹننٹ کرنل محمد اعظم خان نے بتایا کہ ایف سی کو خفیہ اطلاع ملی کہ پشین کے علاقے سیمزئی میں پنجاب سے بلائے جانے والے دس مزدوروں کو جبری مشقت کے بعد رات میں زنجیروں سے جکڑ کر بند کردیا جاتا ہے جس پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے تمام مزدوروں کو بازیاب کروالیا اور ان کی نگرانی پر مامور دو افراد کو گرفتارکرلیا۔

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو طارق نامی ٹھیکیدار نے یکم دسمبر کو پنجاب سے بلاکر نیاز نامی اغواء کار کے حوالے کیا تھا ،تاہم ایف سی کی کارروائی کے بعد نیاز روپوش ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

     

  • بلوچستان:خالی سیٹس پر بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان

    بلوچستان:خالی سیٹس پر بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان

    بلوچستان میں خالی سیٹس پر بلدیاتی الیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی خالی بلدیاتی سیٹوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی ستائیس اور اٹھائیس دسمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے، تیس اور اکتیس دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    یکم اور دو جنوری کو امیدوار اعتراضات جمع کرواسکیں گے، تین اور چار جنوری کو اعتراضات نمٹائے جاسکیں گے، امیدوار پانچ جنوری کو کاغذات واپس لے سکیں گے۔

    امیدواروں کی حتمی فہرست چھ جنوری کو جاری کی جا ئے گی، انتخابات کے لئے پولنگ انیس جنوری کو ہوگی اور انتخابی نتائج رئیٹنگ آفسران اکیس جنوری کو جاری کریں گے۔
       

  • کوئٹہ :موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد

    کوئٹہ :موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد

    کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

    کوئٹہ میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے وادی کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے جبکہ علیٰ الصبح شہر میں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے، مستونگ، قلات اور بلوچستان کے دیگربالائی علاقوں سے بھی برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے کراچی سمیت سندھ وبلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں آج صبح درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔