Tag: بلوچستان

  • بلوچستان میں صرف 5 سے 10 گھنٹے بجلی کی فراہمی

    بلوچستان میں صرف 5 سے 10 گھنٹے بجلی کی فراہمی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بجلی کا بحران شدید صورت اختیار کر گیا، صوبے کے اکثر اضلاع میں صرف 5 سے 10 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو بجلی کے تقسیم کار ادارے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کی طلب 22 سو میگا واٹ ہے۔

    کیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت صرف 600 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے اور بجلی کا شارٹ فال 16 سو میگا واٹ ہے۔

    شارٹ فال کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کوئٹہ میں 11 سے 13 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    بلوچستان کے اکثر اضلاع میں صرف 5 سے 10 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

  • بلوچستان میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

    بلوچستان میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال 17 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا، صوبے میں بجلی کی طلب 22 سو میگا واٹ ہے، مختلف علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال 17 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا، شارٹ فال بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا۔

    ذرائع کیسکو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی طلب 22 سو میگا واٹ ہے، بلوچستان کو مرکزی گرڈ سے 500 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

    شارٹ فال کی وجہ سے کوئٹہ و دیگر شہروں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں روزانہ 14 گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات منہدم

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات منہدم

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خصدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، 5.2 شدت کے زلزلے سے خصدار میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خصدار کے علاقے آرنجی میں زلزلے سے متعدد مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے، امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، بستر، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل ہیں۔

    ڈی جی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، متاثرہ علاقے کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ آج صبح لسبیلہ کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 80 کلو میٹر شمال میں تھا۔

  • بلوچستان، سندھ اور پختونخواہ خشک سالی اور غذائی قلت کا شکار

    بلوچستان، سندھ اور پختونخواہ خشک سالی اور غذائی قلت کا شکار

    اسلام آباد: ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے گلوبل رپورٹ آن فوڈ کرائسز میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان اور سندھ میں خشک سالی کی صورتحال ہے، جبکہ پختونخواہ میں مون سون کی ناکافی بارشوں سے خوراک میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے گلوبل رپورٹ آن فوڈ کرائسز جاری کری گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کی بلند قیمتوں، خشک سالی، مویشیوں میں بیماریوں اور کرونا وبا کے اثرات کی وجہ سے صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں غذائی قلت پیدا ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان اور سندھ میں خشک سالی کی صورتحال ہے، پختونخواہ میں مون سون کی ناکافی بارشوں سے خوراک میں کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار میں کمی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بلوچستان اور سندھ میں بارش والے علاقوں میں گندم کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔

  • ماں اور 4 بچوں کا قتل، باپ گرفتار

    ماں اور 4 بچوں کا قتل، باپ گرفتار

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے خاتون اور ان کے 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا، پولیس نے بچوں کے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک ناصران میں نامعلوم افراد نے خاتون اور 4 بچوں کو قتل کردیا، لاشوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور 3 بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے، ایک بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

    مقتولین میں 13 سالہ سلمان، 11 سالہ صائمہ، 9 سالہ عنایت اللہ اور 7 سالہ شاہدہ بھی مقتولین میں شامل ہیں۔

    تحصیلدار جنید باروزئی کا کہنا ہے کہ بچوں کے باپ کو کچلاک پولیس نے گرفتار کرلیا، باپ نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہوگئی، صوبے میں تک میں کرونا وائرس سے 378 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے، صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے 35 ہزار 484 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 35 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    صوبے میں اب تک میں کرونا وائرس سے 378 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 856 ہوچکی ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے۔

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری ہوں گی

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری ہوں گی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، 29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرستیں آج جاری کی جائیں گی، 23 سے 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلوں کے خلاف اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

    29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

  • بلوچستان میں کرونا کیسز کی شرح صفر پر پہنچ گئی

    بلوچستان میں کرونا کیسز کی شرح صفر پر پہنچ گئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز کی شرح صفر پر پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی شرح صفر ہوچکی ہے، بلوچستان میں صرف 1 فعال کیس موجود ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 829 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 73 ہوچکی ہے۔

  • بلوچستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی

    بلوچستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد صرف 13 رہ گئی جبکہ صرف 1 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی رپورٹ کی گئی ہے، بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد صرف 13 رہ گئی۔

    کرونا آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ صرف ایک مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 157 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے صرف 2 مثبت آئے، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد رہی۔

    بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 35 ہزار 471 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 378 اموات ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 269 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران 1 ہلاکت ہوئی ہے۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

    کوئٹہ: بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے، ایک روز کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 24 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 24 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 4.91 فیصد ہوگئی۔

    اب تک بلوچستان میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 35 ہزار 427 ہوگئی۔

    صوبے میں کووڈ 19 سے جاں بحق افراد کی تعداد 377 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہزار 974 ہے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے 723 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 17 ہزار 512 ہوگئی۔

    اب تک ملک میں کرونا وائرس سے 30 ہزار 298 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک دن میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.82 فیصد ہوچکی ہے۔