Tag: بلوچستان

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.52 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں صرف 1 کیس رپورٹ ہوا، صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 ہزار 399 ہوگئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 377 جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 34 ہزار 966 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 758 کووڈ کیسز کی تصدیق ہوئی، کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد رہی۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے صرف 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.64 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 376 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 35 ہزار 380 ہے، صحت یاب افراد کی تعداد 34 ہزار 942 ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 258 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی ہے۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح ایک فیصد ہوگئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.14 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا رحجان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.14 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا کیسز کی شرح 0.73 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 3 کیسز کوئٹہ اور 3 کیسز تربت میں رپورٹ کیے گئے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 12 سو 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کرونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 14 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔

  • سندھ اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہمات کا آغاز

    سندھ اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہمات کا آغاز

    کراچی / کوئٹہ: صوبہ سندھ اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہمات کا افتتاح کردیا گیا، سندھ میں 1 کروڑ اور بلوچستان میں 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا، سیکریٹری صحت نے چلڈرن اسپتال میں مہم کا افتتاح کیا۔

    سیکریٹری صحت نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ 25 لاکھ 86 ہزار کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، مہم میں 10 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ میں بھی وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ بچوں کو گفٹ بھی دیے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ سال کی دوسری پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے، سندھ کے 30 اضلاع میں 1 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 70 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا، گٹر کے پانی میں جولائی 2021 سے کوئی پولیو وائرس نہیں پایا گیا، سنہ 2021 میں ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا جس کا تعلق بلوچستان سے تھا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے ان کے گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    کوئٹہ میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.28 فیصد ہوگئی، ایک روز میں 40 نئے کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.28 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.90 فیصد رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایک روز کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، تمام کیسز کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

    یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹ رہا ہے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 ہزار 662 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 29 مزید اموات ہوئیں۔

  • وزیر اعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    وزیر اعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    نوشکی: وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے مشکل حالات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، فوج نے لوگوں کو دہشت گردی سے محفوظ کیا۔ قوم کو اعتماد ہے کہ کسی قسم کی دہشت گردی پاکستان میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

    وزیر اعظم نے ایف سی اور رینجرز جوانوں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا دور ہے اس کا پورا علم ہے، بدقسمتی سے پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب ہے۔ امریکا، برطانیہ میں بھی مہنگائی کی 40 سالہ ریکارڈ لہر آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی آمدن میں اضافہ کریں، جیسے جیسے آمدن بڑھے گی ہم تنخواہ دار طبقے کی آمدن بھی بڑھاتے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر خاص توجہ دے رہے ہیں کیوںکہ یہ پیچھے رہ گیا، دہشت گرد حملے کی جب خبر ملی تو میں اس وقت چین میں تھا۔ اسی وقت فیصلہ کیا کہ واپس آکر نوشکی جاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پیچھے سے بھی فنڈنگ ہوتی ہے جو چاہتے ہیں پاکستان کے ٹکڑے ہوں، سی پیک کے اگلے مرحلے میں سب سے زیادہ بلوچستان کو فائدہ ہوگا۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں گزاریں گے

    وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں گزاریں گے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے، وہ ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کے لیے سربکف ہیں۔

    یاد رہے کہ 2 فروری کی رات دہشت گردوں نے نوشکی اور پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے۔

    پاک فوج نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے

    بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز کیے جس کے دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

  • بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

    بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں اضافے کا رجحان جاری ہے، صوبے میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کیسز کی شرح 9.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.83 فیصد رپورٹ ہوئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 34 ہزار 634 ہوچکی ہے۔

    صوبے میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368 ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز لہر جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

    بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 368 ہوگئی۔ صوبے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔

    محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 486 ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار 647 ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد ہوچکی ہے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.74 فیصد ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 56 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کیسز میں اضافے کا رحجان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 6.74 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 6.54 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ 19 سے مزید 30 اموات ہوئی ہیں۔

    اس عرصے کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 نئے کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔