Tag: بلوچ رہنما

  • بزرگ بلوچ رہنما سردار عطا اللہ مینگل انتقال کر گئے

    بزرگ بلوچ رہنما سردار عطا اللہ مینگل انتقال کر گئے

    کوئٹہ: بزرگ بلوچ رہنما سردار عطا اللہ مینگل انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سردار عطا اللہ مینگل کا انتقال ہو گیا، ان کی عمر 93 سال تھی، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے، اور ایک نجی اسپتال میں گزشتہ کچھ دنوں سے زیر علاج تھے۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

    آغا حسن کے مطابق عطا اللہ مینگل کی طبیعت زیادہ بگڑنے پر انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، ان کی حالت تشویش ناک تھی۔

    مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کی تدفین آبائی علاقے وڈ ضلع خضدار میں کی جائے گی۔

    سردار عطااللہ مینگل 1929 کو پیدا ہوئے، 25 سال کی عمر میں مینگل قبیلے کے سردار مقررہوئے،  وہ بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے، ان کا شمار بلوچستان کی قوم پرست سیاست کے ابتدائی رہنماؤں میں ہوتا ہے، اور وہ بلوچستان کی تاریخ اور قبائلی لحاظ سے ایک اہم شخصیت تھے۔

    سردار عطا اللہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ بھی رہے، موجودہ سربراہ سردار اختر جان مینگل ان کے صاحب زادے ہیں۔

  • گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    گزین مری کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

    کوئٹہ: نواب زادہ گزین مری کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفی خان ترین نے بتایا کہ نواب زادہ گزین مری کو بیرون ملک سے 18 سال بعد کوئٹہ آمد پر کوہلو فائرنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، آج ہی ضمانت کے فوری بعد انہیں پھر گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    نمائندے کے مطابق سبی میں درج اس کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ہی 40 لاکھ روپے کے مچلکوں کے تحت ان کی ضمانت منظور کی تھی، ان کے خلاف قتل کا یہ مقدمہ 2004ء میں درج کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

    ضمانت کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے اعلامیہ جاری ہوا ہے کہ گزین مری کو دوبارہ گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھی دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتار ی تھری ایم پی او کے تحت عمل میں آئی ہے۔

    یاد رہے گزین مرین مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے ہیں جو ملک سے باہر خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔