Tag: بلٹ پروف

  • امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    امریکا میں وال مارٹ کے قریب بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح شخص گرفتار

    واشنگٹن:امریکا کی ریاست میزوری میں پولیس نے پپر سٹور ’وال مارٹ ‘کے قریب سے ایک مشتبہ مسلح شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے بلٹ پروف جیکٹ اور پستول برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میزوری میں سپرنگ فیلڈ کے وال مارٹ کے قریب سے مشتبہ شخص کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے،پولیس نے مسلح شخص کی گرفتاری کے دوران کسی بھی قسم کی فائرنگ ہونے کی تردید کی ہے ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک مسلح شخص ٹرالی چلاتے ہوئے موبائل فون سے اپنی ویڈیو بنا رہا تھا، یہ دیکھ کر سٹور کے مینیجر نے وہاں موجود دیگر افراد کو خبردار کرنے کےلئے گھنٹی بجا ئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مشتبہ شخص کے عزائم جاننے کیلئے تفتیش کی جائے گی۔

    امریکی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاری وال مارٹ کے قریب ویسٹ رپبلک روڈ پر مارکیٹ سے کی گئی ہے۔

    سپرنگ فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیفٹیننٹ مائیک لیکوس نے کہا کہ ہے کہ مشتبہ شخص جب سٹور سے باہر آیا تو پولیس کے پہنچنے تک فائر فائٹر عملے نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر رکھا۔

    مائیک لیکوس نے کہا کہ مشتبہ شخص کا مقصد افراتفری پھیلانا تھا، جس میں وہ کامیاب رہا۔

  • بلٹ پروف گاڑیوں کا  ذاتی استعمال، میاں نواز شریف نیب کے ریڈار پر آگئے

    بلٹ پروف گاڑیوں کا ذاتی استعمال، میاں نواز شریف نیب کے ریڈار پر آگئے

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کے باعث نیب کے ریڈار پر آگئے.

    تفصلات کےمطابق قومی احتساب بیورو (نیب) میاں نوازشریف سے بلٹ پروف گاڑیوں کےغیرقانونی استعمال پرتفتیش کرے گا.

    نیب ذرائع ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں نیب کی ایک ٹیم سابق وزیر اعظم نوازشریف سے تفتیش کرے گی.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق تفتیشی ٹیم جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نوازشریف سے تفتیش کرے گی، نیب نے محکمہ جیل خانہ جات کو پیشگی اطلاع کردی ہے.

    خیال رہے کہ چند ماہ قبل میاں‌ صاحب کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی تھی، مدت ختم ہونے کے بعد انھیں دوبارہ گرفتار کیا گیا. اس وقت وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.

    مزید پڑھیں: نواز شریف کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت عید کے بعد ہوگی

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت عید کے بعد ہوگی، سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 جون کی تاریخ مقرر کردی ہے.

    اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق، چیئرمین نیب، جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کو نوٹس جاری کر دیا ہے.