Tag: بلڈنگ بلاکس

  • لیگو اب ’بلاکس‘ میں تیل استعمال نہیں کرے گا

    لیگو اب ’بلاکس‘ میں تیل استعمال نہیں کرے گا

    کوپن ہیگن : بچوں کیلیے پلاسٹک کی کھلونا اینٹیں یا ’بلڈنگ بلاکس‘ بنانے والی معروف کمپنی ’لیگو‘ نے اعلان کیا ہے کہ سال 2032 تک وہ اپنے کھلونوں کی تیاری میں تیل کا استعمال مکمل ختم کردے گی۔

    ماحول پر مضر اثرات کی وجہ سے اس کا استعمال بتدریج ترک کیا جارہا ہے، لیگو کمپنی کا مقصد اپنے ’بلاکس‘ میں تیل کی مقدار کو بتدریج کم کرنا ہے اور اس کے لیے کمپنی کو بلاکس کی لاگت میں 70فیصد زائد اضافہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

    ڈنمارک کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی لیگو کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بے شمار مواد کا تجربہ کیا ہے لیکن ابھی تک ایسا مواد نہیں ملا جو ماحول دوست ہو اور وہی رنگ اور چمک فراہم کر سکے جو موجودہ پلاسٹک کے بلڈنگ بلاکس جیسی ہو تاہم اسے اب محدود کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کمپنی نے طویل مدتی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے بھی کیے ہیں۔

    اس حوالے سے لیگو کے سی ای او نیلس کرسچینسن نے رائٹرز کو بتایا کہ لیگو کے بلاکس تیار کرنے کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ تاہم یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ ہم صارفین سے اضافی قیمت وصول کیے بغیر خام مال کے لیے اضافی ادائیگی کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لیگو کے تقریباً 80 فیصد کھلونوں میں ’اے بی ایس پلاسٹک‘ کا استعمال کیا جاتا ہے اور پلاسٹک کی تیاری کے لیے کافی مقدار میں تیل شامل کیا جاتا ہے۔