Tag: بلڈ پریشر

  • مزیدار فرنچ فرائز آپ کو بلڈ پریشر کا شکار بنا سکتے ہیں

    مزیدار فرنچ فرائز آپ کو بلڈ پریشر کا شکار بنا سکتے ہیں

    کون ہوگا جسے فرنچ فرائز پسند نہیں ہوں گے؟ گرما گرم، خستہ فرنچ فرائز کیچپ کے ساتھ بہت لذیذ لگتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ فرنچ فرائز آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتے ہیں؟

    ایک تحقیق کے مطابق آلو اور آلو سے بنی ہوئی اشیا بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق آلو کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں 11 سے 17 فیصد اضافہ کرسکتا ہے۔

    p2

    البتہ کرسپی چپس کھانے سے یہ خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ اسے کیمیائی عمل سے گزار کر اس میں موجود نہ صرف مضر بلکہ مفید اجزا کو بھی ضائع کردیا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق آلو چونکہ تیزی سے توانائی میں اضافہ کرتا ہے اس لیے یہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بلڈ پریشر کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں اضافہ اور خلیوں کی کارکردگی میں کمی بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    chips-2

    اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو اپنی غذا میں آلو کا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان میں حمل کے دوران ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    البتہ دالیں اور سبزیاں استعمال کرنے سے اس خطرے میں 9 سے 12 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

  • امرود بلڈ پریشر میں کمی کے لیے معاون

    امرود بلڈ پریشر میں کمی کے لیے معاون

    بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

    انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

    سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ان غذاؤں سے اپنا بلڈ پریشر گھٹائیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

    ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

  • اداکارہ اور رکن اسمبلی کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث اسپتال منتقل

    اداکارہ اور رکن اسمبلی کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث اسپتال منتقل

    لاہور: اداکارہ اور رکن اسمبلی کنول نعمان دماغ کی شریان پھٹ جانے کے باعث اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

    کنول نعمان برین ہیمرج سے بے ہوش ہوگئیں تھیں، کنول نعمان کو مقامی اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

    اداکارہ کو آج صبح شدید بلڈ پریشر کے باعث تکلیف ہوئی جس کے بعد ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق اگلے اڑتالیس گھنٹے کنول نعمان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم بتائے گئے ہیں.

    کنول نعمان مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کئی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

  • ناریل پانی شوگر لیول، بلڈ پریشر اور گردوں کیلئے فائدہ مند

    ناریل پانی شوگر لیول، بلڈ پریشر اور گردوں کیلئے فائدہ مند

    روزانہ ناریل کا پانی پینے سے نہ صرف آ پ خوبصورت نظرآئیں گے بلکہ یہ شوگر لیول، بلڈ پریشر اور گردوں کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

    ناریل کے پانی سے متعلق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔

    یہی نہیں ناریل کا پانی شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے، ناریل کے پانی میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کے استعمال سے انسان کے پیشاب کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔