Tag: بلیجیئم

  • یورپی ملک میں جانور کے ذبیحہ پر پابندی

    یورپی ملک میں جانور کے ذبیحہ پر پابندی

    برسلز: بیلجیئم کی پارلیمنٹ نے مویشیوں کے ذبیحہ سے پہلے کرنٹ لگا کر انھیں مارنے کو لازمی قرار دے دیا، جس کی وجہ مختلف طبقات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں عائد ہونے والی نئی پابندی سے مسلمان اور یہودی متاثر ہوں گے کیونکہ وہ جانور ذبح کر کے ہی حلال کرتے تھے۔

    بیلجیئم کے شمالی خطے فلینڈرز کی پارلیمنٹ میں جانور ذبح کرنے پر پابندی کا قانون پاس کیا گیا جس کا اطلاق رواں سال ستمبر تک تمام بڑے شہروں میں ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: جرمنی: نسل پرست شہری نے تارکین وطن پر گاڑی چڑھا دی، 4 افراد زخمی

    یہودی اراکین پارلیمنٹ نے  بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس قانون کو گھناؤنا اقدام قرار دیا جبکہ بیلجیئم میں مقیم مسلمانوں نے بھی منظور ہونے والے قانون پر کڑی تنقید کی۔

    یہودی تنظیموں نے قانون کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’یورپ میں انسانی حقوق کی عدالت نے کوشر کو صہیونی مذہب کا لازمی جز قرار دیا، امید ہے سپریم کورٹ بین الاقوامی فیصلے کی روشنی میں قانون کو کالعدم قرار دے گی‘۔

    قبل ازیں سویڈن، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے بھی جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے وہاں مقیم مسلمانوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گا ئے کی خریدوفروخت او ر ذبح پر لگی پابندی، عوام کا ماننے سے انکار

    پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’جانوروں کو ذبح کرنے سے انہیں تکلیف ہوتی ہے اور اُن کے خون کی وجہ سے جراثیم پھیلتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں‘۔

  • یورو کپ 2016: جرمنی کی سلواکیہ کو 0-3 سے، فرانس کی آئرلینڈ کو 1-2 سے شکست

    یورو کپ 2016: جرمنی کی سلواکیہ کو 0-3 سے، فرانس کی آئرلینڈ کو 1-2 سے شکست

    لیل : جرمنی نے سلواکیا کو باآسانی تین صفر سے شکست اورفرانس نے دلچسپ مقابلے کے بعد آئرلینڈ کو دو ایک سے شکست دے کر یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی.

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے سب سے بڑے فٹبال سیزن یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی نےسلواکیا کو تین صفر سے شکست دے دی.

    دوسری جانب سابق چیمپیئن ٹیم فرانس اور آئرلینڈ کا ناک آؤٹ مرحلے میں ٹکراو ہوا، پہلے ہاف تک آئرلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی.

    دوسرے ہاف میں انٹونیو گریسمان نے آئرلینڈ کے گول کیپر کو چکما دےکر مسلسل دو گول اسکور کیے اور فرانس کو کوارٹر فائنل میں پہنچادیا.

    واضح رہے کہ یوروکپ 2016 کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ، پرتگال،ویلز،بیلجیئم،فرانس اور جرمنی نے کوالیفائی کرلیا.