Tag: بلیسٹک میزائل

  • شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ

    سیول : جنوبی کوریا نےدعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نےسطح سےسطح تک پانچ سو کلومیٹرمار کرنے والے بلیسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریا نے 500کلو میٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہےجو ڈونلڈ ٹرمپ کےصدر بننے کےبعد پہلا تجربہ ہے۔

    جنوبی کوریا کےحکام نے بتایا کہ میزائل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر55 منٹ پر لانچ کیاگیا اور یہ مشرق کی سمت میں جاپانی سمندر کی طرف 500 کلومیٹر تک گیا۔

    بلیسٹک میزائل کا تجربہ شمالی پیونگان صوبے کے ایئر بیس سے کیاگیا اور یہ علاقہ کوریائی خطے کےمغرب میں واقع ہے۔

    امریکی دورے پرموجود جاپانی وزیر اعظم نےشمالی کوریا کےاس اقدام پر شدید ردعمل میں میزائل تجربے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سو فیصد جاپان کے ساتھ ہیں ۔شمالی کوریا کے تجربے پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہےتاہم ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    یاد رہےکہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال نومبر میں اپنا پانچواں جوہری تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا کے حکام نے اعلان کیا تھاکہ جوہری میزائل پروگرام جاری رکھا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کےحملے کاسخت جواب دیاجائےگا ‘امریکہ

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ شمالی کوریاکی جانب سے جوہری ہتھیاروں کےاستعمال کا سخت جواب دیاجائےگا۔

  • شمالی کوریا کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا نے ایک اور بلیسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے ۔

    شمالی کوریا نے دور تک حدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے،حکام کے مطابق نیا ڈیزائن کردہ یہ بلیسٹک میزائل دشمنوں کی سرزمین پر مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہمیت کا حامل ہے۔

    سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بلیسٹک میزائل کا تجربہ مغربی ساحلی کنارے کیا گیا،جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خطے کیلئے عدم استحکام قرار دیا۔