Tag: بلیک فرائیڈے

  • امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

    امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما کے شاپنگ مال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور الاباما کے علاقے ہوور میں واقع ریوچیس گیلیرا شاپنگ مال میں داخل ہوا اور اُس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

    رپورٹ کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بلیک فرائیڈے کی وجہ سے خریداروں کا کافی زیادہ رش تھا اسی وجہ سے فائرنگ کے بعد بھگدڑ بھی مچی جس کے نتیجے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور کی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں: امریکی شہرشکاگو میں فائرنگ‘ حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

    شاپنگ مال میں ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی محافظ اور پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

    انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاپنگ مال کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    پولیس افسر گریک ریکٹر کا کہنا تھا کہ ’حملے کا آغاز کس طریقے سے ہوا اور حملہ آور کیسے شاپنگ مال میں داخل ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی عمر 18 برس تھی جس کی شناخت ابھی خفیہ رکھی گئی ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ’تم دہشت گرد ہو‘ 10 سالہ مسلمان طالبہ کو دھمکی آمیز نوٹ

    یاد رہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ دنوں ایک سفید فام امریکی شہری نے ہی یہودی عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

  • پاکستان میں بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی عائدکی جائے، درخواست دائر

    پاکستان میں بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی عائدکی جائے، درخواست دائر

    اسلام آباد : بلیک فرائیڈے منانے کے خلاف درخواست پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو اقدامات کرنے کا حکم دیدیا، وکیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بلیک فرائیڈے منانے پر پابندی عائدکی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بلیک فرائیڈے منانے کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزارکی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان میں بلیک فرائیڈےمنانے پر پابندی عائد کی جائے، جس کے بعد شہری کی درخواست پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو اقدامات کرنے کا حکم دیدیا ۔

    درخواست میں سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت مذہبی امور، چیئرمین پیمرا،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ،کمشنراسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔

    بلیک فرائیڈے منانے والوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    دوسری جانب بلیک فرائیڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

    قرارداد تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں بلیک فرائیڈے کے نام۔پر مسلمانوں کے دل کی آزاری کی شدید مذمت کی گئی۔

    قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے دن کو مبارک قرار دیا ہے، پوری دنیا کےمسلمانوں میں اس دن کو۔ممتاز حثیت حاصل ہے لیکن کچھ عرصے سے بیرونی طاقتیں پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، کچھ لوگ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان میں یہ دن متعارف کر رہے ہیں۔

    قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلیک فرائیڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔