Tag: بلیک لسٹ

  • سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں‘ امریکی عہدیدار

    سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں‘ امریکی عہدیدار

    واشنگٹن : امریکا نے سوڈان کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا جس میں سوڈان کا نام دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سوڈان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوڈان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے لیکن اب سوڈان میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے جس کے بعد امریکا نے افریقی ملک سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا سوڈان میں قائم ہونے والی نئی عبوری انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور سوڈان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اگر سوڈان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے حوالے سے جوہری تبدیلی آتی ہے تو خرطوم کو بلیک لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے۔

    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل میں امریکا یا اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ کردہ نام بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ای میل بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک سوڈان دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • وفاقی وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سےنکال دیا ، ذرائع

    وفاقی وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کانام بلیک لسٹ سےنکال دیا ، ذرائع

    اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا، ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو 10 روز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، حمزہ شہباز کسی بھی وقت بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نےحمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سےنکال دیا، حمزہ شہبازشریف کسی بھی وقت بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں ، بیرون ملک دورے کے دوران وہ عزیزوں سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے 16 جنوری کو ہائی کورٹ نےحمزہ شہباز کو 10روز کے لئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز 10دن کے بعدواپس آ کر انکوائری کا سامنا کریں جبکہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تھا۔

    دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ حمزہ شہباز کی درخواست ناقابل سماعت ہے، درخواست گزار کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرناچاہیے، لاہور ہائی کورٹ کودرخواست کی سماعت کا اختیار نہیں، ایف آئی اے کا ہیڈکوارٹراسلام آباد ہے، ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں وہیں سے نام شامل کیاگیا۔

    مزید  پڑھیں:  حمزہ شہباز شریف کو 10دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ وفاق اسلام آباد تک محدود ہے ، عدالت کو غیرجانبدار رہنے دیں، ملک کوبناناری پبلک نہ بنائیں، ایف آئی اے ایئر پورٹ، ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی ہے؟ ایسی جگہوں پرعدالت کادائرہ اختیار کیوں نہیں۔

    اےاےجی کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل نہیں کیا بلکہ پاسپورٹ کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، طبی وجوہات کی بنا پر بیرون ملک جانا چاہتا ہوں، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ 11 جنوری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے مختلف افراد کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا ہے، جن میں شہباز شریف کے صاحب زادہ حمزہ شہباز بھی شامل ہیں۔

  • حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے

    حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اورحسین نوازکے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے، دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دئیے گئے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست کی گئی تھی۔

    خیال رہے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے ایف آئی اے انٹرپول کو خط بھی لکھ چکی ہے۔


    مزید پڑھیں : ایون فیلڈ ریفرنس : حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کا انٹرپول کو خط


    ایف آئی اے نے مذکورہ خط وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو ارسال کیا،وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو حسن نواز اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت دونوں بھائیوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ جاری کرچکی ہے جبکہ اس سے قبل نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی منظوری دی تھی۔

    واضح رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں بھی نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں  ملزم نامزد  ہے۔

    احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز 13 جولائی کو جب لندن سے وطن واپس لوٹے تو دونوں کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

  • پاکستان کا بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے خود کو بچانا بڑی کامیابی تھی، شمشاد اختر

    پاکستان کا بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے خود کو بچانا بڑی کامیابی تھی، شمشاد اختر

    کراچی: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے خود کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے کام یابی کے ساتھ بچا لیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ممبرز اسٹاک بروکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرِ خزانہ نے ممبرز کو بتایا کہ انھیں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے کے حوالے سے خط کے ذریعے واضح پیغام ملا تھا۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ’فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے خط لکھا اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر رہی ہے۔‘

    وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اس سلسلے میں کسی مذاکرات کے امکان کو بھی رد کر دیا تھا، فنانشل ٹاسک فورس نے لکھا ’مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔‘

    ڈاکٹر شمشاد کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ایکشن پلان پر عمل در آمد کے لیے صرف تین سے گیارہ ماہ دیے گئے تھے، جسے چھے سے پندرہ ماہ تک بڑھوایا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اٹھائیس جون کو پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، اس دوران گرے لسٹ سے نام واپس نکلوانے کے لیے پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے گفتگو بھی جاری تھی۔

    انھوں نے کہا ’پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے ایکشن پلان کی 47 شرائط کم کروا کر 29 کروائیں، پاکستان نے گرے لسٹ سے متعلق بہت سی سہولتیں حاصل کیں۔

    ایکشن پلان پرعمل کر کے گرے لسٹ سے نام نکلوا سکتے ہیں: دفتر خارجہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملک کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سمیت کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا، اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیپٹن (ر)صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع

    کیپٹن (ر)صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، ذرائع

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا جبکہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایوان فیلڈ میں سزا پانے والے نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا، جس کے تحت کیپٹن صفدر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انھیں گرفتار کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیر کو نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر کے وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

    احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

    اس سے قبل نیب نے سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا اور ہنگامی بنیادوں پر وزارت داخلہ کو یاد دہانی کاخط لکھ دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : کیپٹن صفدر پیر سے پہلے کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،نیب


    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر پیر سے پہلے کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز نیب ذرائع کا کہنا تھا نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے اور دونوں کی گرفتاری میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    نیب کو ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلےکی مصدقہ کاپی مل گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

    عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ زلفی بخاری پر سفری پابندیاں بھی ختم کی جائے ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عامرفاروق نے فیصلہ سُناتے ہوئے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا اور زلفی بخاری پر سے سفری پابندیاں ختم کرتے کے احکامات بھی جاری کئے۔

    عدالت نے دوسری درخواست میں بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی تحقیقات کی استدعا مسترد کردی جبکہ نورخان ایئربیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کردی۔

    یاد رہے کہ 3 جولائی کو عدالت نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ


    خیال  رہے کہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کوعمرے پر جانے کے لئے چھ دن کا استثنیٰ دیا تھا ۔

    نیب نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی استدعا کی تھی جب کہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا، عمرے سے واپسی پر زلفی بخاری نے بلیک لسٹ میں نام ڈالنے کو چیلنج کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : عدالت نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں وفاقی کی جانب سے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے پر جواب جمع کرایا گیا جبکہ زلفی بخاری نے کے وکیل نے کہا کہ پاکستانی کو ملک میں آزاد نقل وحرکت کی آزادی ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ زلفی بخاری کا پاکستانی پاسپورٹ نمبرعدالت کو بتایا جائے اور بلیک لسٹ کی قانونی حیثیت بھی عدالت کوبتائی جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست زلفی بخاری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے، کاروبار، بچے اور فیملی برطانیہ میں ہے۔

    عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام ای سی ایل میں نہیں تھا‘ زلفی بخاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام ای سی ایل میں نہیں تھا‘ زلفی بخاری

    عدالت میں ثابت ہوگیا میرا نام ای سی ایل میں نہیں تھا‘ زلفی بخاری

    اسلام آباد : عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عدالت میں ثابت ہوگیا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں تھا، ای سی ایل میں نہیں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پرسیکرٹری دفاع کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی طورپرطلب کرلیا اورفریقین سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں جوطریقہ ہے اس پرچلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، ان کوخود سمجھ نہیں آرہا کہ نام بلیک لسٹ میں کیوں ڈالا، میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت نے سوال ہی غلط اٹھایا کہ ای سی ایل میں نام تھا جبکہ حکومت کوخود سمجھ نہیں آرہی کہ نام بلیک لسٹ میں شامل تھا یا ای سی ایل میں تھا۔

    زلفی بخاری کے لیے کسی کو فون نہیں کیا‘عمران خان

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے لیے کسی کو بھی فون نہیں کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں تھا، سیکریٹری داخلہ

    زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں تھا، سیکریٹری داخلہ

    اسلام آباد: سیکریٹری داخلہ رضوان ملک نے کہا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں تھا، 2015 میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پالیسی تبدیل کی جس کے تحت محکمہ کام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد ایوانِ بالا میں منعقد ہوا جس میں عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کی بیرونِ ملک روانگی کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔

    سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام کس کے حکم پر نکالا گیا جو وہ بیرونِ ملک روانہ ہوئے، لوگوں کو معلوم نہیں کہ ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق سرکاری پالیسی کیا ہے؟۔

    جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ قانون میں ایسی کوئی اجازت نہیں کہ کسی بھی شخص کا نام بلیک لسٹ کیا جائے پھر وزارتِ داخلہ نے کیسے زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا اور خود سے نکال دیا؟۔

    مزید پڑھیں: زلفی بخاری کیلئے کسی کو فون نہیں کیا، بلاوجہ مسئلہ بنا دیا گیا، عمران خان

    سیکریٹری داخلہ نے کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2015میں جوپالیسی تھی اسے چوہدری نثار نے تبدیل کیا اور اسی کے تحت کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نکالنے کا نظام بھی تبدیل ہوا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کو کرنا ہوتا ہے اور یہی بات طے ہوچکی اس لیے محکمہ اسی پالیسی کے تحت کام کررہا ہے، زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں تھا۔ اسپیشل سیکریٹری داخلہ رضوان ملک نے کمیٹی کو وضاحت پیش کی کہ مجھے یا محکمے کو عمران خان نے کوئی فون نہیں کیا،

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ 26منٹ میں سیکرٹری داخلہ کےدفتر سے لیٹر جاری ہوا، زلفی بخاری نے عدالت میں دائر درخواست میں لکھا کہ عمران خان نے سیکرٹری داخلہ کو فون کیا اور پھر بیرونِ ملک روانگی ممکن ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: مجھے باہر بھجوانے کے لیے عمران خان نے کسی کو فون نہیں کیا، زلفی بخاری

    اسی سے متعلق: نگراں وزیراعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر رپورٹ طلب کرلی

    اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں آج سے پہلے اس طرح کا واقعہ رونما نہیں ہوا، ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی بھی ایسے شخص کو سفر کی اجازت دی جائے جس کا نام بلیک لسٹ میں ہو کیونکہ ایسے شخص کو قانون کے تحت فلائٹ لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے زلفی بخاری کے معاملے پر وزارتِ داخلہ سے کل تک رپورٹ طلب کرلی۔ اس ضمن میں جاوید عباسی کا مزید کہنا تھاکہ فون کال کس کی آئی اور بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لیے کس نے خط لکھا ؟ وزارتِ داخلہ تمام تر حقائق اور طریقہ کار کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات، سعودی حکام کا سخت کارروائی کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات، سعودی حکام کا سخت کارروائی کا فیصلہ

    ریاض: سعودی حکام نے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات دینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا، حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اجرتی قاتلوں کو بے نقاب کرکے کارروائی کی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر موجود اجرتی قاتلوں کو بے نقاب کریں گے، سعود القحطانی

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ممالک سوشل میڈیا پر سرگرم عناصر کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کریں گے، بلیک لسٹ میں شامل ہر اجرتی قاتل کو بے نقاب کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    سعودی شاہی دیوان کے مشیر سعود القحطانی کی فائل فوٹو

    خلیجی ممالک کی پریشانیاں جلد حل ہوں گی، سعود القحطانی

    سعود القحطانی کے مطابق خلیجی ممالک کی پریشانیاں اور ان کے دکھ جلد دور ہوں گے، لوگ ہماری مشکلات کا حل بہت دور دیکھتے ہیں مگر ہمیں وہ جلد قریب نظرآ رہا ہے۔

    ٹوئٹر پر بلیک لسٹ افراد کو فالو کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، سعود القحطانی

    انہوں نے انتہائی سخت الفاظ اختیار کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ ٹوئٹر پر بلیک لسٹ ہیش ٹیگ میں آنے والے ناموں کی چھان بین جلد شروع کی جائے گی اور آج کے بعد ان سماج دشمن عناصر کو جس نے فالو کیا تو اس کے نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہوگا،، سعودی عرب اور دہشت گردی کے خلاف سرگرم ان کے اتحادی جو کہتے ہیں وہ کر گزرتے ہیں۔

    عوام بھی سعودی عرب کے خلاف زہر اگلنے والوں کو بے نقاب کریں، سعود القحطانی

    انہوں نے ٹوئٹر صارفین پر زور دیا کہ وہ بلیک لسٹ میں شامل اجرت پر سعودی عرب کے خلاف زہر اگلنے والوں  کو بے نقاب کرنے میں مدد کریں۔

    سوشل میڈیا پر کرائے کے لوگ بھرتی کیے گئے، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ

    اسی ضمن میں سعود القحطانی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ القحطانی کی قطری بحران کے حوالےسے آواز انتہائی موثر ہے، یہ درست ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ عرب اتحاد کے خلاف سوشل میڈیا پر کرائے کے لوگ بھرتی کیے گئے ہیں۔

    عرب ممالک کے مخالف سب افراد کو بلیک لسٹ کیا جائے، بحرینی وزیر خارجہ

    بحرینی وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہر دہشت گرد اور دہشت گردی کی معاون، ایجنٹ اور اجرت پر عرب ممالک کے خلاف کام کرنے والے سب بلیک لسٹ ہونے چاہئیں۔