Tag: بلی

  • ٹشو کے ڈبے میں آرام کرتی بلی

    ٹشو کے ڈبے میں آرام کرتی بلی

    بلیاں اپنی شرارتوں سے اپنے مالکوں کو تنگ کرنے کے لیے مشہور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی معصومیت اور ان کے لیے پیار میں کسی صورت کمی نہیں آتی۔

    ایسی ہی ایک پالتو بلی نے گمشدہ ہو کر اپنے مالکوں کو نچا کر رکھ دیا۔

    ارجنٹینا کی رہائشی ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی بلی کی آرام کرتی ہوئی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ ہم اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پاگل ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بیلے ڈانس کی شوقین بلی

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلی کی تلاش میں گزشتہ ایک گھنٹہ میں پورے گھر کا کونا کونا چھان مارا۔

    ابھی ان کی تلاش جاری ہی تھی کہ اس دوران ’گمشدہ‘ بلی کی نیند پوری ہوگئی اور وہ انگڑائی لیتی ہوئی اپنی چھپی ہوئی جگہ سے باہر نکل آئی۔

    دراصل وہ ٹشو پیپر کے ایک خالی ڈبے میں جا کر بیٹھ گئی تھی اور وہاں اطمینان سے آرام کر رہی تھی۔

    پیچھے گھر والے اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے کہ بلی آخر گئی کہاں۔

    اب بلی کی اس معصومانہ حرکت پر اس کی مالکہ یقیناً خون کے گھونٹ پی کر رہ گئی ہوگی مگر وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی۔

    یاد رہے کہ بلیوں کو چھوٹی، اندھیری اور خاموش جگہیں بہت پسند ہوتی ہیں اور اکثر وہ کونے کھدروں میں جا کر آرام سے بیٹھ جاتی ہیں، اس بات کی پروا کیے بغیر کہ پیچھے ان کی تلاش میں گھر والے پورا گھر الٹ چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا کی سب سے ننھی بلی سے ملیں

    دنیا کی سب سے ننھی بلی سے ملیں

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک نہایت ننھی اور پستہ قد بلی بھی پائی جاتی ہے جسے دیکھ کر اس پر کسی بلونگڑے کا گمان ہوتا ہے؟

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ون ڈاکیومنٹری سیریز بگ کیٹس کے تحت اس نایاب بلی کی خوبصورت فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں ایک ننھی سی بلی جنگل میں بھاگتی دوڑتی نظر آرہی ہے۔

    رسٹی اسپاٹڈ کیٹ نامی یہ بلی صرف سری لنکا اور بھارت کے جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ اس بلی کا وزن صرف 1 کلو گرام ہوتا ہے۔

    بلی کی یہ قسم دنیا کے نایاب ترین جانوروں میں سے ایک ہے۔ اس ننھی بلی کی آنکھیں ہماری آنکھوں سے 6 گنا زیادہ تیز ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی بلی ہے اور یہ جنگل میں خود اپنا شکار ڈھونڈنے کی عادی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بیلے ڈانس کی شوقین بلی

    بیلے ڈانس کی شوقین بلی

    جو لوگ بلیاں پالتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ بلیاں کیسی کیسی حرکتیں کرتی ہیں۔ بعض دفعہ اپنی شرارتوں سے ہنساتی ہیں اور بعض دفعہ شرارت میں پورا گھر الٹ پلٹ کر رکھ دیتی ہیں۔ بلیاں انسانوں کو دیکھ کر سیکھتی بھی ہیں اور ان جیسی حرکتیں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    بلیاں عموماً ڈانس کی بھی شوقین ہوتی ہیں۔ جب گھر پر کوئی نہیں ہوتا تو وہ ڈانس کرتی ہیں۔

    امریکا میں ایسے ہی ایک شخص نے اپنی بلی کی خفیہ حرکات کو دیکھنے کے لیے گھر میں کیمرہ نصب کیا اور جب اس نے اس کیمرے میں اپنی بلی کی حرکات دیکھیں تو وہ حیران رہ گیا۔ اس کی بلی بیلے ڈانس کی شوقین نکلی۔۔

    آپ بھی بلی کے اس بیلے ڈانس کی تصاویر دیکھیئے اور لطف اندوز ہوں۔

    cat-post-8

    cat-post-7

    cat-post-5

    cat-post-4

    cat-post-3

    cat-post-2

    cat-post-1

    cat-post-6


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    جانوروں اور خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے افراد کو دوران سفر بھی جانوروں کو ساتھ رکھنا بے حد پسند ہوتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے جاپان میں ایک ٹرین میں بلیوں کے لیے کیٹ کیفے بنایا گیا ہے۔

    جاپانی شہر اوگاکی میں اندرون شہر سفر کرنے والی اس منفرد ٹرین کا نام میؤنگ ٹرین رکھا گیا ہے۔ پوری ٹرین میں مختلف رنگ و جسامت کی بلیاں آزادنہ گھوم پھر سکتی ہیں جن کی تعداد تقریباً 30 ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام بلیاں گلیوں میں پھرنے والی آوارہ بلیاں ہیں اور جانوروں کی ایک فلاحی تنظیم نے حفاظت اور دیکھ بھال کی غرض سے ان کے لیے ٹرین میں کیٹ کیفے قائم کیا ہے۔

    سفر کے دوران مسافر ان بلیوں سے کھیل سکتے ہیں، انہیں گود میں اٹھا کر پیار بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ بہت صاف ستھری حالت میں ہیں، علاوہ ازیں انہیں ان کی پسندیدہ چیزیں بھی کھلا سکتے ہیں۔

    اس کیٹ کیفے کو قائم کرنے کا اصل مقصد عوام میں جانوروں سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ کئی مسافر صرف کیٹ کیفے کو دیکھنے کے لیے ہی اس ٹرین میں سفر کرنے لگے ہیں۔

    کیا آپ اس ٹرین میں بلیوں کے ساتھ ایک خوشگوار سفر کرنا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طوفان ہاروے سے زندہ نکل آنے والی بہادر اور باہمت بلی

    طوفان ہاروے سے زندہ نکل آنے والی بہادر اور باہمت بلی

    امریکی ریاست ٹیکسس میں چند روز قبل سمندری طوفان ہاروے نے بے تحاشہ تباہی مچائی۔

    ٹیکسس کا شہر ہیوسٹن ہاروے سے سب زیادہ متاثر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان اور شدید بارشوں سے 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ طوفان میں 47 افراد ہلاک ہوئے۔

    ایسے موقع پر انسانی ہمدردی کی کئی نئی مثالیں بھی قائم ہوئیں جب ریسکیو اہلکاروں اور عام افراد نے اپنی جانوں پر کھیل کر مصیبت زدہ افراد کی جانیں بچائیں، لیکن ایک معصوم بلی ان سب میں بازی لے گئی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بلی کی کچھ تصاویر سامنے آئیں جن میں یہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن اس کی آنکھوں سے جھلکتا عزم اسے زندگی کی جانب کھینچے لیے جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    بعض ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بلی شدید غصے میں ہے، جیسے وہ اس طوفان کو غصے میں بتانا چاہ رہی ہو کہ تم چاہے کتنے ہی خطرناک کیوں نہ ہو، میری زندگی مجھ سے نہیں چھین سکتے۔

    بعض افراد نے اسے حالات سے مطابقت، حوصلے، اور جدوجہد کی نئی مثال قرار دیا۔

    کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ علاقے سے جب سینکڑوں افراد کو نکالا گیا تو یہ بلی بھی باآسانی وہاں سے نکل سکتی تھی، لیکن شاید یہ مہم جوئی اور طوفان سے لڑنے کے موڈ میں تھی۔

    اس بلی کے طوفان میں ٹہرنے کی وجہ جو بھی ہو، بہرحال اب اس بلی کو ٹوئٹر پر نہایت محبت اور ہمدردی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    ملائیشیا میں ایک کلاس میں لیکچر کے دوران وہاں موجود ایک بلی بور ہو کر سوگئی۔ کلاس میں موجود طلبا نے بلی کو بھی اپنی طرح اکتایا ہوا قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی چند ٹوئٹس کے مطابق ملائیشیا کی اسلامک یونیورسٹی میں ایک بلی گھومتے گھومتے ایک کلاس میں داخل ہوگئی۔

    کلاس میں موجود طلبا اس وقت شدید حیرانی کا شکار ہوگئے جب انہوں نے دیکھا کہ بلی ڈیسک پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور نہایت غور سے لیکچر سن رہی ہے۔ شاید وہ انسانوں سے کچھ سیکھنا چاہتی تھی۔

    تاہم جلد ہی وہ بوریت کا شکار ہوگئی اور اسی ڈیسک پر لیٹ کر سوگئی۔

    ٹوئٹر پر یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کے طلبا نے یونیورسٹی کی خشک کلاسوں اور لیکچرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔

    طلبا نے اس بلی کی حالت سے اپنی حالت کو مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خشک لیکچر کو سنتے ہوئے ان کا بھی ایسا ہی حال ہوجاتا ہے اور وہ سوجانا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنگلی بلی کی طوطے پر حملے کی نایاب ویڈیو

    جنگلی بلی کی طوطے پر حملے کی نایاب ویڈیو

    بلیبلیاں، خصوصاً جنگلی بلیاں پرندوں کو کھانے کی نہایت شوقین ہوتی ہیں اور اکثر ان پر حملہ آور ہو کر انہیں اپنا شکار بنا لیتی ہیں۔

    جنوبی امریکی ملک پیرو میں بھی ایک جنگلی بلی کے طوطے پر شکار کے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

    یہ ویڈیو اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ بلیاں عموماً اپنے شکار پر خاموشی سے اس وقت جھپٹا مارتی ہیں جب آس پاس کوئی نہ ہو لہٰذا اس نوعیت کا منظر کم ہی لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

    ویڈیو میں جنگلی بلی رنگین طوطے مکاؤ پر شکار کرتی نظر آرہی ہے۔

    مکاؤ لمبی دم والا ایک رنگین اور جسامت کے لحاظ سے سب سے بڑا طوطا ہے جو بہت جلد سیکھنے اور انسانوں کی نقل اتارنے کے لیے مشہور ہے۔

    چلتے چلتے آپ کو جنگلی بلیوں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے آگاہ کرتے چلیں کہ جنگلی اور گھریلو بلیوں کی جینز میں کچھ خاص فرق نہیں ہوتا۔

    صدیوں قبل جنگلی بلیاں انسانوں سے اس قدر مانوس ہوئیں کہ ان کی آنے والی نسلوں کی فطرت بدل گئی جس کے بعد وہ انسانوں کی دوست بن گئیں۔

    مزید پڑھیں: جنگلی بلیاں انسانوں کی دوست کیسے بنیں؟

    ویڈیو بشکریہ: نیشنل جیوگرافک


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سی آئی اے کا جاسوسی کے لیے بلیوں کے استعمال کا انکشاف

    سی آئی اے کا جاسوسی کے لیے بلیوں کے استعمال کا انکشاف

    وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے مخالفین کی جاسوسی کے لیے بلیوں کو استعمال کیا۔

    وکی لیکس نے جو اس سے قبل بھی کئی اہم راز افشا کر چکا ہے، جاسوسی کے لیے بلیوں کو استعمال کرنے کا انکشاف کردیا۔

    یہ اس وقت ہوا جب سرد جنگ کا زمانہ تھا۔

    وکی لیکس کے مطابق سی آئی اے نے سرد جنگ کے زمانے میں مخالفین کی جاسوسی کے لیے بالکل مختلف انداز اپنایا اور بلیوں کو جاسوسی کے آلے میں تبدیل کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ملازمین کی نگرانی کے لیے باس کی جاسوس بلی

    سی آئی اے کے آکوسٹک کٹی پروجیکٹ کے تحت بلیوں کے معدے میں بیٹری، ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ اینٹینا اور کانوں میں وائر نصب کیے گئے۔

    ان بلیوں کو جاسوسی کی خصوصی تربیت بھی دی گئی۔ بلیوں کو جاسوسی کے آپریشن میں استعمال کرنے کے پروجیکٹ پر سی آئی اے نے پندرہ ملین ڈالرز خرچ کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پرندوں کو کھانے والی جنگلی بلیوں کے ’قتل‘ کا فیصلہ

    پرندوں کو کھانے والی جنگلی بلیوں کے ’قتل‘ کا فیصلہ

    آسٹریلوی حکومت نے ملک کے گلی کوچوں میں پھرتی 20 لاکھ سے زائد جنگلی بلیوں کو مارنے کا فیصلہ ہے۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بلیاں جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی بلیاں آسٹریلیا کی مقامی نہیں ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد اس وقت یہاں آئے جب یورپی افردا نے یہاں آکر بسنا شروع کیا۔

    cat-3

    اب ان بلیوں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور یہ پورے آسٹریلیا میں پھیل چکی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ فطرتاً خونخوار ہیں اور یہ آسٹریلیا کی مختلف جنگلی حیات اور نباتات کو تباہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔

    ان حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی مقامی جنگلی حیات، پرندے اور چھوٹے جانور وغیرہ ان بلیوں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور باآسانی ان کا شکار بن جاتے ہیں۔

    cat-2

    لہٰذا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سنہ 2020 تک ان بلیوں کو مار دیا جائے، تاہم اس فیصلے کو نافذ کرنے میں حکومت ذرا سی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

  • معذور بلیوں کے لیے مصنوعی پاؤں تیار

    معذور بلیوں کے لیے مصنوعی پاؤں تیار

    صوفیہ: بلغاریہ میں ایک ٹریفک حادثے میں اپنی ٹانگیں کھونے والی دو بلیوں کو مصنوعی پاؤں لگا دیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یورپ میں اس نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

    پوہ اور اسٹیون نامی یہ بلیاں دارالحکومت صوفیہ کے گلی کوچوں میں اب آرام سے چوہوں کے پیچھے دوڑتی ہیں۔

    cat-1

    ان کو لگائے گئے مصنوعی پاؤں پولیمر سے تیار کیے گئے ہیں جبکہ پنجوں کے حصہ پر ربر لگایا گیا ہے۔

    cat-2

    ان بلیوں کا آپریشن کر کے انہیں مصنوعی ٹانگوں کا تحفہ دینے والے بلغارین سرجن ولادی سلاو زلاٹینوو نے پہلی بار اس نوعیت کا آپریشن کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں بلیاں کسی بھی عام بلی کی طرح چل سکتی ہیں، بھاگ دوڑ سکتی ہیں اور کھیل سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: معذوری بکری کے بچے کے لیے وہیل چیئر

    انہوں نے کہا کہ کسی بلی کا ایک ٹانگ سے معذور ہوجانا عام بات ہے، لیکن اگر وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہوجائے تو وہ بہت مشکل سے حرکت کر سکتی ہے۔

    cat-3

    ان کا کہنا ہے کہ بلیوں کا اس نوعیت کا کامیاب آپریشن دیگر کئی معذور جانوروں کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہوگا۔