Tag: بلے کا انتخابی نشان

  • تحریک انصاف نے ‘بلے کا انتخابی نشان’ واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی

    تحریک انصاف نے ‘بلے کا انتخابی نشان’ واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی اور کہا سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےبلےکاانتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی ، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست سینئر وکلا حامد خان اور علی ظفر نے دائر کی۔

    جس میں سپریم کورٹ سے بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے۔

    درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور پشاور ہائیکورٹ کا بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کا فیصلہ بحال کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےانٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا ووٹرز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی جماعت بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق آئین پاکستان میں ہے۔

    پی ٹی آئی درخواست نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لے کر اختیارات سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داران کیخلاف کارروائی کےبجائےبانی کیخلاف جیل جاکرکارروائی کررہاہے، بلے کا نشان واپس لینے کا معاملہ پورے سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہیے۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے، رجسٹرار آفس نےدرخواست کو 2423/2024 ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔

  • تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج

    تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی ، جس میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا بحال کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 209 کے تحت شائع کرے اور آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کوانتخابی نشان’’بلا‘‘الاٹ کرے۔

    تاہم پی ٹی آئی کےانتخابی نشان سےمتعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ آئےاٹھارہ گھنٹےگزرگئے، الیکشن کمیشن نےتاحال پی ٹی آئی کےانتخابی نشان ’’بلے‘‘کانوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔

    پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، اپیل

  • تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ سنادیا گیا

    تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ سنادیا گیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات 20دن میں دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سےمتعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات 20 دن میں دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان فی الحال برقرار ہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر کارروائی ہو گی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات شفاف کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سےمتعلق13ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس لیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی نے گزشتہ سال 8 جون کوپارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

    پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، الیکشن کمیشن نے انصاف کےتقاضے پورے نہیں کئے، الیکشن کمیشن نےیہ نہیں کہاتھا پارٹی الیکشن آئین کےمطابق نہیں ہوئے۔

    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےکہاتھا کہ ڈاکومنٹس پورےنہیں، بلےکانشان ہمارے پاس رہے گا ،آرڈرکو مناسب فورم پرچیلنج کریں گے ، الیکشن کمیشن فیصلےکومتعلقہ فورم پرچیلنج کرنےسےمتعلق مشورہ کریں گے۔