Tag: بلے کے نشان کی بحالی

  • پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست کو دس جنوری کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینج نے سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ استدعا ہے آج ہی بلے کے نشان کا کیس سماعت کیلئےمقرر کرکے سنا جائے، بلےکے نشان سے متعلق کل پشاورہائیکورٹ میں سماعت ہے، آج کسی بھی وقت کیس کو سماعت کر کے سن لیں۔

    سپریم کورٹ نے بلے کے نشان کیس میں حامد خان کو بلا لیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حامد خان کہاں ہیں؟ بلائیں ان کو، آپ اٹھ کر کمرہ عدالت آنےکی زحمت نہیں کرینگےتوہم کیاکریں؟ سب سے زیادہ درخواستیں پی ٹی آئی کی آ رہی ہیں اورسنی بھی جا رہی ہیں، کیس بھی لگوانا ہے اور اٹھ کر عدالت بھی نہیں آنا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا شعیب شاہین کی طرف سے کوئی جواب آیا ہے ، حامد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے بلانے پر روسٹرم پرآئے۔

    چیف جسٹس نے حامد خان سے استفسار کیا کیا آپکی درخواست کل مقرر کر دیں؟ حامد خان نے استدعا کی آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیں تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج 9ممبربینچ کاکیس بھی ہے اورایک خصوصی بینچ کاکیس بھی ، جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے ، نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا آپ فیصلے کیخلاف آئےیا184 تھری کی درخواست ہے؟ وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ پشاور ہائیکورٹ کےحکم کیخلاف 185تھری میں سپریم کورٹ آئے تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بس پھر معاملہ ججزکمیٹی کے پاس نہیں جاناتوپرسوں کیس مقررہوگیا۔

    سپریم کورٹ نےپی ٹی آئی کی بلے کےنشان کی بحالی کیلئےد رخواست 10 جنوری کیلئے مقرر کردی۔

  • بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات

    بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست: بیرسٹر گوہر کی رجسٹرارسپریم کورٹ سے ملاقات

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رجسٹرارسپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی بحالی کے لیے درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلے کے نشان کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست کے معاملے پر پی ٹی آئی وکلا نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرارسپریم کورٹ سےملاقات کی، جس میں درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، فوری طور پر سماعت کی جائے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے جج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔