Tag: بل گیٹس

  • بل گیٹس نے خواتین کی صحت کیلئے اربوں ڈالر مختص کردیے

    بل گیٹس نے خواتین کی صحت کیلئے اربوں ڈالر مختص کردیے

    خواتین کی صحت کے لیے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی تنظیم ’دی گیٹس فاؤنڈیشن‘ نے 2.5 ارب ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختص کی گئی رقم 2030ء تک خواتین کے ان امراض پر ترجیحی بنیادوں پر خرچ ہوگی، جو عموماً نظر انداز کردیے جاتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ خواتین عموماً ان بیماریوں سے ہلاک ہوجاتی ہیں جن کا بآسانی علاج ممکن ہوتا ہے۔

    مائیکروسوفٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ نئی فنڈنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے جو پانچ اہم شعبوں میں 40 سے زیادہ نئی ایجادات پر کام کرے گی۔ خاص طور پر ان ممالک میں جو کم اور درمیانی آمدنی والے ہیں اور جہاں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رقم دوران حمل پیچیدگیوں، بلڈ پریشر، ہائی شوگر لیول سمیت تولیدی صحت سے متعلق مختلف بیماریوں کے علاج اور تحقیق پر خرچ کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ویکسینیشن، ماں کی صحت اور غذا، مانع حمل ایجادات اور جنسی عمل سے منتقل ہونے والی بیماریوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    بل گیٹس نے اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

    مائیکروسوفٹ کے بانی نے خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری کا نسلوں پر دیرپا اثر پڑتا ہے۔ یہ صحت مند خاندانوں، مضبوط معیشتوں اور ایک زیادہ انصاف پسند دنیا کی طرف لے جاتا ہے۔

  • بل گیٹس نے اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

    بل گیٹس نے اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

    دنیا کے امیرترین لوگوں میں سے اور اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے 99 فیصد دولت آئندہ 20 سالوں میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    دنیا کے ارب پتی اشخاص میں سے ایک بل گیٹس نے کہا کہ وہ اگلی دو دہائیوں میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ عطیہ کردیں گے، وہ گیٹس فاؤنڈیشن کو 2045 تک یہ تمام فنڈز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ساتھ ہیں انھوں نے ایلون مسک پر بھی تنقید کی ہے۔

    جمعرات کو شائع بیان میں بل گیٹس نے ایک اور ارب پتی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک پر سختی سے تنقید کی کہ وہ غریب ممالک میں خوراک اور طبی امداد جیسی ضروری چیزوں کے لیے امریکی فنڈز میں کمی کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

    بل گیٹس نے فنانشل ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ "دنیا کے امیر ترین آدمی کی جانب سے دنیا کے غریب ترین بچوں کو مارنے کی تصویر کوئی خوبصورت نہیں ہے۔”

    گیٹس جن کی موجودہ دولت کا تخمینہ تقریباً 108 بلین ڈالرز ہے، وہ ایسی شخصیات میں شامل ہیں جو غریب ممالک میں طبی امداد اپنی انسان دوستی کےلیے مشہور ہیں۔

    گزشتہ سالوں کے دوران بل گیٹس کہتے آئے ہیں کہ وہ اپنی زیادہ تر دولت امدادی کاموں میں دینے کے لیے پرعزم ہیں، وہ اس بات کی بھی توقع کرتے ہیں ان کی فاؤنڈیشن 2045 تک مجموعی طور پر200 ارب ڈالرز خرچ کرے گی۔

    بل گیٹس نے کہا کہ مجھے وسائل کو سنبھالنے کے لیے بہت سے فوری مسائل حل کرنے تاکہ لوگوں کی مدد کے لیے انھیں استعمال کیا جاسکے۔

    https://urdu.arynews.tv/next-gen-investing-bill-gates-within-10-years-ai-will-replace-many-doctors-and-teachers/

  • بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط

    بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط

    اسلام آباد: دنیا کی معروف شخصیت بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس نے وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے وفاقی وزیر صحت کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

    کرسٹوفر ایلس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاکستان میں صحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، انھوں نے لکھا کہ آپ نے چارج سنبھالتے ہی ایمرجینسی سینٹر پولیو اور پولیو ٹیم سے کراچی میں ملاقات کی، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ آپ اس اہم پبلک ہیلتھ چیلنج کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    کرسٹوفر ایلس نے لکھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، جیسا کہ گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصے سے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی آ رہی ہے۔


    پاکستان سے پولیو خاتمہ خواب بن گیا، چاروں صوبوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق


    واضح رہے کہ گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کریں گے۔

  • بل گیٹس نے بھارت کو چیزوں پر تجربہ کرنے کیلئے ایک لیبارٹری قرار دیدیا

    بل گیٹس نے بھارت کو چیزوں پر تجربہ کرنے کیلئے ایک لیبارٹری قرار دیدیا

    بل گیٹس نے بھارت کو ایک لیبارٹری قرار دیدیا جہاں پر چیزوں پر تجربات کیے جاتے ہیں، مائیکرو سافٹ کے بانی کی کلپ وائرل ہوگئی۔

    بل گیٹس نے میزبان ریڈ ہوفمین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے بھارت کے متعلق بھی سوال کیا گیا، ٹیک کمپنی کے مالک نے برملا کہا کہ ’چیزوں کو آزمانے کے لیے بھارت ایک قسم کی تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے‘، تاہم یہ بات بھارتیوں کو پسند نہیں آئی۔

    انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مثال ایک ایسے ملک کے طور پر دی جاسکتی ہے جہاں بہت ساری چیزیں مشکل ہیں، جیسے اب بھارت میں صحت، غذا اور تعلیم میں بہتری آرہی ہے

    بھارت میں ان شعبوں میں کافی استحکام آرہا ہے اور حکومت اپنی خود کی آمدنی بڑھارہی ہے، 20 سال پہلے کے مقابلے میں لوگوں کی زندگی میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ ملک ایک تجربہ گاہ کی طرح ہے کہ کئی چیزوں کو آزمائیں

    بل گیٹس نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ان چیزوں کو آزمانے کے بعد جب آپ ان کی افادیت بھارت میں ثابت کر دیں، تو آپ انھیں دوسری جگہوں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    امریکی بزنس مین نے یہ بھی کہا کہ اور اس لیے ہمارے فاؤنڈیشن کے لیے ہمارا سب سے بڑا غیر امریکی دفتر بھارت میں ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کی سب سے زیادہ تعداد جو ہم دنیا میں کہیں بھی کر رہے ہیں وہ بھارت میں شراکت داروں کے ساتھ ہیں۔

    ایکس پر بل گیٹس کے بات پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت ایک تجربہ گاہ ہے، اور ہم بھارت بل گیٹس کے لیے گندے جانور ہیں، پتہ نہیں ہم کب جاگیں گے!‘

  • بل گیٹس نے  کاملا ہیریس کی مہم کیلئے کتنی رقم عطیہ کی؟ حیران کُن انکشاف

    بل گیٹس نے کاملا ہیریس کی مہم کیلئے کتنی رقم عطیہ کی؟ حیران کُن انکشاف

    مائیکروسافٹ کے شریک بانی، امریکی کھرب پتی بل گیٹس نے کاملا ہیریس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کردیئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا حامی ہوں مگر یہ الیکشن مختلف ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    امریکا نے 26 اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

    اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لیے مشکل ہوگا، نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ جنگ ختم ہو۔

  • وزیراعظم کی بل گیٹس اور پاکستانی امریکی بزنس کونسل سے  ملاقات

    وزیراعظم کی بل گیٹس اور پاکستانی امریکی بزنس کونسل سے ملاقات

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس اور پاکستانی امریکی بزنس کونسل سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا میں ملاقاتیں جاری ہے، وزیراعظم سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کےبانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ، جس میں شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے میں گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے ماں اور بچے کی صحت کےلیےگیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی۔

    وزیراعظم نے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانےکیلئے پاکستان کےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ، بل گیٹس نے وزیراعظم کی ذاتی نگرانی،صوبائی حکومتوں کےاقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پولیو کا خاتمہ آئندہ نسلوں کو اس مہلک بیماری سےبچانےکیلئےضروری ہے۔

    بل گیٹس نے افغانستان کے ساتھ صحت کےجامع ڈائیلاگ پرروشنی ڈالی اور افغانستان میں صحت کےاقدامات کیلئےتعاون کی درخواست کرتے ہوئے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف سینٹر سےمتعلق آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے گیٹس فاؤنڈیشن کی غزہ میں پولیومہم کوسراہتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق تنازعات کےحل پر زور دیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے پاکستانی امریکی بزنس کونسل کے نمائندوں نے بھی ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں سرمایہ کار اور بینکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    وزیراعظم نے بزنس کونسل کے ارکان، بینکرز، سرمایہ کاروں کو ملکی معیشت اور پاکستان میں سرمایہ کاری پربریفنگ دی۔

  • مصنوعی ذہانت سے متعلق بل گیٹس کا نیا انکشاف

    مصنوعی ذہانت سے متعلق بل گیٹس کا نیا انکشاف

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔

    اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتائی ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے ارادے اور نیک نیتی سے کرنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اے آئی سے ہمیں مختلف سائنسی موضوعات کے ماڈل تیار کرنے میں مدد ملے گی، میٹریلز کو سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔

    بل گیٹس نے کہا کہ ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سے تنوع کا عمل تیز ہوگا، اب چاہے وہ ادویات کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اے آئی کی بدولت ہمارے لیے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس ایک نئی ٹیکنالوجی ہوتی ہے تو زیادہ تر اسے اساتذہ، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے، مگر اے آئی ٹیکنالوجی کو لوگ سائبر حملوں یا سیاسی مداخلت کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے افراد اس شعبے میں آگے آئیں اور منفی انداز سے اس کے استعمال کی روک تھام کریں۔

    اے آئی ٹیکنالوجی کو فیک ویڈیوز کی تیاری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، لوگوں کو ویڈیوز دیکھتے ہوئے خود سے پوچھنا چاہیے کہ یہ کہاں سے سامنے آئی ہے۔

  • بل گیٹس کا اہم اعلان

    بل گیٹس کا اہم اعلان

    بل گیٹس نے اپنی زندگی کے نجی اوراق کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی یادداشتیں تحریر کریں گے۔

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے منگل کو ایک بلاگ پوسٹ میں اپنی زندگی کے بارے میں کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کتاب کا عنوان بھی بتا دیا ہے، سورس کوڈ: مائی بگننگ (Source Code: My Beginnings) 4 فروری 2025 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

    بل گیٹس کے لیے کتابیں لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ 4 کتابوں کے مصنف ہیں تاہم اپنی کہانی وہ پہلی بار سنانے جا رہے ہیں، اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ بل گیٹس کے ترجمان نے کہا یہ ’بل کی اصل کہانی‘ ہوگی، اور اس کتاب میں 1975 میں قائم کی گئی بلاک بسٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ اور خیراتی ادارے گیٹس فاؤنڈیشن پر توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کتاب کے سرِ ورق پر ایک ایسے بل گیٹس کی تصویر ہوگی جو بچہ ہے اور ان کے دانتوں کے درمیان خلا ہے، اور جو آج کے بل گیٹس سے بالکل مختلف ہیں۔

    source-code-cover-bill-gates

    بل گیٹس کے مطابق لڑکپن میں وہ اپنے والدین سے لڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھونے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات یادداشتوں پر مشتمل اس کتاب میں موجود ہوں گے۔

    بل گیٹس نے ٹھیلے پر چائے بیچنے والے کو ہیرو بنا دیا، ویڈیو وائرل

    ان کا کہنا ہے کہ یہ یادداشتیں مائیکرو سافٹ یا گیٹس فانڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے، اس میں بتایا جائے گا کہ بل گیٹس کیسے وہ انسان بنا جو آج نظر آتا ہے، اس کا بچپن کیسے تھا اور وہ جوانی میں کیا خواب دیکھتا تھا۔

  • وزیراعظم  سے  بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کے لیے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم سے  بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کے لیے ملکر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    ریاض : وزیراعظم شہبازشریف سے  ملاقات میں بل گیٹس نے حفاظتی ٹیکوں اور پولیو سےبچاؤ کےپروگرام کی تعریف کرتے ہوئے ملکر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بل گیٹس سے ملاقات کی، ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

    ملاقات میں بل گیٹس نے پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو سےبچاؤ کےپروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دے دی۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب پربل گیٹس کے تہنیتی خط پران کاشکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے دیرینہ تعاون پربی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے ، پولیو سےپاک پاکستان کےحتمی مقصد کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

    بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کومہلک بیماری سے بچانے کیلئےضروری ہے۔

    ملاقات میں حفاظتی ٹیکوں،غذائیت ،مالیاتی شمولیت میں سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل اعتماد شراکت دار ہے، گیٹس فاؤنڈیشن آئی ٹی، اسٹیم تعلیم ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت دیگرشعبوں میں تعاون فراہم کرتا ہے۔

    وزیر اعظم نے بل گیٹس کو دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

  • بدبو اور چوہوں کے باوجود بل گیٹس گٹر میں اتر گئے! ویڈیو وائرل

    بدبو اور چوہوں کے باوجود بل گیٹس گٹر میں اتر گئے! ویڈیو وائرل

    ورلڈ ٹوائلٹ ڈے 19 نومبر کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر مشہور کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس برسلز میں گٹر میں اتر گئے۔

    اس حوالے سے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بل گیٹس نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’اس سال ٹوائلٹ کے عالمی دن کے موقع پر، میں نے برسلز میں سیوریج سسٹم کی پوشیدہ تاریخ اور عالمی صحت سے متعلق گندے پانی کے کردار کا جائزہ لیا۔‘

    68 سالہ بل گیٹس بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے زیر زمین سیوریج سسٹم کو دیکھنے کے لیے گٹر میں اترے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دیے کہ گٹر میں بدبو ہے اور چوہے بھی ہیں۔

    انھوں نے نے ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح 1800 کی دہائی میں شہر کا دریائے سین سیوریج سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث ہیضے کی خوفناک وبا پھیلی تھی۔

    بل گیٹس بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک بانی ہیں۔ یہ تنظیم ترقی پذیر ممالک میں صفائی سمیت عالمی مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔