Tag: بمباری

  • روس کی یوکرین پر بمباری، متعدد شہری ہلاک و زخمی

    روس کی یوکرین پر بمباری، متعدد شہری ہلاک و زخمی

    روس کی جانب سے یوکرین کے زاپوریژیا ریجن پر بمباری کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 12 یوکرینی شہری ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

    زاپوریژیا ریجن کے ملٹری ایڈمنسٹریٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ روسی حکام نے حملے سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    اس سے قبل روس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے جدید ہائپر سونک اور شینک میزائل کو بیلاروس میں لگائے گا۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روس اپنے اتحادیوں کو اور شینگ میزائل فراہم کریگا، جدید اور شینک میزائل کیا کچھ کرسکتے ہیں شاید دنیا کو اندازہ نہیں ہے۔

    روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے مطابق ہائپر سونک اور شینک میزائل امریکا کیلئے پیغام تھا، ہم صورتحال مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان حالات جنگ والے نہیں، امریکا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور فوجی مدد کر رہا ہے۔

    شامی اپوزیشن کے مسلح گروپوں کا عراقی وزیراعظم کو دوٹوک پیغام

    روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب انسانی حقوق کے قوانین سے متعلق بھی اپنے مفاد کو دیکھتا ہے، اندازہ لگالیں مغربی دنیا فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہے، فلسطین میں ہلاکتیں یوکرین میں ہونیوالی ہلاکتوں سے بہت زیادہ ہیں۔

  • اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 30 سے زائد شہید

    اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 30 سے زائد شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے ایک بے گھر فلسطینی خاندان کے 9 افراد سمیت مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے شجاعیہ کے نزدیک ایک رہائشی بلاک کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ مشرقی غزہ کے علاقے منصورہ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کو یورپی اسپتال اور خیمہ بستیاں خالی کرنے کی دھمکی کے بعد خان یونس سے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب تک بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔جو در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب لبنانی حزب اللہ گروپ کے نائب رہنما نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر جنگ بندی کا واحد یقینی راستہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ہے۔

    حزب اللہ کے نائب رہنما شیخ نعیم قاسم نے بیروت کے جنوبی مضافات میں گروپ کے سیاسی دفتر میں خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ہوتی ہے تو ہم بغیر کسی بات چیت کے رک جائیں گے۔

    قاسم نے کہا کہ اسرائیل-حماس جنگ میں حزب اللہ کی شرکت اس کے اتحادی حماس کے لیے ایک ”سپورٹ فرنٹ”کے طور پر رہی ہے اور اگر جنگ رک جاتی ہے تو یہ فوجی حمایت باقی نہیں رہے گی۔

    فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا

    تاہم، انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی کے باقاعدہ معاہدے اور غزہ سے مکمل انخلاء کے بغیر اپنی فوجی کارروائیوں کو کم کرتا ہے، تو لبنان اسرائیل سرحدی تنازعہ کے مضمرات کم واضح ہوں گے۔

  • غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 18 شہری شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 18 شہری شہید

    غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، سیف زون قرار دیے گئے رفح کے علاقے المواسی پر اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہید جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی غزہ اور دیرالبلاح میں اسرائیلی بم باری سے 4 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے، اس کے علاوہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملے سے سول ڈیفنس کے 3 ارکان شہید ہو گئے۔

    غزہ سٹی کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی فوج نے تیسری بار چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ، روس اور جرمنی کی جانب سے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی تنبیہہ جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بیروت میں امریکی سفارت خانے کے بیان میں لبنان کے لیے موجودہ سفری انتباہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا۔

    پیرو میں 7.0 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

    جاری کئے گئے بیان میں لبنان میں امریکی شہریوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ لبنان کے جنوب اور لبنان شام سرحدی لائن یا پناہ گزین کیمپوں کی جانب نہ جائیں۔

  • اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 25 شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیل کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، 25 شہید، درجنوں زخمی

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں کئے گئے حملوں میں 25 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اس کے دفتر کو بمباری سے ’نقصان‘ پہنچا ہے جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوگئے، جنہوں نے آس پاس پناہ لی ہوئی تھی۔

    آئی سی آر سی کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے حملے کی وجہ سے آئی سی آر سی کے دفتر کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا جس کے اردگرد سینکڑوں بے گھر افراد خیموں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

    بیان کے مطابق بمباری کے بعد 22 لاشوں اور 45 زخمیوں کو قریبی ریڈ کراس فیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا، بمباری سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

    ریڈ کراس کے مطابق سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے کئی واقعات میں سے ایک ہے۔

    آئی سی آر سی کے مطابق انسانی ہمدردی کے اداروں پر خطرناک طریقے سے فائرنگ کرنا، جن مقامات کے بارے میں تنازع کے فریقین کو معلوم بھی ہے اور جن پر ریڈ کراس کا واضح نشان لگا ہوا ہے، شہریوں او ریڈ کراس کے عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

    دوسری جانب ایشیائی ملک آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

    آرمینیا کے وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون، مساوات اور خودمختاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔

    آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام کے قیام میں حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے اور ہم نے اسرائیل-فلسطینی تنازعہ کو حل کرنے کے دو ریاستی اصول کی حمایت کی ہے۔

  • اسرائیل کی سیف زون پر بھی بمباری، 7 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی سیف زون پر بھی بمباری، 7 فلسطینی شہید

    بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ اسرائیلی فورسز نے سیف زون میں بھی بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں سیف زون میں کی گئی بمباری کے باعث 7 فلسطینی شہید جبکہ غزہ میں گھر پر کی گئی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق رفح میں حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں ہیلتھ کیئر کا 70 فیصد سسٹم تباہ ہوچکا ہے، صحت کانظام نہ ہونے سے 3500 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ کو تحلیل کردیا ہے، اسرائیلی رہنما نے اس فیصلے کا اعلان گزشتہ شام سیاسی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اب نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی شراکت دار ایک نئی جنگی کابینہ کے قیام کے لیے زور دے رہے ہیں۔

    جنگ بندی معاہدے پر حماس کا اہم بیان

    نیتن یاہو اب جنگی کابینہ میں رہنے والے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر سمیت وزرا کے ایک چھوٹے گروپ سے غزہ جنگ کے بارے میں مشاورت کیا کریں گے۔

  • اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 77 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 77 فلسطینی شہید

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 221 افراد حملوں میں زخمی بھی ہوئے۔

    بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں 36 ہزار 731 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 83 ہزار 530 فلسطینی زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل سے بچوں کے خلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بچوں کے خلاف مظالم پر اسرائیل کو مجرموں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں اسرائیل کے ایلچی گیلاد اردان نے کہا کہ وہ اس شرمناک فیصلے سے بالکل حیران اور ناگوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج ”دنیا کی سب سے اخلاقی فوج”ہے۔

    عالمی فہرست بچوں اور مسلح تصادم سے متعلق ایک رپورٹ میں شامل ہے جو 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانی ہے۔

    فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کی فوج کو بچوں کو نقصان پہنچانے والے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

    جرمن شہریوں نے بھی فلسطین کے حق میں فیصلہ دیدیا

    فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ بچوں کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب ”اسرائیل کو اس کے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے قریب تر ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی افواج کے جارحانہ حملوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے مکانات پر بمباری کرکے خواتین بچوں سمیت 10 فلسطینیوں کو ابدی نیند سلادیا، جبکہ اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس اور شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

    ادھر رفح میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ بمباری سے تباہ شدہ جبالیا اور بیت حنون کے علاقوں کو اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر بین گویر نے نیتن یاہو پر جنگ بندی معاہدے کو ’وائٹ واشنگ‘ کرنے کا الزام لگا دیا۔

    انتہائی دائیں بازو کے سکیورٹی وزیر اتمار بین گویر نے نیتن یاہو پر حماس کو شکست دیے بغیر جنگ کو ختم کرنے کے معاہدے کو ”وائٹ واش”کرنے کا الزام لگایا۔

    بین گویر نے اپنے پارلیمانی دھڑے کو بتایا کہ نیتن یاہو نے انہیں تجویز پڑھنے کے لیے مدعو کیا لیکن وزیر اعظم کے معاونین دو بار دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    بین گویر نے کہا کہ ”آج صبح، میں وزیر اعظم کے دفتر بھی گیا اور وہاں ایک بار پھر انہوں نے مجھے معاہدے کا مسودہ پیش کرنے سے انکار کر دیا۔“

    صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

    ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک لاپرواہ معاہدے پر دستخط کرتے ہیں جو حماس کے خاتمے کے بغیر جنگ کا خاتمہ کرے گا، تو اوتزما یہودیت (بین گویر کی پارٹی) حکومت کو تحلیل کردے گی۔

  • رفح کی خیمہ بستی پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت مزید 21 شہید

    رفح کی خیمہ بستی پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت مزید 21 شہید

    رفح میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، مغربی رفح میں بے گھر فلسطینیوں کی خیمہ بستی میں پھر سے بم برسائے گئے،جس کے نتیجے میں 13 خواتین اور بچوں سمیت مزید 21 فلسیطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں بھی صیہونی افواج نے حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی ظلم و جبر کو دیکھتے ہوئے اسپین کے بعد ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پرآزاد ریاست تسلیم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔

    آئرش دارالحکومت ڈبلن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر فلسطینی پرچم لہرایا گیا ہے، جبکہ الجزائر کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔

    دوسری جانب عالمی عدلت انصاف (آئی سی جے) کے حکم کے باوجود اسرائیل کی رفح پر وحشیانہ بمباری پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام عالم سے اہم مطالبہ کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت اور رفح پر حملے روکنے کیلیے اقدامات کرے، شہر کو اندھا دھند وحشیانہ صیہونی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    حماس نے کہا کہ صیہونی فوج بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    حال ہی میں اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الفلوجہ سے واپس آنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی جس پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔

    اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    انہوں نے کہا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غزہ کے شمال سے جنوب میں گھروں اور شیلٹرز پر بمباری کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے 4 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    غزہ کے اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔جسے اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے 162ویں ڈویژن میں شامل کرنے کے لئے رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج روانہ کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی میں مصروف ہے۔

    کویت: دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پر ملزم گرفتار

    یہ اقدام ایسے وقت میں اُٹھایا گیا ہے جب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکومت رفح پر فوجی حملے کو وسعت دینے پر رضامند ہو جائے گی۔

  • اسرائیل کی مغربی رفح پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی مغربی رفح پر بمباری، 4 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے شروع کردیئے، رفح سٹی کے مغرب میں اسرائیلی بربریت کے باعث 4 فلسطینی شہید اور 16زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیل کی رفح کے رہائشی مکانات پر پیر سے جاری حملوں میں خواتین و بچوں سمیت اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب ترکی کے وزیر تجارت عمر بولات نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی تک اسرائیل سے تجارت نہیں کریں گے۔

    اپنے بیان میں عمر بولات نے کہا کہ انقرہ کی جانب سے اپنی تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے بالکل فرضی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    گریٹا تھنبرگ بھی اسرائیل کیخلاف مظاہرے میں شامل

    انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کی تجارتی پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہو جاتی اور خطے میں انسانی امداد کی ترسیل محفوظ نہیں ہو جاتی۔