Tag: بمباری

  • شامی فوج کی بمباری سے 94 افراد ہلاک‘ 325 افراد زخمی

    شامی فوج کی بمباری سے 94 افراد ہلاک‘ 325 افراد زخمی

    دمشق: شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شامی فوج کی شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شدید بمباری کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک جبکہ 325 افراد زخمی ہوگئے۔

    شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی حکومت کی حامی فورسز شمال مغربی شام میں عفرین کے علاقے میں داخل ہونے والی ہیں۔


    کرد جنگجوؤں نےشامی فوج سےمعاہدہ کرلیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقے عفرین میں لڑنے والے کرد جنگجوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے شامی حکومت سے معاہدہ کرلیا ہے ۔

    کرد جنگجوں نے شامی حکومت سے اس بات پر معاہدہ کیا ہے کہ وہ ترکی کی جاررحانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے جنگجؤوں کو فوجی امداد فراہم کرے گی۔

    یاد رہے کہ 2012 میں شامی صدر بشار الاسد نے سرکاری آرمی کو عفرین کے علاقے سے نکال لیا تھا اور کرد جنگجوں کے حوالے کردیا تھا تاکہ داعش سے علاقے کا قبضہ چھڑایا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • اسرائیلی طیاروں کی شامی ایئر ڈیفنس پر بمباری

    اسرائیلی طیاروں کی شامی ایئر ڈیفنس پر بمباری

    دمشق : اسرائیلی جنگجو طیاروں نے شام کے ایئر ڈیفنس پر بمباری کی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا احتمال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ شب شامی ایئر ڈیفنس میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی طیاروں بمباری کرنے کے بعد بہ آسانی نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنی سرزمین پر ایرانی ساختہ ڈرون گرانے کا بھی دعویٰ ہے جب کہ دو طیاروں کی جانب سے شامی ایئر ڈیفنس کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی اس واقعے کے بعد کی جب شامی ایئر ڈیفنس اسرائیلی ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا جس کا ملبہ اسرائیل و شام کے سرحدی علاقے میں پایا گیا تھا۔

    خیال رہے امریکا کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سے اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ اسرائیلی فضائیہ کی حالیہ کارروائی دیکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل جوناتھن کونریکوس نے شام اور ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جارحیت کے خواہاں نہیں ہیں لیکن ایران اور شام  آگ سے کھیل رہے ہیں جس کا نقصان وہ خود اُٹھائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شام، فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی

    شام، فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی

    حلب : پُر رونق بازار پر فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب داعش جنگجوؤں کے زیرِ تسلط علاقے حلب میں شام اور اتحادی فوجوں کی فضائی بمبارٹمنٹ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے.

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگوں کی بڑی تعداد روز مرہ کی خریداری کے لیے بازار میں موجود تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھیں جن کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے جو اس اچانک حملے کی نذر ہو گئے، زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.

    عینی شاہدین نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی حملہ یکے بعد دیگرے تین بار کیا گیا پہلی بار حملے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لیے آنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے.

    تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فضائی حملہ شام کی افواج کی جانب سے کیا گیا یا پھر یہ کارروائی اتحادی فوج نے کی اور نہ ہی اس حملے کی وجوہات تاحال سامنے آ سکی ہیں جب کہ باغیوں کے زیر تسلط ہونے کے باعث علاقے میں میڈیا کی رسائی ناممکن ہے چنانچہ جانی و مالی نقصان کا اندازہ کرنا ناممکن ہے.

  • یمن، اتحادی فوجوں کی بمباری سے کمانڈر سمیت 13 اہلکار ہلاک

    یمن، اتحادی فوجوں کی بمباری سے کمانڈر سمیت 13 اہلکار ہلاک

    صنعاء : یمن میں برسر پیکار عرب اتحاد کے طیاروں کی بمباری سے باغی گروپ کے سرکردہ رہنماؤں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق یمن میں موجود اتحادی فوج کے طیاروں نے ایک فضائی آپریشن کے دوران مخالف مسلح گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 مزاحمت کار لقمہ اجل بن گئے.

    عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری مشرقی صنعاء میں کی گئی جس کے نتیجے میں مطلوب کمانڈر اپنے 13 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے کرنل کی شناخت علی الاعجم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ری پبلیکن گارڈز کے تیسرے بریگیڈ کا قائم مقام کمانڈر تھا.

    دوسری جانب بین الااقوامی خبر رسان ایجنسی کا دعوی ہے کہ اتحادی فوجوں کے طیاروں نے فضائی بمباری میں مشرقی صنعاء میں نھم کے محاذ کے قریب مخالف فورسز کے ٹھکانوں پر نہیں بلکہ ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں کرنل علی الاعجم اپنے 12 اہلکاروں کے ہمراہ نامعلوم منزل کی جانب محو سفر تھے.

    خیال رہے کہ کمانڈر کرنل الاعجم نے حال ہی میں بریگیڈ 3 کی عبوری کمان سنھبالی تھی جہاں وہ متحرک اور نتیجہ خیز کارروائیوں میں مصروف تھے اور جو اس سے قبل علی صالح ملیشیا کی بریگیڈ ون کو بھی کمان کرچکے ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عراق میں فضائی حملہ‘ داعش کا نائب امیرہلاک

    عراق میں فضائی حملہ‘ داعش کا نائب امیرہلاک

    بغداد: عراقی فضائی حملے میں دولت اسلامیہ کانائب امیر اور جنگی امور کا وزیر ایاد الجميلی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق دولت اسلامیہ کےسربراہ ابوبکر البغدادی کا دست راست اور جنگی امور کا وزیر ایاد الجميلی عراق میں بمبازی کے دوران ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

    عراقی حکام کےمطابق فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد سے متصل علاقے القیم میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایادالجمیلی سمیت داعش کے دیگر رہنما بھی مارے گئے۔

    عراقی سرکاری ٹی وی کے مطابق فضائی حملے میں مارا جانے والا کمانڈر ایادالجمیلی داعش کی اندرونی سیکیورٹی یونٹ کا سربراہ تھا جبکہ وہ 2003 تک عراقی آرمی میں انٹیلی جنس آفیسر کی خدمات بھی انجام دے چکا ہے۔

    خیال رہےکہ عراقی فوج نےشامی سرحد کے قریب واقع القائم شہر پررواں برس جنوری میں قبضہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: بغداد میں خودکش دھماکہ‘ 14افراد ہلاک


    یاد رہےکہ دو روز قبل عراق کےدارالحکومت بغداد میں حملہ آور نےخود کودھماکہ خیز مواد سے اڑا لیاتھاجس کےنتیجے میں 14افراد ہلاک ہوگئےتھے۔


    مزید پڑھیں: عراق میں شادی کی تقریب میں دھماکے‘26افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ عراق کے ایک گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 26افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

  • موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری‘ 230افراد ہلاک

    موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری‘ 230افراد ہلاک

    موصل : عراق کےشہر موصل میں اتحادی طیاروں کی بمباری نتیجے میں 230افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق موصل کے مغربی علاقے الجدیدہ میں ایک بلڈنگ پر اتحادی طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں 130افراد جان کی بازی ہارگئے جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے۔

    4

    اتحادی طیاروں کی جانب سےموصل کےمغربی حصے میں دو گھروں پر شدید بم باری کی گئی۔ جس کے نتیجے میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوگئےجن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے کے نیچے سے لاشوں کو نکالنے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔اتحادی طیاروں کی جانب سےمغربی موصل میں فضائی بمباری داعش کے ساتھ لڑائی کےنتیجے میں کی گئی ہے۔

    3


    مزید پڑھیں:عراقی فورسز نے موصل یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا


    خیال رہےکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں چار لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    2


    مزید پڑھیں:موصل آپریشن : اجتماعی قبرسے40افراد کی لاشیں برآمد


    یاد رہےکہ عراقی فوج نےگزشتہ ماہ 19 فروری کومغربی موصل کو آزاد کرانے کے لیےآپریشن کا آغاز کیاتھاجس میں اسے امریکہ کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی مدد حاصل ہے۔

    واضح رہےکہ عراقی فوج نے گزشتہ سال اکتوبر میں داعش کے خلاف موصل میں فیصلہ کن آپریشن کا اعلان کیاتھا۔

    1

  • حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

    حلب : شام کےصوبےحلب میں جیٹ طیاروں کی مسجد پر بمباری کےنتیجے میں42نمازی شہید اور سوسےزائدافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق حلب میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم کےمطابق باغیوں کے زیر انتظام علاقے ال جن میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 افرادشہید اور 100سےزائد زخمی ہوگئے۔

    شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جب یہ حملہ ہوا اس وقت مسجد میں شام کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

    بمباری آخرکس نے کی؟

    سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کاکہناہےکہ فی الحال شناخت نہیں ہوسکی کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہےلیکن روسی اور شامی طیارے اس علاقے میں پرواز کرتے رہتے ہیں۔

    حکومت کا موقف

    دوسری جانب گذشتہ دنوں ہی شام میں سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ باغی جنگجو حمص شہر میں اپنا آخری علاقہ بھی چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

    گورنر طلال براضی کا کہنا تھا کہ ال وائر کو خالی کرانامقامی قائدین کے ساتھ طے پانے والے موجودہ معاہدے کا حصہ تھا اور اس میں چھ سے آٹھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

    واضح رہےکہ شام میں مارچ 2011 سے لے کر اب تک تین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ دس لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

  • روسی طیارے کی بمباری‘3ترک فوجی ہلاک

    روسی طیارے کی بمباری‘3ترک فوجی ہلاک

    ماسکو: شام میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے ترکی کے3 فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے،واقعے پر روسی صدر پیوٹن نے ترک صدر طیب اردگان کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کےمطابق روسی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے تین ترک فوجی شمالی شام میں دہشت گردتنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ شہر الباب کو آزاد کروانے کے لیے لڑنے والے کی مدد کر رہے تھے۔

    کریملن کےپریس سیکریٹری دمتری پیسکو نےکہاکہ روسی طیاروں نے غلطی سے ترک فوجیوں کو نشانہ بنادیاجس پر انتہائی افسوس ہے۔

    روسی فوج کےجنرل اسٹاف ویلیری گیراسیموف نے بھی اپنے ترک ہم منصب ہلوسی اکار کو فون کیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نےکہاکہ روسی طیارہ الباب میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہا تھا۔

    خیال رہے کہ روس اور ترکی اس سال کے آغاز سے الباب کے علاقے میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ترکی نے شام کی سرحد پرروسی جنگی طیارہ مارگرایا

    یاد رہےکہ نومبر 2015 میں ترک فضائیہ نے روس کے ایس یو 24 بمبار طیارے کومارگرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:ترکی نے روس سے طیارہ گرانے پر معافی مانگ لی

    واضح رہےکہ ترک صدر نے شامی سرحد پر روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے پر روس سے معافی مانگی تھی جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آگئے تھے۔

  • نائجیرین فضائیہ کی بمباری‘100سے زائد شہری ہلاک

    نائجیرین فضائیہ کی بمباری‘100سے زائد شہری ہلاک

    ابوجا:نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقےغلطی سے مہاجرین کے کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد مہاجرین ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق نائجیرین فضائیہ کے جنگی طیارے نے کیمرون کی سرحد کے قریب ران کے شمال مشرقی علاقے میں غلطی سے بمباری کی۔جس کے نتیجے میں 100 سے زائد مہاجرین ہلاک جبکہ 200سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔

    ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ نائجیرین فضائیہ کےاس حملے میں اس کے عملے کے چھ افراد بھی مارے گئے ہیں۔ریڈ کراس کے ترجمان جاسون کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے رضاکار اس ٹیم کا حصہ تھےجو بےگھر25000 افراد کےلیے خوراک کی فراہمی کا کام سرانجام دے رہی تھی۔

    n1

    نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس جانی نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی درخواست کی ہے۔

    فوج کے ترجمان میجر جنرل لکی ارابور نے کہا کہ جیٹ طیارے کے ہواباز نے غلطی سے سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں بوکوحرام کے جنگجو جمع ہو رہے ہیں۔

    n2

    نائجیریا کی فوج کے ترجمان جنرل رابع ابوبکر نے کہا کہ بوکوحرام کے کچھ بچے کھچے عناصر ران کے باہر دیکھے گئے تھے اور فوج نے انہیں ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تھی۔

    واضح رہے کہ نائجیریا میں گذشتہ 7 سال سے جاری لڑائی میں تقریبا 20000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 26 لاکھ افراد بےگھر ہوئے ہیں۔

    n3

  • حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

    حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

    حلب : شام کے شہرحلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری کےنتیجے میں45 سے زائد افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے شہر حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری میں پینتالیس سےزائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مرنےوالوں میں زیادہ تعدادعورتوں اوربچوں کی ہے۔

    حزب اختلاف کےزیرکنٹرول مشرقی حلب پرقبضے کےلیے دمشق حکومت اوراس کےاتحادیوں نےگرینڈآپریشن کاآغازکر رکھا ہے۔

    حلب میں جاری لڑائی پراقوام متحدہ نے شدید تشویش کااظہار کیاہے۔اقوام متحدہ کے نمائندےاسٹیفن اوبرائن کاکہناہےکہ سلامتی کونسل حلب کی صورتحال پرایکشن لیں ورنہ حلب قبرستان بن جائےگا۔

    خیال رہے کہ شامی فوج نے رواں سال ستمبر میں حلب کا کنٹرول حاصل کرنےکےلیے بڑی کارروائی کا آغازکیا تھا۔

    مزید پڑھیں:شامی فوج کی حلب میں پیش قدمی،اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

    یاد رہے کہ شام کےشہر حلب میں شامی اور اتحادی افواج کی باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اب تک کئی علاقےباغیوں کےقبضے سے آزاد کرالیے گئے ہیں۔

    و اضح رہے کہ شام میں کام کرنے والے امدادی اداروں کےاعداد و شمار کے مطابق حکومتی کارروائی میں اب تک سینکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکےہیں۔