Tag: بمباری

  • حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

    حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری، ساٹھ سے زائد افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں حوثی باغیوں پرچوتھے روز بھی بمباری جاری ہے ۔ اب تک ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یمن میں سعودی عرب اوراس کےاتحادی ممالک نےمسلسل چوتھےروز حوثی باغِوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

    بمباری کے باوجود بھی حوثی باغیوں کی پیش قدمی نہ رکی جبکہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے عدن شہر کے ہوائی اڈے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے ۔

    اس لڑائی میں پندرہ افراد ہلاک ہوئےہیں۔عرب لیگ کے دو روزہ اجلاس میں باغیوں کےخلاف کارروائی کی حمایت کی قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔

    اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نےعرب رہنماؤں پر یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے بھی کہا ہے کہ عرب لیگ یمن کا بحران پرامن طریقے سے حل کرے اورفضائی حملوں سے مسئلہ کا حل ناممکن ہے ۔

  • خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک

    تیرہ: خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو آپریشن خیبر ون میں بھرپور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے آج دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

  • خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری، پانچ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی:جیٹ طیاروں کی بمباری، پانچ شدت پسند ہلاک

    تیراہ آکا خیل: خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ آکا خیل میں جیٹ طیاروں نے بمباری کر کے پانچ شدت پسند ہلاک کردیئے۔خیبرایجنسی میں پاک فوج کآآپریشن خیبر ون اورٹو کامیابی سے جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی کےدوران تحصیل تیراہ آکا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے پانچ شدت پسندوں کوہلاک کردیا۔گذشتہ روز بھی علاقےسےسترہ دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ون اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کے باعث علاقے میں امن وامان بحا ل ہورہا ہے جبکہ نقل مکانی کرنےوالےافراد کی واپسی کےلئے بھی حکومت کی جانب سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

  • جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ پر بمباری،21دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

    جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ پر بمباری،21دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

    خیبر ایجنسی: تحصیل وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے اکیس شدت پسند ہلاک اور پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضربِ وضب جاری ہے، تازہ کارروائی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں اکیس دہشتگرد ہلاک اور پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے گئے ہیں، گھیرا تنگ ہونے پر دہشتگرد فرار کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • شام : داعش کے ٹھکانوں پربمباری،50شدت پسند ہلاک

    شام : داعش کے ٹھکانوں پربمباری،50شدت پسند ہلاک

    شام: امریکہ اوراس کے اتحادی ملکوں کی جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں پچاس شدت پسند مارے گئے۔

    امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان رئیرایڈمرل جان کربی کے مطابق شدت پسندوں کوجنگی طیاروں اورٹام ہاک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    برطانوی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں حصہ نہیں لیا، امریکی صدر براک اوباما نے گیارہ ستمبر کو داعش کے خلاف کارروائی کا دائرہ عراق سے بڑھا کر شام تک پھیلانے کا اعلان کیا تھا۔

  • عراق:امریکہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    عراق:امریکہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    عراق: امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، امریکی جیٹ طیاروں نے بغداد کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

    امریکی حکام کے مطابق بغداد کے جنوب مشرقی حصے اور کوہ سنجار کے قریب جیٹ طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، داعش کے خلاف کارروائی باقاعدہ امریکی اعلان کی بعد گئی ہے۔

    صدر براک اوباما نے امریکی قوم سے خطاب میں داعش کےخلاف حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی فوج کردوں اورعراقی فوج کو داعش کےخلاف جنگ میں معاونت فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ داعش کے خلاف جنگ طالبان کے خلاف کاروائیوں میں اثرانداز نہیں ہوگی، پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی نقل وحرکت پر مکمل نظر ہے۔

    داعش میں اسی سے زائد ممالک کے دہشت گرد شامل ہیں، ان دہشت گردوں میں امریکا اور یورپ کے باشندے بھی شامل ہیں۔

  • اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    غزہ : صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اکیس سو پچیس ہوگئی۔ مصر نے فریقین سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ فلسطینی حکام کاکہناہےکہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید چوراسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طورپراکیس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نےرفاح میں بمباری کرکے سات منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس اورمصر نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

  • اسرئیلی جارحیت:شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی

    اسرئیلی جارحیت:شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں جاری صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سترہ ہوگئی جس میں چار سو پچاس بچے شامل ہیں۔ غزہ کی فضا ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی بمباری سے گونج اٹھی۔

    صیہونی فوج کی پر تشدد کاروائیوں نے شہر بھر میں خوف وہراس پھیلا دیا۔اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں نو فلسطینی شہید ہوئے۔جس کے بعد اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی۔

    فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے پچاس سے زائد مقامات پر بمباری کی جس میں تین مساجد شہید ہوئیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک دس ہزار سے زائد مکانات تباہ اور پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئےہیں۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج میں اضافہ ہورہا ہے۔