Tag: بمراہ

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کس کھلاڑی کو قرار دیا گیا؟

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کس کھلاڑی کو قرار دیا گیا؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ قرار پانے والے کھلاڑی کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ دسمبر کے لیے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز، بھارت کے جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقا کے ڈین پیٹرسن کو نامزد کیا گیا تھا۔

    تاہم آئی سی سی نے دسمبر 2024 کی بہترین کارکردگی پر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔

    خواتین میں آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اینا بیل سدرلینڈ پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

    جسپریت بمراہ نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے تین میچز میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ان کی بولنگ اوسط 14.22 رہی تھی۔

    دوسری جانب بھارتی  فاسٹ بولر جسپریت بمرا  کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ان کی کمرمیں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے،وہ سڈنی ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کے نام جمع کرانے کے وقت میں مہلت مانگی ہے، سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس دیکھ کرسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

  • روہت نہ بمراہ، بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟ غیر متوقع نئے نام سامنے آ گئے

    روہت نہ بمراہ، بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون؟ غیر متوقع نئے نام سامنے آ گئے

    روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد انہیں قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ایسے میں اگلے کپتان کے لیے نئے نام سامنے آئے ہیں۔

    سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامیوں اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے اخراج کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ستارہ گردش میں ہے۔ خراب فارم کے شکار شرما کی کم از کم کپتانی کو ضرور خطرات لاحق ہیں۔

    کچھ سابق کرکٹرز اگلے کپتان کے لیے جسپرت بمراہ کا نام لے رہے ہیں مگر اب کچھ نئے نام سامنے آئے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نوجوان کے ایل راہول یا رشبھ پنت کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کریں۔

    محمد کیف نے کہا کہ نئے ممکنہ کپتان کے لیے جسپریت بمراہ کا نام لیا جا رہا ہے، لیکن میرے خیال میں یہ درست نہیں۔ بمراہ ہندوستانی ٹیم کے اہم اسٹرائیک بولر ہیں، جو اس وقت انجری کا بھی شکار ہو گئے ہیں۔ انہیں کپتان مقرر کرنا اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

    سابق بھارتی بلے باز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اجیت اگرکر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے تقرر سے پہلے یہ سوچنا ہوگا کہ وہ ممکنہ طور پر بمراہ پر کپتانی کا بوجھ ڈال کر اپنے بولنگ کے سنہری مستقبل کو تو خطرے میں نہیں ڈال رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بمراہ بھارت کی موجودہ ٹیم کے سب سے اہم بولر ہیں۔ انہیں اضافی بوجھ دینے کے بجائے صرف وکٹ لینے اور اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کو حالیہ دورہ آسٹریلیا میں واحد کامیابی جسپریت بمراہ کی قیادت میں ملی تھی۔ بھارتی بلے بازوں کی پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد بمراہ کی قیادت میں بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو میچ جتایا۔ سڈنی ٹیسٹ بھی بمراہ کی قیادت میں کھیلا گیا تاہم پیسر اس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور دوسری اننگ میں بولنگ نہ کر سکے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/bcci-new-secretary-chief-selector-new-indian-team/

  • ’’بمراہ کو آئی پی ایل میں خریدنے کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے‘‘

    ’’بمراہ کو آئی پی ایل میں خریدنے کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے‘‘

    بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر اور آئی پی ایل فرنچائز کے کوچ اشیش نہرا نے کہا ہے کہ آکشن میں بمراہ کے لیے 520 کروڑ روپے بھی کم پڑجاتے۔

    بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق گجرات ٹائٹنز کے کوچ اشیش کا ازراہِ مذاق کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ کی جدہ میں ہونے والی میگا نیلامی میں اس بار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی بھی بولی لگتی تو فرنچائزز کے لیے 520 کروڑ روپے کا پرس بھی کافی نہیں ہوتا۔

    اسپوٹس چینل سے گفتگو میں اشیش نہرا نے پرتھ ٹیسٹ میں بمراہ کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیسر نے بارہا اس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے، وہ روہت کی عدم موجودگی میں کپتانی کررہے تھے اور انھوں نے کوئی دباؤ نہیں لیا۔

    انھوں نے کہا کہ جسپریت بمراہ نے تمام چیزیں کافی آسانی سے ہینڈل کرلیں اور اس کے لیے ان کی تعریف بنتی ہے، یہ دیکھنا کافی بہترین تھا کہ کپتان فرنٹ سے لیڈ کررہا ہے۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بمرہ نے کپتانی کے فرائض انجام دیے تھے، انھوں نے شاندار کپتانی کے ساتھ ساتھ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم کے 150 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود بمراہ نے پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کرکے جیت کی بنیاد رکھی تھی اور 5 وکٹیں لیتے ہوئے کیینگروز کو 104 رنز تک محدود رکھا تھا، یہی پرفارمنس بھارت کی جیت کی وجہ بنی تھی۔