Tag: بم برآمد

  • کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے علاقے فلپس ٹاؤن میں سیکیوٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بم برآمد کرلیا، اس دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس 33 سالہ گرفتار شخص سے دھماکا خیز مواد کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے، جلد حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنایا، کئی گھنٹوں تک پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا۔

    نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد ملک بھر میں سیکیوٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ اس سے قبل کئی آپریشن بھی کیے جاچکے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کے حقائق تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، بم کی موجودگی کس طرح عمل میں آئی اور گرفتار شخص کی شناخت بھی جلد منظر عام پر آئے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے وقت سفید فام انتہا پسند شخص کی فائرنگ سے 50 نمازی شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔ گرفتار 28 سالہ آسٹریلوی حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    برطانوی شہزادے ولیم کا کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کا دورہ، شہداء کو خراج عقید ت پیش

    پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر مرکزی حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا جس کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی تھی، حملہ آور آسٹریلوی شہری تھا جس کی آسٹریلیا نے بھی تصدیق کردی تھی۔

    سفید فام دہشت گرد پر عدالت نے گزشتہ دنوں فردِ جرم عائد کی اور اُس کے دماغی معائنے کا بھی حکم دیا۔ کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو 50 افراد کے قتل اور 39 کے اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر 89 الزامات کا سامنا ہے۔

  • جنگ شاہی ریلوے ٹریک پر بم برآمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا

    جنگ شاہی ریلوے ٹریک پر بم برآمد، بی ڈی ایس نے ناکارہ بنادیا

    ٹھٹھہ : جنگ شاہی اور رن پٹھانی ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد کی جانب نصب کیا گیا بم برآمد، مزید بم برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دنوں دہشت گردی کی ایک نئی لہر اٹھی ہے، جس نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کررکھا ہے، ٹھٹھہ میں جنگ شاہی اور رن پٹھانی ریلوے ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے سرچنگ شروع کردی۔

    ایس ایس پی شبیر احمد کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکورڈ نے سرچنگ کے دوران ٹریک سے ایک بم برآمد کرلیا ہے جبکہ مزید بم برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک پر بم موجودگی کی اطلاع کے بعد اندورن ملک آنے جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے، ضلعی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکورڈ کی جانب سے ٹریک پر مزید سرچنگ جاری ہے جبکہ بی ڈی ایس نے برآمد ہونے والا بم ناکارہ بنا دیا۔

    لاہور و کراچی جانے والی ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روکی ہوئی تھیں لیکن بم ناکارہ بنانے بعد ریلوے سروس بحال کردی گئی تھی۔

    کوئٹہ: ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ، 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

    یاد رہے کہ 12 اپریل جمعے کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ اڑتالیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیوں کے بعد زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا تھا۔

    ڈی آئی جی کے مطابق دھماکے میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، دھماکا خیز مواد آلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے۔