Tag: بم دھماکا

  • ‘مودی سرکار  رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرے گی’

    ‘مودی سرکار رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرے گی’

    جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو نے مودی سرکار پر رام مندر کو بم سے اڑانے کا الزام لگادیا اور انکشاف کیا رام مندرپرحملہ کرکے الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داوٴ پر لگا دیا، جنتا دل پارٹی کے رہنما اجے یادیو نے مودی سرکار پر رام مندر کو بم سے اڑانے کا الزام عائد کردیا۔

    اجے یادیو نے انکشاف کیا کہ مودی سرکار ایودھیہ رام مندر پر حملہ کرکے الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے۔

    جنتا دل پارٹی کے رہنما ایم ایل اے نے دھمکی دی کہ بی جے پی 22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بم دھماکا کرے گی، بی جے پی کے ممکنہ بم دھماکے سے مذہبی تناوٴ شدت اختیار کر جائے گا۔

    اجے یادیو نے انکشاف کیا کہ مودی سرکار ایودھیہ رام مندر پر حملہ کرکے الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار ایودھیہ رام مندر پر حملہ کرکے الزام پاکستان اور مسلمانوں پر لگانا چاہتی ہے، ہمارے ٹیکس کے پیسے سے تعمیر کئے گئے رام مندر کا کریڈٹ بی جے پی لے رہی ہے،

    جنتا دل پارٹی کے ایم پی کوشلندر کمار نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رام سب کا صرف بی جے پی کا نہیں ، 22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر مودی کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کی کال موصول ہوئی، جس میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر دھماکا کرنے کی دھمکی دی گئی، تیہار سنگھ اور اوم پرکاش مشرا نامی دو افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے یوگی آدتیہ اور رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

  • شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    بنوں: شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چند دن قبل ضلع سوات کے چارباغ کے علاقے میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا، جس میں مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔

  • چمن: مال روڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    چمن: مال روڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    چمن: بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں اے این ایف اہل کار بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع قلع عبداللہ کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ دس شدید زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا، اور بم ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی تباہ ہو گئی اور 3 اہل کار زخمی ہو گئے، جنھیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مال روڈ، ندا مارکیٹ جس کے سامنے موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکا کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نشانہ اے این ایف کی گاڑی تھی

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

    دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے اختر گلفام نے بتایا کہ بڑی تعداد لوگ بھی زخمیوں کو خون دینے کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ دھماکا، 18 زخمی

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ دھماکا، 18 زخمی

    سری نگر: بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ایک بس اسٹینڈ پردھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آج صبح سےجاری سرچ آپریشن میں بھارتی افواج نے ایک جوان شہید کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ایک بس اسٹینڈ پر گرنیڈ بم دھماکا ہوا ہے جس میں موقع پرموجود 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں  طبی امداد دی جارہی ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفر ی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

    گرنیڈ حملوں کا تسلسل

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بس کے اندراس وقت ہوا جب وہ اسٹینڈ پر آکر رکی، گزشتہ دس ماہ میں یہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا تیسرا گرنیڈ حملہ ہے۔

    گزشتہ برس دسمبر کی 28 تاریخ کو جموں کے ایک بس اسٹینڈ پر گرنیڈ حملہ ہوا تھا، حملہ اسٹاپ کے ساتھ ہی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    گزشتہ سال مئی کی 24 تاریخ کو ایک بس اسٹینڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل تھے۔

    سرچ آپریشن

     آج صبح سے بھارتی افواج کا کپواڑہ ڈسٹرکٹ میں سرچ آپریشن جاری ہے ، اس دوران بھارت نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ نوجوان کی شہادت کا واقعہ ہندوارہ کے علاقے کرال گند میں پیش آیا ہے۔

    پلوامہ حملہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  کی 14تاریخ کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگرسے 20 کلومیٹر دور پلوامہ کے نیشنل ہائی وے پر  فوجی دستے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے، بھارت نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے ہرزہ سرائی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے۔

    پاکستان پر الزام تراشی پر بھارت کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، بھارتی الزام تراشی کو چین اور سعودی عرب سمیت کئی اہم ممالک نے یکسر مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں پلوامہ حملہ کرنے والے نوجوان پر ایک تحقیقاتی اسٹوری میں انکشاف کیا گیا تھا کہ حملہ آور عادل ڈار کئی بار بھارتی افواج کے ظلم وستم کا نشانہ بن چکا تھا۔


    یہ خبر ابھی اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

  • افغانستان کے صوبے وردک میں بم دھماکا قابل مذمت ہے‘ عمران خان

    افغانستان کے صوبے وردک میں بم دھماکا قابل مذمت ہے‘ عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دعا کرتا ہوں ہمارے جنگ زدہ ہمسایہ ملک میں جلد امن بحال ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کے صوبے وردک میں بم دھماکا قابل مذمت ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ افغانستا ن میں حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔

    کابل : افغان طالبان کا ٹریننگ کیمپ پر حملہ، 126اہلکار ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے تھے تاہم حملے میں گورنر اور این ڈی ایف چیف محفوظ رہے۔

  • کراچی، گلستان جوہر میں بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    کراچی، گلستان جوہر میں بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے میں گلستان جوہر میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    دھماکے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے کے سب انسپکٹر جاوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق 12 بجکر 10 منٹ پر مددگار 15 پر شہری نے دھماکی اطلاع دی، جائے دھماکا سے پلاسٹک کے ٹکڑے، بارودی مواد کے شواہد ملے، دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، 300 گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ گلستان جوہر میں دھماکا بم کا تھا، تحقیقات کررہے ہیں، دھماکے کا مقصد کیا تھا، سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ دھماکے کے حوالے سے کچھ لیڈ ملی ہیں اس پر کام ہورہا ہے، کراچی بڑا شہر ہے بہت سے گروپ کام کررہے ہوتے ہیں، کراچی پولیس ودیگر اداروں نے بہت سے لوگ پکڑے ہیں۔

    سید کلیم امام نے کہا کہ بہت سی ایسے وارداتیں ناکام بھی بنائی ہیں، یہ بھی ہوسکتا ہے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقصد ہو، کچھ اور گروپ ہیں جو چاہتے ہیں کراچی میں امن خراب ہو۔

    آئی جی سندھ کے مطابق چینی قونصلیٹ حملے سے متعلق خاصی لیڈ ملی ہیں، کافی لوگ پکڑے گئے، پشت پناہی کرنے والوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام گلستان جوہر پرفیوم چوک پر کی جانے والی محفل میلاد کی تقریب میں دھماکا ہوا تھا جس کے تنیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی:‌گلستان جوہر میں‌ محفلِ میلاد پر دستی بم کا حملہ، 8 زخمی

    کراچی:‌گلستان جوہر میں‌ محفلِ میلاد پر دستی بم کا حملہ، 8 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں محفل میلاد پر دستی بم کا حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پرفیوم چوک کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا، پروگرام کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہوئی۔

    اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں شہریار، فیضان، بابر، اظہر، حسن، شان عظیم شامل ہیں جبکہ ایک ثمینہ نامی خاتون بھی دھماکے کا نشانہ بنی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی سلمان لودھی کے مطابق دھماکا پنڈال کے داخلی دروازے پر ہوا، جس کے بعد وہاں گہرا گھڑا پڑ گیا۔

    چھ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے

    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کرلیے۔

    مزید پڑھیں: قائد آباد بم دھماکا: ملزمان کے قریب پہنچ گئے ہیں: پولیس چیف

    ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان فیصل سبزواری نے تصدیق کی کہ دھماکے میں محفل ذکر مصطفیٰ ﷺ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہوئے۔

    رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن بھی دھماکے کے وقت اسٹیج پر موجود تھے۔

    ایک اور اطلاع کے مطابق خواجہ اظہار کے اسٹیج پر آتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔

    گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کا نوٹس

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور فوری رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: چینی قونصل خانہ حملہ، سندھ پولیس کا ایکشن، مزید سہولت کارگرفتار

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی متعلقہ تھانے یا کسی اعلیٰ پولیس حکام کو مطلع کیا۔

    سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور تحریک انصاف کے ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    واضح رہے کہ 16 نومبر کو کراچی کے علاقے قائد آباد میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں شرپسند عناصر نے کراچی میں موجود چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا تھا۔

  • مالی، دو مختلف بم دھماکوں 7 افراد جاں بحق

    مالی، دو مختلف بم دھماکوں 7 افراد جاں بحق

    بماکو : مالی میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک ہوگئے دھماکوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے کارواں میں شامل دو ٹرکوں کو نشانہ بنیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مالی کے شمالی علاقے بماکو میں دو مختلف واقعات میں ہونے والے بم دھماکوں کے باعث 7  افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصہ کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا انسونگو میں کیا گیا جہاں ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دوسرے بم دھماکے میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل دوٹرکوں پر کیا گیا۔

    مقامی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے دونوں حملوں میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے اور ایک ہی طریقے سے کیے دونوں بم دھماکوں میں جہادی گروپ کے ملوث ہونے کے قوی امکان ہیں تاہم ابھی تک کسی جہادی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    خیال رہے کہ دوسری جانب مالی کے وزیر اعظم ملک کے اسی وسطی حصے کے ایک شہر کا دورہ کرنے والے تھے جہاں بم دھماکا کیا گیا تاہم دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد دورہ ملتوی کرنا پڑا۔

    بین الااقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس بات کی تفصیلات منظر عام پر آ سکی ہیں کہ اقوام متحدہ کے امن مشن سے جڑے لوگوں میں کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لوئر اورکزئی ایجنسی: بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    لوئر اورکزئی ایجنسی: بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

    لوئر/کزئی ایجنسی :عاشورہ کے جلوس کے دوران دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    لوئر اورکزئی ایجنسی میں یومِ عاشور کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں تھا کہ میرازنی کے علاقے میں پہنچنے پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، سیکورٹی حکام کے مطابق بارودی مواد کو روڈ کنارے نصب کیا گیا تھا۔

  • کوہاٹ:پشاور چوک پر بم دھماکا، 6افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوہاٹ:پشاور چوک پر بم دھماکا، 6افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوہاٹ:  پشاور چوک کے قریب مسافر وین میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ  افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

     امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، دھماکے میں زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ سوزوکی اسٹینڈ کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

    ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق دھماکہ سڑک پر نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔