Tag: بم دھماکا

  • شانگلہ:امیر مقام کی گاڑی کے قریب دو بم دھماکے،چھ اہلکار جاں بحق

    شانگلہ:امیر مقام کی گاڑی کے قریب دو بم دھماکے،چھ اہلکار جاں بحق

    وزیراعظم کے مشیرامیر مقام کی گاڑی کے قریب شانگلہ میں دوبم دھماکے،کم  از کم چھ پولیس اہلکار جاں بحق، علاقےکو گھیرےمیں لے لیاگیا، ن لیگ کے رہنما بم حملے میں محفوظ رہے.

    تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے اسکواڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سےدو بم حملہ کئے گئے جس کے نتیجے میں کم  از کم چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، امیر مقام معجزانہ طور پر محفوظ رہے،امیر مقام ہر اتوار کو اپنے علاقے کا باقاعدگی سے دورہ کرتے تھے اور آج بھی وہ ایک جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔.

    دھماکہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے،جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

     

  • پشاور میں نجی بینک کےمینجر اور گارڈ کی لاشیں ملیں

    پشاور میں نجی بینک کےمینجر اور گارڈ کی لاشیں ملیں

    پشاور میں نجی بینک کےمینجر اور گارڈ کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے واقعےکی تفیش شروع کردی۔ داودزئی کےعلاقے میں بم دھماکاہوا تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاورکے جی ٹی روڈ پر واقع نجی بینک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،

    بینک کے اندرلاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاشوں کوقبضے میں لیتے ہوئے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنی تحویل میں لےلی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بینک منیجر اورسیکیورٹی گارڈسےہوئی۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھجوادی گئیں۔ دوسری جانب پشاور ہی کے علاقےداود زئی شاگالی میں دھماکا ہوا اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔