Tag: بم دھماکوں

  • بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد:بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 60 افراد مارے گئے

    بغداد :عراقی دارالحکومت میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں ساٹھ افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد پے درپے کئی دھماکوں سے گونج اٹھا، پہلا دھماکہ قطار میں لگے مزدوروں کے قریب کھڑی کار میں نصب بم پھٹنے سے ہوا، جس میں کئی افراد نشانہ بنے جبکہ صدرسٹی میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں بتیس افراد نشانہ بنے۔

    دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • عراق:بم دھماکوں سے 75افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    عراق:بم دھماکوں سے 75افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    عراق میں پرتشدد کاروائیوں، بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ہونے والے بم دھماکوں سے پچھتر افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عراقی پولیس اور طبی حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے باعث زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت بغداد میں ہوئیں، جس میں کم از کم 75 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

    اس کے علاوہ عراق کے جنوبی صوبے دیالہ کے دارالحکومت بقوبہ کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں بم حملے میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے، ادھر عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے عراق میں ہونے والے بم دھماکوں پر کہا کہ دہشتگرد عراق کو غیرمستحکم کررہے ہیں۔

    انہوں نے شہریوں سے ایپل کی کہ وہ عراق سے دہشتگردوں کو نکال دیں اور قائم امن کے لئے حکومت سے تعاون کریں، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں دوہزار تیرہ میں سات ہزار آٹھ سو اٹھارہ شہری اور ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔
       

  • بغداد: بم دھماکوں میں 15افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    بغداد: بم دھماکوں میں 15افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    عراق میں جاری پر تشدد اوردہشت گرد حملوں کی لہرجاری ہے، عراقی دارالحکومت بغداد میں مختلف حملوں میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

    عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک مذہبی اجتماع کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اس سے قبل آٹھ افراد دارالحکومت میں تشدد کے دیگر واقعات میں ہلاک ہو گئے تھے، دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    دارالحکومت ہونے والے دھماکوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اقوام متحدہ اورعراقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق سینکڑوں افراد گزشتہ ماہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔
       

  • بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

    بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

    عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ کرسمس کی تقریب کے دن بھی نہ رک سکا، دارالحکومت بغداد میں دو بم حملوں میں مسیحی برادری کے چونتیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے دورا نامی علاقے میں ایک کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ایک چرچ میں کرسمس کے حوالے ایک تقریب جاری تھی، دھماکے سے کم ازکم چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسرا دھماکہ بھی چرچ کے قریب کیا گیا، جس میں دس افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے، دونوں بم دھماکوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    عراق میں دوہزار آٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے، تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔