Tag: بم دھماکہ

  • لانڈھی میں پراسرار بم دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس

    لانڈھی میں پراسرار بم دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس

    کراچی : لانڈھی میں فیوچر موڑ پر پراسرار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں ابتدائی طور پر دھماکےکی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ پر ایک گلی میں پراسرار بم دھماکا ہوا ہے جس کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ فیوچر موڑ کے قریب معین آباد کے علاقے میں ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق گھر کی دہلیز پر ہونے والے دھماکے سے اطراف کی دیواروں پر بال بیرنگ کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے، پولیس نے اطراف میں رہنے والے والوں کے بیان ریکارڈ کرنا شروع کردیے ہیں، ، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • کابل میں نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ،10 افراد ہلاک

    کابل میں نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ،10 افراد ہلاک

    کابل: نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تاہم امراللہ صالح کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، حملے میں افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح بال بال بچ گئے۔

    بم حملے کے دو گھنٹے بعد ویڈیو پیغام میں نائب افغان صدر نے کہا کہ اس واقعے میں ان کے متعدد محافظ زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی اسپتال لایا گیا ہے۔

    امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے بیٹے عباد اللہ جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میرا چہرہ اور بازو زخمی ہوئے ہیں۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں نائب افغان صدر امراللہ صالح کے محافظوں سمیت 10 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2  زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی

    ڈی آئی خان :  صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس موبائل پر بم دھماکے کے نتیجے میں  ایک اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان  کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا ، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور 2زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجاجارہاتھا۔

    پولیس کاکہناہے کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 7 افراد جاں‌ بحق

    یاد رہے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو  دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی تھی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔

  • اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 33 تک جا پہنچی

    اورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 33 تک جا پہنچی

    اورکزئی ایجنسی: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے بم دھماکے  کے نتیجے زخمی ہونے والے مزید افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد  33  ہوگئی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں ہوا ہے، علاقے میں جمعہ منڈی کا بازار لگا ہوا تھا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے تین نے دم توڑ دیا ہے جس کے بعدجاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے ہلاک شدگان میں 3 بچے بھی شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق معمولی زخمیوں اور لاشوں کو کلایا ہیڈ کوارٹر اسپتال منقل کیا گیا ۔

    کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں کوہاٹ منتقل کیا گیا، اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

    سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو کا عملہ بھی امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے،دھماکے کے بعد صوبے کے تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا  ہےکہ امریکا کی افغانستان میں بد ترین ناکامی کے بعد پاکستان کو  اپنی سیکیورٹی کے سخت انتظامات  اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں،انہوں نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔

    وزیر خارجہ کی مذمت

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اورکزئی میں ہونے والے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔

    یاد رہے کہ یہ آج کے روز پیش آنے والا دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ہے۔

    پہلا واقعہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیش آیا جہاں 4 دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

    بعد ازاں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔

    اس سے صرف 10 روز قبل ہی صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کا تھا جس میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    حملہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا تھا جہاں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا۔

  • گوادرمیں کوسٹل ہائی وےپل پردھماکہ

    گوادرمیں کوسٹل ہائی وےپل پردھماکہ

    گوادر : گوادر میں سربندر کےقریب زوردار دھماکے سے پل کوجزوی نقصان پہنچا ہےتاہم دھماکےمیں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کےمطابق گوادر کے علاقے سربندر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکےکے نتیجے میں پل کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقےکوگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

    دھماکےکےفوراََبعدبم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نےحادثے کی جگہ پہنچ کر پل کرنیچے چھپائے گئے2بم ناکارہ بنادیے۔دھماکے کے بعد پل کو عارضی طور پرٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ چارسدہ کے علاقےتنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد شہید ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ 23فروری کو لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ریستوران میں دھماکہ ہواتھاجس کےنتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے لاہور دھماکےمیں جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئےحکومتِ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

    واضح رہےکہ رواں ماہ 1مارچ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

  • ترکی میں کاربم دھماکہ،18افراد جاں بحق

    ترکی میں کاربم دھماکہ،18افراد جاں بحق

    انقرہ : ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں فوجی چیک پوسٹ پرکاربم حملے کے نتیجے میں دس فوجیوں سمیت اٹھارہ افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اتوار کےروز ترکی کے صوبےھکاری میں سرحد کے قریب دورک کے مقام پر دھماکہ ہواجب چیک پوسٹ پر فوجیوں نے ایک کار کو تلاشی کے لیے روکا جس میں 18افراد جاں بحق ہوگئے۔

    صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر فائرنگ کی اور بعد میں منی وین کو دھماکے سے اڑا دیاجسکت نتیجے میں 18افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب ترک وزیراعظم نے استبول میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے میں ہونے والے بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوئے،جن میں 8 شہری شامل ہیں۔

    بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ایک وین میں 5 ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا جسے خود کش بمبار نے زور دار دھماکے سے اڑا دیا۔

    مزیدپڑھیں:ترکی میں 2خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

    خیال رہے کہ گذشتہ سال ترکی اور کرد باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد سے کرد جنگجو تنظیم ’پی کے کے‘ نے ترک سکیورٹی فورسز کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ ترک حکومت کی جانب سےگذشتہ 2 ماہ سے صوبے ھکاری میں فوجی آپریشن کے دوران پی کے کے کے 387 جنگجو ہلاک ہوچکےہیں۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں بغاوت کی کوشش عوام نے ناکام بنادی، 250 سے زائد افراد ہلاک

    واضح رہےکہ یاد رہے کہ رواں برس 15 جولائی کو ترک صدر طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ہونے والی فوجی بغاوت میں ناکامی کے بعد سے ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہے اور بغاوت کی سازش میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

  • افغانستان میں بم دھماکہ،7 افراد جاں بحق

    افغانستان میں بم دھماکہ،7 افراد جاں بحق

    کابل : ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں بم دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم اُن میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہو سکا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    افغان میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ہلمند کی ایک مرکزی شاہراہ پرہوا،بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی مکمل طورپرتباہ ہو گئی،گاڑی کے تمام مسافر حادثے میں جاں بحق ہوگئےہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کی چارخواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں،اب تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ مزکورہ گاڑی کو کیوں نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،سیکیورٹی حکام کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

     

  • ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب دھماکہ،48 افراد زخمی

    ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب دھماکہ،48 افراد زخمی

    انقرہ: ترکی میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 48 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر وین میں حکمران جماعت کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہکاروں سمیت 48 زفراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ حکمران جماعت کے دفتر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ حکمران جماعت کے دفتر کے قریب چیک پوئنٹ پر ہوا تاہم دہشت گردوں کا نشانہ حکمران جماعت کا دفتر تھا۔

    مزید پڑھیں: ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،50افراد جاں بحق

    ترک حکام نے دھماکے کی ذمہ داری کردستان ورکر پارٹی پر عائد کی ہے تاہم دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبوں میں کردوں کے خلاف فوج کا بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جبکہ کرد باغیوں سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کئی سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

  • صومالیہ میں دہشتگردوں کاریستوران پرحملہ،7افرادہلاک

    صومالیہ میں دہشتگردوں کاریستوران پرحملہ،7افرادہلاک

    موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں دہشتگردوں کےریستوران حملےمیں دوفوجیوں سمیت سات افرادہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں دہشتگردتنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ساحل کے قریب واقع ریستوران کےچیک پوسٹ پرروکے جانےپرکاربم دھماکہ کیا جس کے بعد دوحملہ آور فائرنگ کرتے ہوئےریستوران میں داخل ہوگئے.

    دہشت گردوں کی فائرنگ سےسات افرادہلاک ہوئےمرنے والوں میں دو فوجی اورپانچ شہری شامل ہیں،سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آورمارےگئے.

    *صومالیہ: دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے.

    شمالی صومالیہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو موغادیشو سے ساڑھے سات سو کلومیٹر شمال کی جانب گَلکایو کے مقام پر ایک انتظامی عمارت سے ٹکرا دیا گیاتھا.

    اسی علاقے میں دوسرا کار بم حملہ اُس وقت ہوا،جب لوگ پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

    *صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

  • پاکستان دفتر خارجہ کا  کابل میں خودکش حملوں کی شدید مذمت

    پاکستان دفتر خارجہ کا کابل میں خودکش حملوں کی شدید مذمت

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، پاکستان ہر قسم کے دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، دُکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔

    پاکستانی دقتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کابل کے عوام سے اوردھماکوں میں جاں بحق افراد کےاہلخانہ سے اظہارافسوس کرتی ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سمیت افغانستان میں دہشتگردی کے خطرے کے خاتمے کی کوششیں اورافغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    کابل دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک جبکہ دو سو سات افراد زخمی ہوگئے۔

    بلاول بھٹو کی کابل میں خودکش دھماکوں کی مذمت

    افغان محمکہ داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’احتجاجی مظاہرے میں تین خودکش حملہ آور داخل ہوئے تھے، جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا دوسرے کی جیکٹ پھٹ نہ سکی اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔