Tag: بم سے اُڑانے کی دھمکی

  • بھارت، دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    بھارت، دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    بھارت کے دہلی میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے اسکولوں کو خالی کراکر سرچنگ شروع کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ایک بار پھر کئی بڑے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جس میں دہلی پبلک اسکول، شری رام ورلڈ اسکول اور ماڈرن اسکول شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دھمکی ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہوگئی، اس دوران احتیاطاً اسکولوں کو خالی کرا کر طلبا کو واپس بھیج دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) دوارکہ، ماڈرن کانونٹ اسکول اور سیکٹر 10 دوارکہ واقع شری رام ورلڈ اسکول کو ایک ای میل آئی ڈی کے ذریعہ دھمکی دی گئی۔

    پولیس کنٹرول کے پاس بم کی یہ اطلاع صبح 7 بج کر 24 منٹ پر آئی تھی۔ اس کے بعد دوارکہ سیکٹر-12 واقع اسکول میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق طلبا کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول

    پولیس کے مطابق یہ دھمکی کا ای میل شرارتی عناصر کا بھی ہو سکتا ہے۔ لوکیشن اور نمبر کو ٹریس کررہے ہیں، سائبر سیل اور تکنیکی ٹیم بھی اس معاملے میں لگی ہوئی ہے۔

    حالانکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں، جو بعد میں افواہ ثابت ہوئی ہیں۔ ابھی تک کہیں سے بھی کسی مشتبہ چیز کے ملنے کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

  • مودی کے طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    مودی کے طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے طیارے کو امریکی دورے سے قبل بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ممبئی پولیس نے اس حوالے سے آج میڈیا کوآگاہ کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق 11 فروری کو ممبئی پولیس کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی، جس میں یہ انتباہ دیا گیا تھا کہ مودی کے طیارے پر حملہ ہوسکتا ہے، کیونکہ اُنکا ایک غیر ملکی سرکاری دورہ شیڈول ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے فون کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، کہا جارہا ہے کہ گرفتار شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

    پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ایجنسیوں کو بھی آگاہ کیا اور تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس نے بتایا کہ دھمکی دینے والے شخص کو چیمبور کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جو ذہنی معذور ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی کے بعد خوف و ہراس پھیل گیاتھا۔ جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گیا، سائبرآباد پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں ایئرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ایئرپورٹ کی فورسز نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

    برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ کال تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھا اور مزید کہا کہ فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔

  • شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول

    شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول

    بھارت میں شمس آباد ایئرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی اور خوف و ہراس پھیل گیا، سائبرآباد پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں ایئرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ایئرپورٹ کی فورسز نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کال تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھا اور مزید کہا کہ فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں واقع قدیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تھی۔

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دو لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    اس دھمکی آمیز ای میل کے ساتھ ہی یونیورسٹی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر پولیس اور دیگر حکام کو اطلاع دی گئی۔ پولیس، انسداد دہشتگردی کی ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ پہنچ کر یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں رقم کا تقاضہ کیا گیا اور رقم نہ دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

    سلینا گومز کی ویڈیو پر ٹرمپ کے مشیر کا جواب سامنے آگیا

    انہوں نے بتایا کہ ای میل میں رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مخصوص یو پی آئی آئی ڈی بھی دی گئی تھی جس پر ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھیں۔ اس آئی آئی ڈی کو سائبر کرائم ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ای میل بھیجنے والے کا پتہ لگایا جا سکے۔

  • دہلی کے اسکولوں کو ایک بار پھر بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول

    دہلی کے اسکولوں کو ایک بار پھر بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول

    بھارت میں دہلی کے متعدد اسکولوں کو 7 دن کے اندر تیسری بار بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم حملوں کی دھمکی کے بعد ڈی پی ایس آر کے پورم میں پولیس کی ٹیم اسکول میں پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق اسکول کو دھمکی والا ای میل صبح 6 بجے کے قریب موصول ہوا، دہلی کے اسکولوں میں دھمکی سے جڑا دو دن میں یہ دوسرا معاملہ ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آر کے پورم کے دہلی پبلک اسکول سمیت دہلی کے کئی اسکولوں کو ہفتہ کو ایک بار پھر ای میل کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، پولیس افسراور دیگر ٹیمیں ان اسکولوں میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں میں بموں کی اطلاع کے بعد چھٹی کا اعلان کر کے بچوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا تھا۔

    9 دسمبر کو بھارت میں نئی دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے فوری بعد اسکول بند کر دیے گئے اور آنے والے بچوں کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا تھا جب کہ ان دھمکیوں کے بعد مذکورہ علاقوں اور طلبہ و ان کے والدین میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

    اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

    رپورٹ کے مطابق جن علاقوں کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان میں پورم، ڈی پی ایس آر کے، جی ڈی گوئنگا سمیت دیگر علاقوں کے اسکول شامل ہیں۔