Tag: بم سے اڑانے کی کوشش

  • کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفرایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، ریلوے ٹریک سے پانچ پانچ کلو وزنی دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم افراد ریلوے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے حکام نے ٹریک پر نصب بم سے صرف چند گز کے فاصلے پر راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ بروقت پہنچی اور ٹریک کے دونوں جانب نصب بموں کو ناکارہ بنادیا، جس کے بعد ٹرین روانہ کردی گئی، سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے اطلاع دینے والوں کو انعام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی مدد سے تخریب کاری کی یہ تیسری کوشش ناکام بنا ئی گئی ہے۔

  • کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ:ایف سی کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، جوائنٹ روڈ پر سڑک کنارے رکھا بم پوری طرح پھٹ نہ سکا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق آج صبح پونے آٹھ بجے کے قریب ایف سی کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی، جونہی گاڑی بینظیر فلائی اوور سے جوائنٹ روڈ پر اتری قریب ایک تھیلی میں پڑا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے پھٹ گیا۔

    دو سے ڈھائی کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم اگر مکمل طور پر پھٹتا تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔