Tag: بم ناکارہ بنا دیا

  • پشاورمیں بم ناکارہ بنا دیا گیا

    پشاورمیں بم ناکارہ بنا دیا گیا

    پشاور: سنہری مسجد روڈ پر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نصب بم کو ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورکی معروف اور مصروف شاہراہ پر بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ نے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بم اسکول کے نزدیک رکھا ہوا تھا جب کہ اس شاہراہ پر ایک بازار اور مسجد بھی واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں کافی رش لگا رہتا ہے تا ہم بم کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے شاہراہ کوبلاک کر کے علاقہ خالی کرالیا۔

    جس کے بعد بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے اہلکاروں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا جس کے باعث علاقہ دہشت گردی کی بڑی واردات سے محفوظ رہا۔

    واضح رہے اس قبل بھی پشاور میں بم ڈسپوزیبل اہلکاروں نے کئی مقامات پر بم کو ناکارہ بناکرشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنایا تھا تا ہم ضرورت اس امر کی ہے اس ادارے کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز مہیا کی جائے تا کہ اس اہم ذمہ داری سے نبرد آزما ہو سکیں۔

  • بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    کراچی : بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ رات بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں مقامی رہنما کے گھر کے باہر نامعلوم افراد بم رکھ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں ایک کلو بارودی مواد تھا، جس میں ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی،بم کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔