Tag: بم ڈسپوزل اسکواڈ

  • نوشہرہ: کالج میں بم کی اطلاع ، کالج کلیئر قرار

    نوشہرہ: کالج میں بم کی اطلاع ، کالج کلیئر قرار

    نوشہرہ: گورنمنٹ گرلز پبلک کالج میں بم کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد کالج کو کلیئر قرار دے دیا۔

    نوشہرہ کےعلاقے پبی کے گورنمنٹ گرلز کالج میں بم کی اطلاع پر خوف و ہراس پھیل گیا، کالج میں بم کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، کالج کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا اور طالبعلموں کو چھٹی دیدی گئی۔

    اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر کالج میں سرچ آپریشن شروع کیا، پولیس اور فوج کے دستے بھی کالج پہنچ گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل تلاشی کے بعد کالج کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دو خواتین نے اسکول میں داخلے کی کوشش کی، خواتین کے پاس مشکوک بیگ تھا، جس سے خوف وہراس پھیلا۔

    ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ کالج کی طالبات کے مطابق دو خواتین یونیفارم میں کالج میں داخل ہوئیں تھیں، جن کی شکایت پر کالج میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے بعد بی ڈی ایس نے سرچ آپریشن کے بعد کالج کو کلیئر قرار دیدیا۔

  • بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : اسکول میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی

    بنوں : گورنمنٹ ہائی اسکول بنوں میں دستی بم پھٹنے سے دو طلبہ زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکول کا ایک طالبعلم بیگ میں دستی بم لے کر کلاس میں داخل ہوا۔ مذکورہ طالبعلم نے بم کو جیسے ہی بیگ سے باہر نکالا وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ اسکول پہنچ گیا۔ بی ڈی ایس نے دوسرے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے دستی بم لانے والے طالب علم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    کرم ایجنسی،ہنگو میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،دو بم برآمد

    ہنگو: کرم ایجنسی اور ہنگو میں فورسز نے بم ناکارہ بنا کر دہشت گردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں پارہ چنار کی سبزی منڈی سے پچیس کلووزنی بم برآمد ہوا۔ بم برآمد ہوتے ہی علاقے میں خوف پھیل گیا۔

    فوری طور پربم کی اطلاع بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیب کی پیٹی میں رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    دوسری جانب ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

  • کراچی:چھ کلوگرام بم ناکارہ بنادیا گیا

    کراچی:چھ کلوگرام بم ناکارہ بنادیا گیا

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رکشے سے ملنے والے چھ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے اہلکار تھے، کراچی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم دہشت گردوں نے اورنگی ٹاون کےعلاقےمیں چھ کلو بارودی مواد رکشے میں نصب کیا تھا۔ جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔

    ایس ایس پی اورنگی ٹاؤن ساجد سدوزئی نے بتایا کہ بم ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا رکشے کو بکراپیڑی روڈ کے ساتھ پارک کیا گیا تھا جہاں رینجرز اور پولیس کے موبائل وینز اسنیپ چیکنگ کے لیے کھڑی ہوتی ہیں ۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

  • راجن پور: فاضل پورکے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ

    راجن پور: فاضل پورکے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم ناکارہ

    راجن پور:  فاضل پور کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر ٹرین کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔

    پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک کو راجن پورکے علاقے فاضل پور کے قریب اسوقت روک لیا گیا، جب مقامی انتظامیہ کو ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے کی اطلاع ملی، سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے ٹریک پر نصب ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس بم ناکارہ بنا کر لائن کو کلیئر قرار دیدیا، سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب کیا جانے والے ریمورٹ کنٹرول بم پانچ سے سات کلو وزنی تھا۔

    ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنانے کے بعد ممکنہ خدشے کے پیش نظر ریلوے لائن پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے مزید سویپنگ بھی کی گئی۔

  • کراچی:پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکا2 افراد جاں بحق، ایس ایچ او شفیق تنولی زخمی

    کراچی:پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکا2 افراد جاں بحق، ایس ایچ او شفیق تنولی زخمی

    کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایس ایچ او موچکو شفیق تنولی سمیت چار پولیس اہلکار جبکہ مجموعی طور پر پچیس افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی میں جاری آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والوں پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے، تازہ حملے میں ایس ایچ او موچکو شفیق تنولی کی گاڑی کو اس وقت بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ محافظوں کے ہمراہ پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے۔

    دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایس ایچ او شفیق تنولی اور تین اہلکاروں سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے، دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی آواز گلشن اقبال، ناظم آباد، گلبہار اور گارڈن تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ایس ایس پی چوہدری اسلم ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

    ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے نجی اسپتال میں زیر علاج شفیق تنولی کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شفیق تنولی اور دیگر اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس میں بال بیرنگز بھی موجود تھے۔