Tag: بم ڈسپوزل یونٹ

  • پشاور دھماکا : بم ڈسپوزل یونٹ کی  رپورٹ میں اہم انکشاف

    پشاور دھماکا : بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں اہم انکشاف

    پشاور: بم ڈسپوزل یونٹ نے پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ سامنے آگئی۔

    بم ڈسپوزل یونٹ نے سینٹرل پولیس آفس کورپورٹ ارسال کردی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ نہیں ملے، زیادہ اموات چھت گرنے کے باعث ہوئیں۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر کوئی گڑھے کے شواہد بھی نہیں ملے تاہم ملباہٹنےکےبعد مزید شواہد اکٹھے کیےجائیں گے۔

    دوسری جانب پولیس لائنزکی مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تحقیقاتی ادارے کی جانب سے آج مبینہ طور پر ملوث خود کش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائیں جائیں گے۔

    تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائنز کے تمام سٹاف کی پروفائلنگ بھی شروع کردی ہے، پولیس لائنز اور اطراف کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

    یاد رہے پولیس لائنزکی مسجد میں خودکش دھماکےمیں شہداء کی تعداد 100 ہوگئی ہے ، ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق ترپن مریض زیرعلاج ہیں جس میں سات زخمی آئی سی یو میں ہیں۔

  • بم ڈسپوزل یونٹ کی پہلی خاتون اہلکار

    بم ڈسپوزل یونٹ کی پہلی خاتون اہلکار

    پشاور: خیبر پختونخوا کی پولیس فورس میں شامل خاتون اہلکار رافعہ قسیم بیگ بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ بن گئیں۔ وہ اس یونٹ کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی اور ایشیائی خاتون ہیں۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والی رافعہ نے 7 سال قبل محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تسلسل سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نے بھی ان کے عزم کو متزلزل نہیں کیا اور وہ اپنے شعبہ میں آگے بڑھتی چلی گئیں۔

    مزید پڑھیں: قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سرگرم راحت منظور

    بی ڈی یو کا حصہ بننے سے قبل رافعہ کو مرد اہلکاروں کے ہمراہ نوشہرہ کے اسکول آف ایکسپلوسو ہینڈلنگ میں بموں کی اقسام، شناخت اور ناکارہ بنانے کی تربیت دی گئی۔

    bdu-2

    رافعہ کی پروفیشنل ٹریننگ ابھی جاری ہے اور وہ 15 روز بعد بم ڈسپوزل کا کام باقاعدہ شروع کریں گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رافعہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایشیا کی تاریخ تبدیل کردیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور اپنے گھر کی حفاظت کے لیے وہ اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی سماجی تنظیم کے لیے اعلیٰ فرانسیسی اعزاز

    رافعہ کا عزم ہے کہ وہ ملک بھر کی خواتین کے لیے ایک مثال قائم کریں کہ خواتین کمزور نہیں ہوتیں بلکہ وہ اس قدر باہمت ہوتی ہیں کہ بم اور بارود بھی ان کے سامنے کھلونے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    وہ چاہتی ہیں کہ اپنی شاندار کارکردگی سے وہ دنیا بھر میں اپنے ملک اور محکمہ پولیس کا مثبت تاثر اجاگر کریں۔

  • پشاور: چوک ناصر خان میں دھماکہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

    پشاور: چوک ناصر خان میں دھماکہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

    پشاور: چوک ناصر خان میں دوکان کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پشاور کے اندرون شہر کوچی بازار سے متصل چوک ناصر خان میں کمبل مارکیٹ کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز پورئے شہر تک سنی گئی، پولیس کے مطابق دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دوکان کا شٹل تباہ ہوا، بارودی مواد دوکان کے باہر رکھا گیا تھا۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ میں 500 گرام ٹائم ڈیواز بارود استعمال کیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کر دی ہیں۔

  • پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنا دیا

    پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے انٹی ائر کراف میزائل ناکارہ بنادیا۔

    پشاور صدر نوتھیہ کوٹلہ محسن خان میں بم کی اطلاع پر بم ڈسبوزل یونٹ نے علاقے کا محاصرہ کرکے ریت کی بجری میں نصب میزائل کو جدید ریمورٹ کے زریعے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردی نے کسی بڑی دہشت گردی کے لیے میزائل کو ریت کی بجری مین چھپا رکھا تھا، جسے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔