Tag: بم کی اطلاع

  • امریکا: فیس بُک آفس میں بم کی اطلاع، پولیس نے عمارت خالی کرالی

    امریکا: فیس بُک آفس میں بم کی اطلاع، پولیس نے عمارت خالی کرالی

    واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی فیس بُک کی عمارت میں دھماکا خیز مواد کی اطلاع پر عمارت کو خالی کرالیا، بم کی اطلاع کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی پولیس نے ریاست کیلی فورنیا میں شہر مینلو پارک کی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ فیس بُک کمپنی کی مینلو پارک میں واقع ہیڈ آفس میں دھماکا خیز مواد موجود ہے، جس کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس نے 4 بج کر 30 منٹ پر مقامی پولیس کو بم کی اطلاع دی تھی۔

    مینلو پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت کو خالی کروانے کے بعد سان میٹیو کاؤنٹی کے بم ڈسپوزل اسکوڈ اور تربیت یافتہ کتوں نے دھماکا خیز مواد کی تلاش ختم ہوگئی۔

    فیس بُک انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تمام عملہ محفوظ ہے جبکہ عمارت میں کوئی مشکوک شے یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا عمارت بلکل محفوظ ہے۔

    مزید پڑھیں : یوٹیوب ہیڈکوارٹر فائرنگ: حملہ آورنسیم اغدام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے پر برہم تھی

    یاد رہے کہ رواں برس مئی میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برونو میں واقع یوٹیوب کے مرکزی دفتر میں 39 سالہ نسیم اغدام نے داخل ہو کر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں جوان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

    کراچی: شاہراہ فیصل پر 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل پر واقع 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارتوں کو کلیئر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر بلوچ پل کے قریب 2 عمارتوں میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

     پولیس کے مطابق دونوں عمارتوں کو دھمکی آمیز فون کال کے بعد فوری طور پر خالی کروایا گیا۔

    بعد ازاں بی ڈی ایس نے تلاشی کا عمل مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دیا۔ انچارج بی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ عمارت سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ مختلف سیکیورٹی اداروں کو بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق دہشت گرد سندھ ہائیکورٹ، سندھ اسمبلی اور ایمپریس مارکیٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ زینب مارکیٹ سمیت ایم اے جناح روڈ پر موجود مارکیٹوں اور دو دریا پر موجود ریستورانوں کو بھی دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں پے در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

  • برسلز: شاپنگ مال میں بم کی اطلاع ، ایک شخص گرفتار

    برسلز: شاپنگ مال میں بم کی اطلاع ، ایک شخص گرفتار

    برسلز: بلجیم کے شاپنگ مال میں بم کی اطلاع پرمال کوخالی کرالیا گیا جہاں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک شخص نے فون پرپولیس کواطلاع دی کہ اس نے دھماکہ خیزبیلٹ پہن رکھا ہے، پولیس نے کارروائی کرکے مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا، تاہم دوسری اطلاعات کے مطابق شخص کے پاس سے دھماکہ خیزمواد نہیں ملا۔

    post-5

    آپریشن کے دوران سٹی ٹو نامی اس شاپنگ مال کے اردگرد تمام گلیوں کو کو بند کر دیا گیا ہے جب کہ جائے وقوع پر بم ڈسپوزل یونٹ پہنچ گئے۔

    post-1

    برسلز میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورپانچ میڑواسٹیشنز کوبند کردیاگیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    post-2

    بیلجئم کی سیکیورٹی صورتحال کے ذمہ دار ادارے کرائسز سینٹر کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں وزیراعظم چارلس مچل بھی شریک ہوں گے جب کہ انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    post-4

  • برطانیہ میں19اسکولوں کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کروا لیا گیا

    برطانیہ میں19اسکولوں کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کروا لیا گیا

    لندن: برطانیہ میں انیس اسکولوں کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کروا لیا گیا۔

    لندن سے میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھر میں انیس اسکولوں میں بم نصب ہونے کی اطلاعات کے بعد ان تمام اسکولوں سے طلبہ کو نکال لیاگیا۔

    حکام کے مطابق ان اسکولوں کو تلاشی کیلئے بند کردیاگیا،پولیس نے کسی ممکنہ ٹھریٹ کے لئے اسکولوں کی مکمل تلاشی لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو نا معلوم فون کے زریعے بم ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔


    Bomb threats close 19 schools across UK on GCSE… by arynews

  • لاہور میئو اسپتال کے بچہ وارڈ میں بم کی  اطلاع

    لاہور میئو اسپتال کے بچہ وارڈ میں بم کی اطلاع

    لاہور: میئو اسپتال میں بم کی اطلاع پر خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع میئو اسپتال  کے بچہ وارڈ میں بم کی اطلاع ملنے پر وارڈ میں داخل مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے،انتظامیہ نے اسپتال کو خالی کروا لیا ہے۔

    جبکہ کچھ  دیر قبل لاہور میں قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے قریب زوردار دھماکہ بھی ہوا، جس کے نتیجے 5افراد جاں بحق  جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، دھماکہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی ، جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور قریبی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔ سی سی پی او کے مطابق دھماکہ پولیس لائن کے گیٹ کے سامنے کھڑی گاڑی میں ہوا، دھماکے کے بعد مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ۔

  • نوشہرہ: کالج میں بم کی اطلاع ، کالج کلیئر قرار

    نوشہرہ: کالج میں بم کی اطلاع ، کالج کلیئر قرار

    نوشہرہ: گورنمنٹ گرلز پبلک کالج میں بم کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعد کالج کو کلیئر قرار دے دیا۔

    نوشہرہ کےعلاقے پبی کے گورنمنٹ گرلز کالج میں بم کی اطلاع پر خوف و ہراس پھیل گیا، کالج میں بم کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، کالج کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا اور طالبعلموں کو چھٹی دیدی گئی۔

    اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر کالج میں سرچ آپریشن شروع کیا، پولیس اور فوج کے دستے بھی کالج پہنچ گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل تلاشی کے بعد کالج کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دو خواتین نے اسکول میں داخلے کی کوشش کی، خواتین کے پاس مشکوک بیگ تھا، جس سے خوف وہراس پھیلا۔

    ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ کالج کی طالبات کے مطابق دو خواتین یونیفارم میں کالج میں داخل ہوئیں تھیں، جن کی شکایت پر کالج میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے بعد بی ڈی ایس نے سرچ آپریشن کے بعد کالج کو کلیئر قرار دیدیا۔

  • کنساس:بم کی اطلاع پر امریکی ائیرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    کنساس:بم کی اطلاع پر امریکی ائیرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    امریکی ائیرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر کنساس ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرالیا گیا جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حکام کے مطابق امریکی ائیر لائن کا طیارہ نیو یارک سے سان فرانسسکو جارہا تھا، طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کنساس ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جبکہ ائیرپورٹ پر ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹ میں سوار عملے اور مسافروں کو اتار لیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ طیارے کی تلاشی لے رہا ہے۔

  • آسٹریلیا: سڈنی میں بم کی اطلاع،پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت خالی

    آسٹریلیا: سڈنی میں بم کی اطلاع،پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت خالی

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بم کی اطلاع کے بعد پارلیمنٹ آنے جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوساؤتھ ویلزمیں بم کی اطلاع پر پارلیمنٹ کو بند کرکے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق سرچ آپریشن کے باعث پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت خالی کرالی گئی اور لوگوں کو کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے۔

    آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بم کی تلاش میں مصروف تھے۔