Tag: بم

  • فرینکفرٹ میں جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور

    فرینکفرٹ میں جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور

    برلن : جرمنی میں جنگ عظیم دوّم کے زمانے کا برآمد ہونے والا ڈھائی کلو وزنی امریکی بم سیکیورٹی اہلکاروں نے تلف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری عالمی جنگ دوران امریکی کی جانب جرمنی پر برسائے جانے والے بم اب بھی ملک کے مختلف علاقوں سے وقتاً فوقتاً برآمد ہورہے ہیں جو جرمن عوام کے مسلسل خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی جرمنی کے شہر فرنکفرٹ کے دریائے مائن سے ڈھائی کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے امریکی فضائیہ نے دوسری عالمی جنگ کے دوران شہر پر گرایا تھا لیکن وہ پھٹ نہ سکا، بم ڈسپوزل اسکورڈ نے بغیر کسی نقصان کے تلف کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرفورس کی جانب سے گرایا گیا 250 کلو وزنی بم، بم ڈسپوزل اسکورڈ کے عملے نے اس وقت برآمد کیا تھا جب انہوں نے دوران تربیت دریا میں چھلانگ لگائی۔

    امریکی ساختہ بم ملنے پر بی دی ایس عملے نے وزارت داخلہ اور شہری حکومت کو مطلع کیا جس کے بعد دریا کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے بم دریا کے اندر ہی تلف کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی جرمنی میں امریکی ساختہ 1800 کلو وزنی بم برآمد ہوا تھا جسے تلف کرنے سے قبل 70 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

  • آکلینڈ ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، پولیس نے افواہ قرار دے دیا

    آکلینڈ ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، پولیس نے افواہ قرار دے دیا

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ شہر آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر بم نصب کرنے کی اطلاع جھوٹی نکلی، پولیس نے بم برآمدگی کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو فون کال کے ذریعے بم نصب کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مسافروں و انتظامیہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں جہاں انہوں نے سرچ آپریشن کے بعد بم کی اطلاع کو افواہ قرار دیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بم کی اطلاع درحقیقت غلط فہمی کا نتیجہ تھی، عوام کی جانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 15 مارچ کی شام نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ برآمد ہوئے تھے جسے پولیس نے محدود دھماکوں کے ذریعے ناکارہ بنا دیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بیگز مشکوک نہیں تھے بیگز کے اندر عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی پشاور میں کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔

    تفصیلات کےمطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرکے دہشت گرد کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سےبم برآمد کرلیا۔

    سی  ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشت گرد جمیل  بارودی مواد شاہ عالم روڈ سے پشاور منتقل کررہاتھا جبکہ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کےعلاقے قمبرخیل سے ہے۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام کےمطابق گرفتار ملزم سے برآمد کیاگیا ڈھائی کلو وزنی بم ناکارہ بنادیاگیاہے۔


    ڈی جی خان میں آپریشن‘1سیکورٹی اہلکار شہید‘ 5دہشت گردہلاک


    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے  صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ 1سیکورٹی اہلکار شہیدہوگیاتھا۔


    کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔


    رینجرزکی کارروائی‘ کراچی بڑی تباہی سےبچ گیا‘ 5دہشتگرد گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ روزرینجرز نےکراچی کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئےپانچ دہشت گردوں کو گرفتارکیاتھا۔دہشت گرد این ڈی ایس،را کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔

     

  • ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    ملتان : صوبہ پنجاب میں ملتان کے تاریخی قلعہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی نے پولیس کی ڈوریں لگادیں،پولیس نے قلعہ جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس کو 15پر نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کو 2 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی  دھمکی دی گئی۔

    پولیس حکام نے دھمکی آمیز کال موصول ہونے کےبعد قلعہ کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا اور قلعہ اور اس کے آس پاس کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے قلعہ اور دیگر مقامات کی تلاشی لی گئی۔

    دوسری جانب پولیس نے دھمکی آمیز کال کرنے والے موبائل نمبر کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی

    واضح رہے کہ محرم الحرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔

  • کراچی: مسجد کے باہر بارود سے بھری موٹرسائیکل پکڑی گئی

    کراچی: مسجد کے باہر بارود سے بھری موٹرسائیکل پکڑی گئی

    کراچی: جمشید کوارٹر میں مسجد کے باہر بارود سے بھری موٹرسائیکل پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن کے قریب مسجد کے باہر بارود سے بھری موٹرسائیکل پکڑی گئی ہے۔

    پولیس زرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں ،چار ملزمان ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برامد کرلیا گیا۔

  • برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ کلئیر قرار

    برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والا مشتبہ پیکٹ کلئیر قرار

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ کو تلاشی کے بعد کلئیر قراردے دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد پارلیمنٹ کے ایک حصے کو خالی کرالیا گیا تھا، پولیس نے مشتبہ پیکٹ کو قبضے میں لے کر جانچ پڑتال کی جس کے بعد پیکٹ کوکلئیرقراردے دیا، تلاشی کے بعد پارلیمنٹ کے لئے جاری الرٹ کوبھی واپس لے لیا گیا۔