Tag: بندر

  • بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

    بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

    بھارت میں بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ حقیقت ہے کہ بندر انسانی طرز عمل کی نقل کرتے ہیں تاہم ایک بندر کی گھریلو کام کاج میں دلچسپی دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے کھگی پورا سدھوا گاؤں کی رانی (بندر) کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو آٹھ سال سے خاندان کے ساتھ گھر میں رہتا ہے۔

    رانی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جب اسے برتن دھوتے، کپڑے دھونا، فرش صاف کرنا، مصالحہ پیسنا، روتی بنانا دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

    گھر کے مالک آکاش کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اس نے دنیا کے سامنے یہ ویڈیو شیئر کی۔

    آکاش نے بتایا کہ ’اب تک کروڑوں لوگ رانی کی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو کو اب تک 100 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔‘

    جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارت کے باہر لوگ رانی کے بارے میں جانتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ کافی مشہور ہے۔

    رانی، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، بنگلادیش، پاکستان، نیپال، ایران، روس، چین اور بہت سے دوسرے ممالک میں مشہور ہوچکی ہے۔

    علاوہ ازیں ممبئی، کولکتہ، وارانسی اور کئی دوسرے شہروں سے لوگ اسے دیکھنے آتے ہیں۔

    آکاش نے اپنی آمدنی سے متعلق نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ وہ ویڈیوز سے کافی پیسے کما چکے ہیں اور کہنے لگے کہ بندر کچی روٹی بھی کھانا پسند کرتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ رانی غصے میں مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے اپنی کلائی کاٹ لیتی ہے، اس نے کبھی جان بوجھ کر کسی کو ناراض نہیں کیا۔

  • بندر اچانک چھت سے گاڑی میں آگرا، ویڈیو وائرل

    بندر اچانک چھت سے گاڑی میں آگرا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں بندر چھت سے گاڑی کی چھت پر آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر وارانسی میں چھت پر موجود بندر گاڑی کا سن روف کو توڑتا ہوا اس کے اندر جاگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

    یہ واقعہ ویشویشورگنج کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پارکنگ ایریا میں بزنس مین مکیش جیسوال کی گاڑی کھڑی تھیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ہی ٹیرس پر موجود بندر گاڑی کا سن روف توڑتا ہوا اس کے اندر جاگرتا ہے اور پھر فوری باہر بھی نکل آتا ہے۔

    دس سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وارانسی کے لوگوں کو درپیش چیلنجز کی ایک جھلک ہے کیونکہ وہ شہر میں بندروں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ بندر ناصرف لوگوں کی املاق کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ان سے بچوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

  • 30 بندر پر اسرار طور پر ہلاک، پولیس کا اہم انکشاف

    30 بندر پر اسرار طور پر ہلاک، پولیس کا اہم انکشاف

    کریم نگر: بھارت کے ضلع راجنا سرسلہ میں تقریباً 30 بندر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویملواڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت نامپلی گاؤں کے نواح میں جمعہ کے روز 30 بندروں کی لاشیں ملی ہیں۔

    پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے وٹرنری اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی بندروں کی ہلاکتوں کے بارے میں اصل وجوہات کا علم ہوسکے گا۔

    پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق بندروں کی اموات کا پتہ لگانے کیلئے اس علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے ممکنہ طور پر بندروں کو زہر دیا ہو، کیس درج کرلیا ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں بندروں کے خوف کے باعث 40 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

    ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں 40 سالہ خاتون بندروں کے خوف کے باعث گھر کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ کوشامبی سرکل آفیسر ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ ضلع کے پسم سریرا قصبے میں پیش آیا۔

    بندر کا گوشت اب نہیں کھائیں گے، افریقی عوام نے توبہ کرلی

    پولیس کے مطابق کرن دیوی گھر کی چھت پر رسی سے کپڑے اتارنے گئی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ چھت پر نمودار ہوگیا۔ بندروں کو دیکھ کر خاتون خوفزدہ ہوگئیں اور ان سے بچنے کی کوشش میں چھت سے پھسل کر گر گئیں۔

  • بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا، دل چسپ ویڈیو وائرل

    بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا، دل چسپ ویڈیو وائرل

    بھارت کی ایک دل چسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بندر کو سپریم کورٹ کے کوریڈور میں ’بدمعاشی‘ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایک دل چسپ واقعے کو رپورٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کئی بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا تھا، اور وہاں سے وکلا کے لنچ باکس مزے سے اٹھا کر کھانا کھایا۔

    ویسے تو بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کی فوج گھروں، گلیوں، چوراہوں پر گھوم رہی ہوتی ہے، لیکن اس بار بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ کا رخ کیا، سپریم کورٹ کی راہداری میں کچھ بندر گھس آئے اور راہداری میں رکھے خانوں سے وکلا کے لنچ باکس کے بیگ اڑا لیے۔

    ایک وکیل نے لنچ باکس بندر اٹھاتے بندر کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوریڈو میں بہت سے وکیل موجود ہیں جو دل چسپی سے بندر کی حرکتیں دیکھ رہے ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز نے اس پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’سپریم کورٹ آف انڈیا میں حال ہی میں کچھ ’’غیر معمولی ملاقاتی‘‘ گھس آئے تھے، جب چند بندروں نے عدالت کی راہداری میں گھس کر کھانے کا ایک بیگ چرا لیا۔‘‘

    یہ ویڈیو سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے شیئر کی، جسے ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے دیکھا۔

  • بھارت: بندر نے کار میں سوار 3 افراد کی جان لے لی

    بھارت: بندر نے کار میں سوار 3 افراد کی جان لے لی

    بھارتی ریاست یو پی میں سڑک پر اچانک بندر نمودار ہونے کے باعث کار حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3بینک ملازمین لقمہ اجل بن گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی شناخت نجی بینک کے منیجر سوربھ سریواستو، کیشیئر دیویانشو اور امیت نامی شخص کے طور پر کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کار کو حادثہ سڑک پر موجود بندر کے سبب پیش آیا۔

    علی گڑھ کی شاہراہ پر بندر کو بچاتے بچاتے ایک تیز رفتار ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا متاثرہ شخص دورانِ علاج اسپتال میں چل بسا۔

    شادی کی تقریب سے چور زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار

    یوپی کی پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ سڑک پر بندر کا اچانک نمودار ہونا تھا۔ مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب: گھروں میں بندر پالنے والے افراد ہوشیار

    سعودی عرب: گھروں میں بندر پالنے والے افراد ہوشیار

    ریاض: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ گھروں میں پالے جانے والے بندر مرکز کے حوالے کردیے جائیں، بندر پالنا خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں اگر کسی کے پاس بندر (بابون) ہوں تو وہ انہیں سینٹر کے حوالے کردیں۔

    قومی مرکز نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ بندر کسی ذمہ داری کے بغیر وصول کیے جائیں گے، کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

    مرکز نے کہا کہ بندر پالنا خطرات کو دعوت دینا ہے، ان سے امراض اور وائرس انسانوں میں منتقل ہو جاتے ہیں، علاوہ ازیں گھروں یا زرعی فارموں میں بندر رکھنا ماحولیاتی قانون کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

    جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بندروں کی تعداد بڑھنے سے نقصانات ہوتے ہیں، یہ عام افراد کی نسبت بچوں پر حملہ کرتے ہیں جبکہ ان کی بیماری اور وائرس انسانوں میں فوراً منتقل ہوتے ہیں۔

    گھروں میں ان کی موجودگی سے ماحولیاتی توازن بگڑتا ہے، یہ زراعت کو تباہ و برباد کردیتے ہیں، گھروں اور تنصیبات میں گھس کر عوامی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سیاحتی مقامات کو بھی مخدوش کر دیتے ہیں۔

  • ویڈیو: کراچی کے سرکاری اسکول میں بندر گھس گیا

    ویڈیو: کراچی کے سرکاری اسکول میں بندر گھس گیا

    کراچی: ایک بندر کراچی کے بلال کالونی جیکب لائن ایریا میں واقع گورنمنٹ اسکول میں گھس آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس واقعے سے اسکول کے طلبہ و اساتذہ میں خوف پھیل گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر سرکاری اسکول کی دیوار پر بیٹھا ہوا ہے۔

    اسکول کے پرنسپل کے مطابق کراچی کے اسکول میں بندروں کا داخل ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ یہ واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہوتے تھے۔

    گزشتہ سال اسی قسم کے ایک واقعے میں پشاور میں چار فٹ لمبا سانپ داخل ہونے کے بعد پرائمری اسکول کا ایک کلاس روم خالی کر دیا گیا تھا۔

    گورنمنٹ پرائمری اسکول کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سانپ کلاس روم کی چٹائی کے نیچے سے ملا تھا۔ طلباء اور اساتذہ خود کو بچانے کے لیے بھاگے تاہم سانپ کو ڈنڈے کی مدد سے مار دیا گیا تھا۔

  • بندر کی چالاکی، شیر کو دھول چٹا کر بھاگ نکلا

    بندر کی چالاکی، شیر کو دھول چٹا کر بھاگ نکلا

    شیر کے سامنے آ کر اس کا شکار ہونے سے بچنا، ایسا خوش نصیبوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے، کچھ خوش نصیب اپنی عقل لڑا کرا اپنی جان بچا لیتے ہیں۔

    ایسا ہی کچھ اس بندر کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شیر اور بندر درخت پر چڑھے ہوئے ہیں اور بظاہر شیر کی نیت بندر کو شکار کرنے کی ہے۔

    بندر پہلے مزید اوپر چڑھتا ہے تاکہ شیر بھی اس کے پیچھے اوپر آجائے، اس کے بعد وہ ایسا تاثر دیتا ہے جیسے وہ درخت سے گرنے والا ہے۔ بندر کو دبوچنے کے لیے شیر بھی جھولتی ہوئی شاخ پر لٹک جاتا ہے۔

    اس کے بعد بندر چھلانگ لگا کر دوسری شاخ پر بھاگ جاتا ہے جس سے پہلی والی شاخ بری طرح ہلتی ہے، شیر خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے لیکن سنبھلتے سنبھلتے بھی نیچے گر جاتا ہے۔

    اس کے بعد وہ کھسیانا ہو کر جنگل کی جانب چل دیتا ہے۔

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین خوب محفوظ ہوئے اور بندر کی چالاکی کی داد دی۔

  • مرغی کی بندر کو ’قتل‘ کرنے کی کوشش، بندر نے تھپڑ دے مارا

    مرغی کی بندر کو ’قتل‘ کرنے کی کوشش، بندر نے تھپڑ دے مارا

    سوشل میڈیا پر اکثر اوقات دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں جانوروں کو عجیب و غریب حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حال ہی میں ایک اور ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو بندر اور مرغی کی ہے۔

    مذکورہ وائرل ویڈیو بظاہر بھارت کی لگ رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر ایک پہاڑی کے کنارے پر سکون سے بیٹھا ہے اور قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہا ہے کہ اچانک وہاں ایک مرغی آجاتی ہے۔

    مرغی سکون سے بیٹھے بندر پر اچانک حملہ کردیتی ہے اور اسے پہاڑی سے گرانے کی کوشش کرتی ہے، بندر اس سے بچتے ہوئے جواباً اسے تھپڑ مارتا ہے۔

    دونوں کی لڑائی کچھ دیر چلتی رہتی ہے، ویڈیو میں ایڈیٹنگ کے ذریعے بیک گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کی آواز بھی شامل کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو نہایت دلچسپ قرار دیا، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ مرغی بلاوجہ بندر کی جان کے پیچھے پڑی ہے۔

  • ننھے بندر کی اسمارٹ فون لینے کی ضد، ماں اسے روکتی رہی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    ننھے بندر کی اسمارٹ فون لینے کی ضد، ماں اسے روکتی رہی، دلچسپ ویڈیو وائرل

    انسان تو انسان اب بندر کے بچے بھی اسمارٹ فون کے لیے ضد کرنے لگے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک نہایت دل چسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ننھا بندر اسمارٹ فون چھینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بندریا اسے مسلسل روک رہی ہے۔

    یہ ویڈیو ٹویٹر پر انڈین فاریسٹ سروس آفیسر سوسنتا نندا نے شیئر کی ہے، انھوں نے یہ دل چسپ جملہ بھی لکھا کہ نوجوان نسل اسمارٹ فونز کی دیوانی ہے۔

    ویڈیو میں بالکل انسانوں کے بچوں کی طرح بندر کا بچہ اسمارٹ فون کے لیے کافی متجسس نظر آ رہا ہے، اور اس کے مالک سے اسے چھیننے کی کوشش کر رہا ہے۔

    دراصل کسی نے بندریا اور اس کے ننھے بچے کی تصویر لینی چاہی، تو ننھے بندر کو موبائل فون بہت بھا گیا، لیکن ماں اسے مسلسل اپنی طرف کھینچتی رہی، اور وہ فون پکڑنے کے لیے واپس جاتا رہا، کافی دیر یہ دل چسپ کھینچا تانی جاری رہی۔

    صارفین نے اس ویڈیو پر بہت دل چسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا "گھر گھر کی کہانی۔”

    ایک صارف نے لکھا کہ بچہ تو اسمارٹ فون سے چپک گیا ہے، اور دوسرے صارف نے اس پر لکھا لیکن ہر نسل میں ماں کا رویہ ایک سا ہی ہوتا ہے۔