Tag: بندر

  • بندروں نے 21 سالہ لڑکی سے کیسے بدلہ لیا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

    بندروں نے 21 سالہ لڑکی سے کیسے بدلہ لیا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

    نئی دہلی: بھارت میں دیدہ دلیر بندر بھگانے اور ڈرانے کے بعد انسانوں سے بدلہ لینے پر اتر آئے، منتقم مزاج بندروں نے ایک 21 سالہ لڑکی کے گھر میں داخل ہو کر اسے مار ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، 21 سالہ سریشہ اپنے دوستوں کے ساتھ چھت پر بیڈمنٹن کھیل رہی تھی جب اچانک بندروں کا غول وہاں آ پہنچا۔

    سریشہ اور اس کے دوستوں نے بندروں کو ڈرانے اور انہیں بھگانے کی کوشش کی لیکن بندر وہاں ڈٹے رہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بعد ازاں بندر لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور حملہ کر کے اسے مار ڈالا۔

    ہندوستان میں بندروں کی بہتات کے باعث اس طرح کے واقعات بے حد عام ہوگئے ہیں۔

    نومبر 2019 میں 2 حملوں میں آگرہ میں بندروں نے ایک 12 دن کے بچے اور 58 سالہ خاتون کو حملہ کر کے مار ڈالا تھا۔ 12 دن کے بچے کی موت اس وقت ہوئی جب بندر ایک گھر میں داخل ہوئے اور دودھ پلاتی ماں سے بچہ چھین کر حملے کر کے اسے لہو لہان کردیا۔

    دوسری 58 سالہ خاتون رفع حاجت کے لیے گھر سے باہر گئیں تو بندروں کے حملے کا نشانہ بن گئیں۔

    بعد ازاں اکتوبر 2020 میں 13 سالہ بچی چھت سے کپڑے اتارنے گئی تو پہلے سے وہاں بیٹھے بندروں کے غول نے اس پر حملہ کردیا اور اسے مار ڈالا۔

  • کوا ذہانت میں کس کے برابر ہے؟ نئی تحقیق نے حیران کردیا

    کوا ذہانت میں کس کے برابر ہے؟ نئی تحقیق نے حیران کردیا

    برلن: کوا اپنا چالاکی کے باعث بے حد مشہور ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ کوا ذہانت میں بندروں کے برابر ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اوسنابرک یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور برلن میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے سائنسی ریسرچ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوے کسی حد تک بڑے بندروں کی طرح ذہین ہوتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق کوؤں کی جسمانی اور معاشرتی صلاحیتوں کا موازنہ بندروں کی بڑی نسل اورنگٹن سے کیا جاتا ہے۔ تحقیق میں ثابت ہوا کہ چار ماہ کے کوے کی پہچاننے کی صلاحیت بالغ بندر کی طرح ہوتی ہے۔

    سائنٹفک ریسرچ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 4 ماہ کے کوے میں پہچاننے کی وہ تمام صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو ایک بالغ بندر میں ہوتی ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نے بندروں کے لیے تیار کیے گئے ایک تجرباتی ٹیسٹ کو پرندوں پر آزمایا، اس ٹیسٹ میں میٹھے ٹکڑے کو ایک گلاس کے نیچے چھپا کر اس کے ساتھ رکھے گلاسوں کے ساتھ اس کی جگہ بدل دی جاتی تھی۔

    اس سے یہ اندازہ لگانا تھا کہ کوا ٹکڑے والے گلاس کی پہچان رکھ سکتا ہے یا نہیں، یہ ٹیسٹ 3 کارڈ والے کھیل کی طرح تھا۔ حیران کن طور پر کوے نے ٹکڑے والے گلاس کی پہچان رکھی اور اپنی چونچ سے اس کو گرا دیا۔

    یہ تحقیق 8 کوؤں پر کی گئی جن کی عمریں 4، 8، 12 اور 16 ماہ تھیں۔

    تحقیق کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کوؤں میں اشیا کو پہچاننے اور اجتماعی رابطے کا فہم بندروں جیسا تھا، اب سائنسدانوں نے کوؤں کے لیے ایسا ٹیسٹ تیار کرنے کا عزم کی ہے جو ان کی خصوصی مہارتوں کا پتہ دے گا۔

  • بندروں نے فارم پر حملہ کر دیا.. خوفناک اقدام

    بندروں نے فارم پر حملہ کر دیا.. خوفناک اقدام

    نئی دہلی: بھارت میں بندروں کے جھنڈ نے فارم پر حملہ کر کے 30 بھیڑ کے بچوں کو مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں بندروں کے جھنڈ نے فارم پر حملہ کر کے 30 بھیڑ کے بچوں کو مار دیا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسان اپنے فارم پر موجود نہیں تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بھیڑ کے بچوں کو بندروں کے جھنڈ سے بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔حملے میں مرنے والے بھیڑ کے بچوں کی عمریں 30 دن تھی۔

    خیال رہے کہ بھارت میں تقریباََ 5 کروڑ بندر ہیں اور اکثر ان کی جانب سے حملوں میں شہری زخمی ہوتے ہیں بعض اوقات ان حملوں میں اموات بھی ہوتی ہیں۔

    اس سے قبل رواں ہفتے بھارت میں ہی بندروں کے ایک جھنڈ نے گھر کی دیوار گرا دی تھی جس کے نتیجے میں ماں اور اس کے چار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں بندر لیب اسسٹنٹ سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ سیمپلز چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

  • کروناوائرس: تڑپتے بندروں نے انسانوں پر حملے شروع کردیے

    کروناوائرس: تڑپتے بندروں نے انسانوں پر حملے شروع کردیے

    بنکاک: تھائی لینڈ میں کروناوائرس کے تناظر میں نافذالعمل جزوی لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں بندر سڑک پر بھوک سے تڑپ رہے ہیں، غذا نہ ملنے پر غصیلے بندروں نے انسانوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر ’لپبوری‘ میں بندروں کے انسانوں پر حملے کے زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، بھوکے بندر اچانک راہ چلتے شہریوں پر حملہ کرتے ہیں۔

     تھائی لینڈ میں اکثر سیاح اور مقامی بندروں کو کھانا کھلایا کرتے تھے لیکن جزوی ڈاؤن کے باعث شہریوں نے بھی خود کو گھروں میں محفوظ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گھومنے والے بندر کھانوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ بندروں کو اگر کوئی شخص باہر نظر آجائے تو وہ ان پر حملہ آور ہوتے ہیں تاکہ انہیں وہ غذا فراہم کریں، ایک اعداد وشمار کے مطابق تھائی شہر لپبوری میں تقریباً 7 ہزار کے قریب بندر سڑکوں پر گھومتے ہیں۔

  • کرونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

    کرونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے مختلف دوائیں استعمال کی جارہی ہیں اور ریمڈسویئر بھی ان میں سے ایک ہے، حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ یہ دوا پھیپھڑوں کو کرونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھتی ہے۔

    جلیئڈ کمپنی کی تیار کردہ دوا ریمڈسویئر کو امریکا، بھارت اور جنوبی کوریا میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں پر استعمال کے لیے منظور کیا جاچکا ہے، دیگر ممالک میں بھی اس دوا کو مختلف شرائط کے تحت استعمال کیا جارہا ہے۔

    حال ہی میں میڈیکل جرنل نیچر میں شائع ایک تحقیق میں اس دوا کے حیران کن اثرات کی نشاندہی کی گئی۔

    اس تحقیق کے لیے 12 بندروں کو کرونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور ان میں سے نصف کو یہ دوا دی گئی، ماہرین نے دیکھا کہ جن بندروں کو یہ دوا استعمال کروائی گئی ان میں پھیپھڑوں کو (کرونا وائرس سے) ہونے والے نقصان کی شرح کم تھی۔

    اس دوا نے بندروں کو سانس کی بیماری سے بھی محفوظ رکھا۔

    اس دوا کے انسانوں پر اثرات کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے تاہم ابتدائی جائزے میں دیکھا گیا کہ اس دوا کی بدولت کرونا وائرس کے مریض جلد صحتیاب ہوگئے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اس دوا کو تیار کرنے والی کمپنی جلیئڈ نے کہا ہے کہ وہ اس دوا کی ایک بڑی مقدار عطیہ کریں گے جس سے کم از کم 1 لاکھ 40 ہزار مریضوں کا علاج ہو سکے گا۔

    تائیوان، جاپان اور برطانیہ میں اس دوا کی منظوری دے دی گئی ہے اور کرونا وائرس کے مریضوں کو اس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

  • بندر نے انسانوں کو حیران کردیا

    بندر نے انسانوں کو حیران کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں انسانوں کی طرح بس میں سفر کرکے بندر  نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹ سروس کی جزوی بحالی کے بعد انسانوں کے ساتھ بندر نے بھی بسوں میں سفر کرنا شروع کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کولکتا میں ایسے بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بس کے سفر سے لطف اندوز ہوتا نظر آرہا ہے گویا وہ انسانوں کی طرح خود بھی اپنی منزل پر پہنچنے کا متمنی ہو۔ سفر کے دوران بندر اپنے ارد گرد مسافروں کو بڑی حیرانی سے بھی دیکھتا رہا۔

    سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور تصاویر پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بندر کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہے جس پر صارفین قہقہے لگا رہے ہیں۔

  • کروناوائرس: بھارت میں سڑکوں پر بندر بھوک سے تڑپنے لگے

    کروناوائرس: بھارت میں سڑکوں پر بندر بھوک سے تڑپنے لگے

    نئی دہلی: تھائی لینڈ کی طرح بھارت میں بھی بندر بھوک سے سڑکوں پر تڑپ رہے ہیں، کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن نے جانوروں تک غذا کی رسائی کا راستہ بند کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے دنیا بھر کی طرح لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں بھی سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہے، سڑکوں پر عوام سمیت سیاحوں کے نہ ہونے سے بندر غذا سے محروم ہیں۔ بھوک سے تڑپتے بندر کو اگر ایک دو شہری سڑک پر نظر آجائے تو وہ ان پر حملہ بھی کررہے ہیں۔

    لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بندروں نے کئی عوامی مقامات سمیت سرکاری دفاتر پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی بندروں کے قبضے میں ہے۔ ملیٹری اور صدارتی دفاتر کی چھتوں پر بھی بندروں کا جھنڈ ہے۔ جو غذا کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگتے پھر رہے ہیں۔

    محکمہ جنگی حیات کے افسران نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس صورت حال کے تناظر میں سیکڑوں جانورں کی اموات بھی ہوسکتی ہے۔ بھارت میں چار ایسے گھوڑے بھی ہلاک ہوئے جو سیاحوں کو تفریح فراہم کرتے تھے۔ جانوروں کی اگر بھوک نہ مٹائی گئی تو ممکنہ طور پر دیگر جانورں کی بھی اموات یقینی ہے۔

  • بھارت: کروناوائرس کے بعد پراسرار مرض سے جانوروں کی اموات شروع

    بھارت: کروناوائرس کے بعد پراسرار مرض سے جانوروں کی اموات شروع

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری سے بندروں کی اموات کی سلسلہ شروع ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا سے متعدد بندر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، ماہرین وجہ جاننے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے تاہم اب وہ آہستہ آہستہ پراسرار مرض سے مر رہے ہیں۔ کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری نے حکومت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔

    کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری پھیلنے لگی، لوگ مرنا شروع

    محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ 8 مادہ بندر کیرالا کے شہر تھریسر میں مردہ حالت میں پائے گئے، مردہ بندروں سے نمونے اکھٹے کرکے بیماری کی وجہ دریافت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بندروں کی موت زہریلا پانی پینے سے بھی ہوسکتی ہے لیکن تحقیق کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ خیال رہے کہ کیرالا ریاست کرونا کے علاوہ برڈ فلو کا بھی شکار ہے۔

    ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ موت کے وقت بندر خالی پیٹ تھے۔ جبکہ ہلاکت کی وجہ الفا نر بندروں سے منتقل ہونے والا انفیکشن بھی ہوسکتی ہے۔ نامعلوم بیماری کے باعث کئی بندر پاگل بھی ہوچکے ہیں۔

  • کروناوائرس: سڑک پر تڑپنے والے بندروں نے کیا کیا؟

    کروناوائرس: سڑک پر تڑپنے والے بندروں نے کیا کیا؟

    منیلا: تھائی لینڈ میں بھوک سے تڑپنے والے بندروں نے ’’ٹاؤن ہال‘‘ پر دھاوا بول دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر تھائی لینڈ میں بھی شہری گھروں سے غیرضروری طور پر باہر نہیں نکل رہے اور سیاحوں پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اس صورت حال کے پیش نظر سڑکوں پر گھومنے والے بندر بھوک سے مر رہے ہیں، گھروں میں محصور ہونے کے باعث کوئی بھی شہری بندروں کو غذا فراہم کرنے سے قصر ہے اور نہ ہی ارد گرد سیاح نظر آرہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے ’’پراچھپ‘‘ میں قائم ٹاؤن ہال پر بندروں نے غذا کی تلاش میں دھاوا بول دیا۔ اس دوران وہاں موجود کئی افراد پر بھوکے بندروں نے حملے بھی کیے۔

    کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا، تھائی لینڈ وہ ملک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے لوگ سیاحت کے لیے پہنچتے تھے مگر اب صورت حال بہت مختلف ہے۔

    تھائی لینڈ آنے والے سیاح سڑک پر گھومنے والے بندروں کو کھانا ڈالتے تھے البتہ اب صورت حال یہ ہے کہ بندر بھوک سے تڑپ رہے ہیں اور انہیں کھانا دینے والا کوئی بھی نہیں ہے۔

  • بھارت میں سرکاری دفتر پر قبضہ ہوگیا، دہشت سے اعلیٰ افسران بھاگنے پر مجبور

    بھارت میں سرکاری دفتر پر قبضہ ہوگیا، دہشت سے اعلیٰ افسران بھاگنے پر مجبور

    نئی دہلی: بھارت میں سرکاری دفتر پر بندروں نے اپنا قبضہ جما لیا، غصیلے اور غراتے جانوروں نے دہشت دکھا کر اعلیٰ افسران کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اعلیٰ کابینہ کے دفتر پر بندروں کے جھنڈ نے سرکاری افسران کو بھی تگنی کا ناچ نچا دیا، روزانہ کی بنیاد پر بندر مذکورہ دفتر پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

    شمالی بھارت میں قائم پنجاب اور ہریانا کے سول سیکریٹری ہیڈ کوارٹرپر بندروں کا حملہ معمول بن چکا ہے، افسران کا کہنا ہے کہ بندر بالکنی اور کھڑیوں سے دفتر میں داخل ہوتے ہیں جس کے باعث ملازمین کام کرنے سے قاصر ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت پتھروں اور غلیلوں کی مدد سے بندروں پر حملہ کرتے ہیں تاہم یہ مستقل حل نہیں ہے جبکہ سیکریٹری دفتر کے گارڈز بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

    بھارت، پولیس آفیسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ بندروں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے، ایک دفعہ تو بندر نے مجھ پر حملہ کرکے میرے کپڑے پھاڑ دیے تھے خوش قسمتی سے خود کو  بچانے میں کامیاب ہوا۔