Tag: بند کرنے کا اعلان

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کررہے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ بھی امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگرتعلیم نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔

    تم چاہتے ہو کہ میں کوئی بے وقوفانہ جواب دوں؟ ڈونلڈ ٹرمپ صحافی پر برہم

    https://urdu.arynews.tv/us-announces-english-access-scholarship-program-for-pakistani-students/

  • تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

    تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

    کراچی : سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج (اتوار) صبح سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور اتوار 12 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 13 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دوران تمام کیپٹو پاورز کو بھی گیس سپلائی معطل رہے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے وسط میں ایف بی آر نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 70 پیسے سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا تھا۔

    ایف بی آر نے 200 روپے فی کلو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تھا، فی کلو پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، اس سے قبل فی کلو پر 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔

  • ٹویٹر نے صارفین کو 11 دسمبر تک کی مہلت دے دی

    ٹویٹر نے صارفین کو 11 دسمبر تک کی مہلت دے دی

    نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے 6 ماہ سے غیر فعال اور جعلی اکاؤنٹس کو بند کرنے کا اعلان کردیا اور صارفین کو آئندہ ماہ 11 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے 6 ماہ سے غیر فعال اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے مین کہا گیا ہے کہ جو اکاؤنٹس گزشتہ 6 ماہ سے زیر استعمال نہیں انہیں گیارہ دسمبر کے بعد بند کردیا جائے گا۔

    انتظامیہ کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ وہ اکاؤنٹس جنہیں چھ مہینوں کے دوران ایک بار بھی لاگ ان نہیں کیا گیا یا جن اکاؤنٹس کے مالکان انتقال کرچکے انہیں پہلے مرحلے میں بند کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق صارفین کی پرائیوسی کے پیش نظر کمپنی نے یہ فیصلہ کیا تاکہ استعمال کنندگان کا اعترماد مزید بڑھایا جائے اور پلیٹ فارم کی اہمت کو اجاگر کیا جائے۔

    ٹویٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کے بعد جو آئی ڈیز گزشتہ 6 ماہ سے زیر استعمال نہیں انہیں ڈورمنٹ (غیرضروری) اکاؤنٹس کی فہرست میں شامل کرلیا گیا اور 11 دسمبر کی رات 12 بجے سے انہیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

    انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سب سے پہلے امریکا سے تعلق رکھنے والے غیر متحرک اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے اور نشاندہی کے علاوہ غیرضروری اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اور پھر جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا جائے گا۔

  • افغان صدارتی انتخابات،  پاکستان کا پاک افغان کراسنگ پوائنٹ بند کرنے کا اعلان

    افغان صدارتی انتخابات، پاکستان کا پاک افغان کراسنگ پوائنٹ بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان نے افغان صدارتی انتخابات پر پاک افغان کراسنگ پوائنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ، 27 اور 28 ستمبر کو کسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان صدارتی انتخابات پر پاک افغان کراسنگ پوائنٹ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈرکراسنگ پوائنٹ 28 ،27 ستمبر کو مکمل بند رہے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ 27 اور 28 ستمبر کو کسی قسم کی پیدل یا کارگو آمدورفت نہیں ہوگی، ایمرجنسی مریضوں کو بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے جانے کی اجازت ہوگی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آج سے 29 ستمبر تک پیدل کراس کرنے والوں اور تجارتی گاڑیوں کی سخت چیکنگ ہوگی۔

    خیال رہے افغانستان میں ہفتے کو صدارتی انتخابات ہورہے ہیں ، جس میں اٹھارہ امیدوارمیدان میں ہیں تاہم موجودہ صدراشرف غنی اورافغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

    حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یاربھی صدارتی الیکشن لڑرہے ہیں۔

    افغان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے ملک بھرمیں پانچ ہزارپولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، الیکشن کے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر باہتر ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    یاد رہے افغانستان میں صدارتی مہم کے دوران پرتشدد واقعات میں متعددافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔