Tag: بند کرنے کا فیصلہ

  • کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند، نوٹم جاری

    کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند، نوٹم جاری

    پاک بھارت ٹینشن کے دوران کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کی کچھ فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر مخصوص فضائی حدود یکم سے 31 مئی تک بند رہے گی، اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

  • حکومت کا  5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ ،  بات چیت جاری

    حکومت کا 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ ، بات چیت جاری

    اسلام آباد : حکومت نے پانچ آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 100 کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اورآئی پی پیزکےدرمیان بات چیت جاری ہے ، ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی100کےقریب آئی پی پیزکےساتھ بات چیت جاری ہے، منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیزکا رویہ لچکدار ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کےمنافع میں کتنی کمی ہوگی ابھی ورکنگ جاری ہے تاہم 5 آئی پی پیز کو بند کیا جا رہا ہے، ضروری نہیں تمام آئی پی پیز سے گفتگو کے نتائج کا اعلان ایک ہی بارکردیاجائے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی پی پیزکے ساتھ بات چیت مکمل ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلےبھی آئی پی پیزپر کمیٹی کوتمام معلومات فراہم کی ہیں ، آئی پی پیز سےمتعلق عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس نے بجلی کےشعبےکا جائزہ مکمل کر لیا ہے، آئی پی پیزکیساتھ معاہدوں پر یکطرفہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تاہم آئی پی پیزکواعتماد میں لے کر تمام کام کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ چند ہفتوں میں آئی پی پیز کیساتھ پیش رفت سامنےآئےگی، آئی پی پیز کے ساتھ منافع جات کمی پر بات چیت ہوئی ہے۔

    PSX- KSE-100 Index- LIVE Update

  • ہولی فیملی اسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ

    ہولی فیملی اسپتال کو بند کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : حکومت پنجاب نے لاہور کے اسپتال ہولی فیملی کو ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد اس کی تزئین و آرائش کرنا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال لاہور کو تزئین و آرائش کے لیے رواں ماہ بند کر دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈز، سرجری، میڈیسن، او پی ڈی سمیت تمام وارڈز بند کیے جائیں گے، پنجاب حکومت نے ہولی فیملی اسپتال کی تزئین کیلئے 1 ارب 80 کروڑ جاری کر رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ہولی فیملی اسپتال کی عمارت کو خستہ حال قرار دے رکھا ہے، جو کسی بھی وقت کسی حادثے سے دوچار ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال آئندہ 3 ماہ کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا، ہولی فیملی اسپتال میں روزانہ 10 سے 15 ہزار مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

  • اہم خبر : حکومت کا ہزاروں  بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

    اہم خبر : حکومت کا ہزاروں بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردیں۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈٹریژری سنگل اکاؤنٹ پالیسی پرعمل پیرا ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاونٹ میں جمع کئے جارہے ہیں

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کےسواکسی اوراکاؤنٹ میں فنڈزرکھنےکی ممانعت ہے ، زیروبینک بیلنس کے حامل ہزاروں سرکاری غیرفعال بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ پہلے سے کھولے گئے سرکاری بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

  • نیب  کا سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    نیب کا سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کیخلاف ریلوےاراضی لیز کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ کرلیا ، سعدرفیق پر ریلوے زمین من پسندافراد کو سستےداموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف ریلوےاراضی لیز کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ڈی جی نیب نے حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق پر ریلوے زمین من پسندافراد کو سستےداموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔

    شکایت کنندہ نے کہا کہ لاہور والٹن روڈ،یوای ٹی پراراضی33 سال کےلیےلیزپردلوائی گئی، سعدرفیق نے ریڈمکو کے ذریعے زمین من پسند ٹھیکیدار کو فائدہ کے لیے دی جبکہ ریلوے آفیسرز نے اراضی لیز پر دینے کے لیے جانچ پڑتال نہیں کی۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی انہوں سے زیادہ بولی لگائی، خواجہ سعدرفیق پرجوالزام لگایاگیا وہ ان پر ثابت نہیں ہوتا، 12پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کمپنیوں کو دیے گئے، بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دیا جبکہ رحیم یار خان میں کمرشل پلاٹ جام برادرز کو دیا گیا۔

  • حکومت سندھ کا آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا آن لائن ٹیکسی سروس والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوام سے سستی سفری سہولتیں چھیننے کے درپے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا محکمہ کےافسران کے ساتھ تعارفی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر ٹر انسپورٹ سندھ نے کہا حکومت سندھ کاآن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آن لائن ٹیکسی نےسندھ حکومت سے اجازت نہیں لی ، روٹ پرمٹ کافیصلہ ہوا لیکن اجازت نہیں لی ،ایم او یو کو 3سال ہوگئے۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والےحکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے ، گزشتہ روزآن لائن ٹیکسی سروس کاواقعہ پیش آیا کوئی ایکشن لیا گیا، سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  کراچی: ٹیکسی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا اسکولز وینوں اوربسوں میں سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اسکول بسوں اور وینوں میں سی این جی کو بند کیا جائے گا، اسکول وینوں اور انٹرا سٹی بسوں میں سی این لگانے پر 2015 سے پابندی ہے۔

    اویس شاہ نے مزید کہا آن لائن موٹرسائیکل سروس بند کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے علاقے شارع فیصل پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی تھی، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی ٹیکسی کے ڈرائیور نے اسےہراساں کرنے کوششکی تھی، جس پر اسے گاڑی سے اترنا پڑ گیا ۔

    پولیس نے مسافر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔

  • سندھ حکومت کا ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ کے ایک، ایک گاؤں میں پانچ سرکاری اسکول موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایک کمرے پر مشتمل 15 ہزار سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سندھ کے ایک، ایک گاؤں میں پانچ سرکاری اسکول موجود ہیں جبکہ بیشتر دیہات میں چار اسکول ایک کمرے پر مشتمل ہیں۔

    [bs-quote quote=”آئی بی اے سکھر کے تحت مزید اساتذہ کی تقرری کے لیے ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سید سردار شاہ”][/bs-quote]

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ 15 ہزار اسکول ایک کلاس روم پر مشتمل ہیں جنہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مالی سال کے آخر تک 2632 اسکول کو بنیادی سہولتیں فراہم کردیں گے۔

    سید سردار شاہ نے کہا کہ آئی بی اے سکھر کے تحت مزید اساتذہ کی تقرری کے لیے ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے گا، پہلے سے 8ویں تدریسی معیار کی جانچ کے لیے ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ قائم ہوگا۔

    وزیر تعلیم کے مطابق 80 فیصد بوجھ اٹھانے والے 5 ہزار اسکولز کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سہولتیں فراہم کرنے والے اسکولز کو ماڈل اسکول کا درجہ دیا جائے گا۔

  • اسلام آباد: پی ٹی اے کا بلیک بیری سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی اے کا بلیک بیری سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:  سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں بلیک بیری میسنجر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پی ٹی اے کو بلیک بیری بزنس انٹرپرائز سروس کے تحت بی بی ایم اور ای میل سروس بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد پی ٹی اے نے بلیک بیری کمپنی کو نوٹس بھی ارسال کر دیا ہے ۔

    پی ٹی اے کے مطابق 30 نومبر سے بلیک بیری انٹرپرائز سروس کے تحت بی بی ایم اور ای میل سروس کو بند کر دیا جائے گا لیکن ان کی انٹرنیٹ سروس جاری رہے گی۔

    حکام کے مطابق بلیک بیری سروس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا جارہا ہے، ملک میں بلیک بیری انٹرپرائزز کے بند ہونے سے بلیک بیری انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہوگی۔ بلیک بیری فون وائس اور ایس ایم ایس کی سروس بھی چلتی رہے گی۔ جن صارفین کے پاس بلیک بیری کے موبائل سیٹ موجود ہیں وہ ان پر عام فون کی طرح سروس پرووائڈر کی جانب سے فراہم کی گئی تمام سہولیات استعمال کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدام سیکورٹی خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان کا سسٹم بلیک بیری میسنجرسروس کے تحت ہونے والی گفتگو کو ڈی کوڈ نہیں کر سکتا اور دہشت گرد اس سروس کو اپنی کاروائیوں میں استعمال کرتے ہیں