Tag: بند

  • سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم

    سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم

    کراچی : صوبہ سندھ میں سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرکےشراب خانے بندکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہےکہ جب تک طریقہ کارنہ بن جائےشراب خانے بندکردیےجائیں۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں شراب خانوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شراب خانے بندکرنے کا حکم دیتےہوئے کہاکہ جب تک طریقہ کارنہ بن جائےشراب خانےبندرہیں گے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےدوران سماعت سوال کیا کہ صوبے میں شراب فروخت کرنے کا کیانظام ہےجس پرایڈوکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ شراب صرف اقلیتوں کو فروخت کی جاتی ہے۔

    عدالت نے کہاکہ چیک کرنے کا کیا نظام ہے اور کون ذمے دار ہے،جس پر ایڈوکیٹ جنرل کا کہناتھاکہ محکمہ ایکسائز ذمے دار ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیسے معلوم ہوتا ہےکہ ایک شخص نے کتنی شراب خریدی ہے؟ضلع جنوبی میں لاکھوں کےحساب سےشراب کی بوتل بکتی ہیں۔عدالت نےریماکس دیےکہ 7،7ہزار کریٹ صرف ضلع جنوبی میں بکتے ہیں۔

    واضح رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیاکہ راشن کارڈ کی طرح سے طریقہ کاربنایاجائے،اور 30روزمیں طریقہ کاربناکررپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

  • پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کےلیے بند

    پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کےلیے بند

    اسلام آباد: پاک افغان سرحد کوغیرمعینہ مدت کےلیےبندکردیاگیا،بارڈرکوسیکیورٹی وجوہات کی بناءپربندکرنےکااعلان کیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔

    بارڈر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طورخم گیٹ تاحکم ثانی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند رہےگا اور تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل رہیں گی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں کہاکہ پاک افغان بارڈر بندش فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی۔

    خیال رہےکہ پاکستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافے اور ان میں 100 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعدپاک افغان بارڈر کو بندکرنےکافیصلہ سامنے آیا ہے۔

    مزید پڑھیں:جماعت الاحرار صرف افغانستان میں‌ہے، دفتر خارجہ

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کےترجمان نفیس زکریا نے کہاتھاکہ جماعت الاحرار صرف افغانستان میں موجود ہے اور وہی سے بیٹھ کر دہشت گرد پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ، 75 افراد شہید، 150 زخمی

    واضح رہےکہ گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے باعث 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق افراد میں 20 بچے،9خواتین،45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

  • نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹرکی وارننگ

    نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹرکی وارننگ

    نیویارک: نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نےاکاؤنٹ بندکرنےسےمتعلق تنبیہ کردی۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی معروف سائٹ ٹویٹرکے ترجمان نےڈونلڈٹرمپ کوخبردار کیا ہے کہ اگرانہوں نے ٹویٹرکےقوانین کوتوڑاتوڈونلڈ ٹرمپ کااکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکےترجمان کاکہناہےکہ اشتعال انگیزی،ہراساں کرنے اور نفرت انگیز ٹوئٹس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

    ترجمان ٹویٹر کے مطابق کسی نے بھی ٹویٹرقوانین کی خلاف ورزی تواس کے خلاف ایکشن لینے کے مجاز ہیں۔

    دوسری جانب فیس بک نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر کو قوانین توڑنے کی اجازت دے گی اور انہیں اپنی سروس پر متحرک رکھے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک ماضی میں عندیہ دے چکی ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد نہیں کرے گی چاہے وہ سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کریں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اکاﺅنٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے تاہم ٹویٹر پراکثر پوسٹس نومنتخب صدر خود کرتے ہیں۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرن اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیے گئے۔

    ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ کےمطابق ضلع جنوبی میں بیس ہزار اقلیتی افراد اور شراب کی 24 دکانیں ہیں۔

    عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟۔

    عدالت کا کہناتھاکہ سال کے365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے۔

    عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ آج ہی جاری کریں۔

  • حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روکے جائیں،جان کیری

    حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روکے جائیں،جان کیری

    واشنگٹن :امریکہ نے روس اور شام کو خبردار کیا کہ اگرحلب میں بمباری نہ رکی تو دونوں ممالک پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ حلب میں انسانیت کے خلاف جرائم روزانہ ہو رہے ہیں۔اگر روس اور شام کی جانب سے حلب میں بمباری جاری رہی تو دونوں ممالک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی روس سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کر کے شامی عوام کی مدد کرے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی ضرورت کے لیے جنیوا میں دوبارہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

    مزیدپڑھیں:حلب پر روسی فضائیہ کی بمباری،150افراد جاں بحق

    یادرہے کہ دو روز قبل روس نے اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے حلب پرحزب اختلاف کے زیر اثر علاقوں پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 150افراد جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

    مزیدپڑھیں: شامی تنازع:امریکہ اور روس کادوبارہ مذاکرات شروع کرنے کااعلان

    واضح رہے کہ تین روز قبل امریکہ اور روس نے شامی تنازعےسےمتعلق رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے اگلے روز ہی حلب میں شدید بمباری کی گئی تھی۔

  • سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے دن سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    محمکہ داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشورہ کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک بند رہے گی۔

    سندھ حکومت نے اس سے قبل نو اور دس محرم الحرام کے دن سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بندکرنے کی وفاقی حکومت سےسفارش کی تھی تاہم نو محرم کو موبائل سروس بند نہیں کی گئی لیکن آج سندھ حکومت کی سفارش پر موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    Mobile phone service remain off in sindh… by arynews

    وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو موبائل سروس بندکرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم نے جو سفارش کی تھی اس بنیاد پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جلوس کے اختتام پذیز ہونے تک مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جلوس کے روٹ اور اس کے گردونواح میں موبائل سروس جلوس کے اختتام تک بند رہے گی۔

    مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بندنہ کرنےکافیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھااور ساتھ ہی جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ چاروں صوبوں، گلگت،فاٹا اور اسلام آباد انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی جبکہ کراچی، لاہور،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہے۔