Tag: بنوں حملہ

  • بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشت گرد رکشے میں آئے تھے

    بنوں حملے کا مقدمہ درج، 14 برقعہ پوش دہشت گرد رکشے میں آئے تھے

    بنوں: خیبر پختون خوا کے علاقے بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او وسیم سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے متن کے مطابق 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کیا تھا، اور بنوں میں بی یک وقت کئی دھماکے ہوئے، جن سے قریبی گھر مہندم ہونے سے لوگ شہید اور زخمی ہوئے، شہدا اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے اسپتال پہنچایا۔

    متن میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 2 ٹریکٹر استعمال کیے گئے، اور مجموعی طور پر 7 ہزار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جب کہ دہشت گرد کارروائی کے لیے رکشے میں آئے تھے۔

    بنوں کینٹ پر حملے میں 16 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

  • بنوں: شدت پسندوں کا پولیس پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

    بنوں: شدت پسندوں کا پولیس پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک، اہلکار زخمی

    بنوں میں شدت پسندوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، حملے کے وقت پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی دوران گشت پولیس پر حملہ کیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

  • بنوں حملہ: صدر مملکت کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت

    بنوں حملہ: صدر مملکت کی شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی اور شہدا کی بہادری اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی، صدر مملکت نے شہید صوبیدار میجر خورشید کے پسماندگان سے اظہار افسوس کیا۔

    صدر عارف علوی نے سپاہی سعید احمد کے بھائی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے 19 دسمبر کو میران شاہ میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی تعزیت کی۔

    صدر مملکت نے شہدا کو وطن کے لیے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہدا کی بہادری اور وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔

    صدر مملکت نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ بنوں میں قید دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں چھڑوانے کے لیے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    آپریشن میں 35 کے قریب دہشت گردوں کا صفایا ہوا جبکہ فورسز کے دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 3 افسران سمیت 10 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں فیصلہ جلد کیا جائے، الطاف حسین

    طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں فیصلہ جلد کیا جائے، الطاف حسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بنوں دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

    وزیراعظم اور سربراہان سر جوڑ کر بیٹھیں اور لائحہ عمل تشکیل دیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا کوئی اور فیصلہ کرنا ہے اس میں جتنی تاخیر کی جائے گی اتنا ہی فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کا نقصان ہوگااور حملوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

    الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
        

     

  • نواز شریف نے سیکورٹی فورسز پرحملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

    نواز شریف نے سیکورٹی فورسز پرحملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بنوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے مکمل چھان بین کی جائے گی ۔

    وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک دشمن اور شر پسند عناصر ملک میں قیام امن نہیں چاہتے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، حکومت دہشتگردوں کو حکومت ملک و قوم کے خلاف کسی مذموم منصوبے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گااور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت خاک میں ملایا جائے گا۔