Tag: بنوں فائرنگ

  • بنوں: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

    بنوں: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

    بنوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت سات افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

      تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں بدآمنی کی فضاء برقرار ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاشیں گر رہی ہے جبکہ پولیس یکسر ناکام نظر آرہی ہے۔

     تھانہ منڈان کی حدود میں بھٹہ خشت مالک سے بھتہ وصولی پر فائرنگ ہوئی جس سے مبینہ بھتہ خور جنکا تعلق لکی مروت سے تھا ہلاک ہوگیا، دوسرا واقعہ علاقہ ڈومیل میں رونما ہوا جسمیں عادی جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ میں دو آفراد ہلاک ہوگئے۔

    غوریوالہ کے علاقے میں کریانے کے دوکان میں نوجوان موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا فاطمہ خیل کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔

    بکاخیل کے علاقے میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ علاقے گل بدین لنڈیڈاک میں مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں تمام واقعات کی پولیس نے مقدمات درج کردئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/bannu-boy-and-girl-killed-of-so-called-honor/

  • بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑ گیا

    بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی سی ٹی ڈی اہلکار دم توڑ گیا

    بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    بنوں میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

    پولیس کی اس فائرنگ سے 2 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے تاہم ان کے ساتھی لاشوں اور زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

    تاہم اب فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی پولیس اہلکار دم توڑ گیا جس کے بعد شہید اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلےکے دوران پولیس اہلکار عمران شدید زخمی ہوگیا تھا جو اسپتال میں زیر علاج تھا۔