Tag: بنوں

  • بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے نویں، دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو جلا دیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے عیدک میں 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگائی۔

    کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آئی جی سندھ کا بڑا فیصلہ

    نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • 3 دن کیلئے ڈبل سواری  پر پابندی

    3 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

    بنوں : خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں من و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، تین دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، جس کے تحت اسلحہ رکھنے، ڈبل سواری اورگاڑیوں میں کالےشیشوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنرشاہ سعود نے بتایا کہ دفعہ 144 کا اطلاق آج سے 3 دسمبر 2023 تک رہےگا، دفعہ 144 ضلع بنوں میں جاری انسدادپولیومہم کیلئے نافذ کی گئی ہے۔

    شاہ سعود کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید ،3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 زخمی

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 شہری شہید ،3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 زخمی

    راولپنڈی : ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ، 2 شہری شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بنوں کے علاقے بکہ خیل میں ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جس کے نتیجے میں 2 بے گناہ شہری شہید ہوگئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والوں 7 شہری اور 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں افغان شہری کے طور پر اس کی شناخت ہوئی ، اس کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر شہریوں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    بنوں: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت  پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں تھانہ میریان کی حدود میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور  پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار  ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے اس سے قبل 1 اگست کو کوئٹہ کے واں کلی میں فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بنوں: مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن

    بنوں: مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن

    بنوں: خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں ایک مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، اور دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے نالہ کاشو پل کے قریب واقع ایک مدرسے کی چھت منہدم ہو گئی ہے، چھت تلے دب کر تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مدرسے کے ملبے تلے مزید بچوں کے دبے ہونے کی اطلاع بھی ہے، جن کو کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • طوفانی بارشوں میں بنوں سب سے زیادہ متاثر، متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    طوفانی بارشوں میں بنوں سب سے زیادہ متاثر، متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    بنوں: حالیہ طوفانی بارشوں میں خیبر پختون خوا کا شہر بنوں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر نے بارشوں کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی نے ایک اجلاس میں کہا کہ حالیہ طوفانی بارش سے بنوں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں دیواریں اور چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے۔

    انھوں نے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ’’بارشوں میں تقریباً 175 افراد زخمی ہوئے، جنھیں خلیفہ گلنواز اور ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا، 68 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، اور سیکڑوں سولر پلانٹ تباہ ہوئے، 100 سے زائد مال مویشی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔‘‘

    انھوں نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ، شدید زخمیوں کے لیے 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 50 ہزار امداد کا اعلان کیا۔

    منظور آفریدی نے کہا وزیر اعظم کے خصوصی احکامات پر متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے، بنوں میں جاں بحق تمام 16 افراد کے لواحقین کو امدادی چیک حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا گھروں کے نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد ان کو امداد دی جائے گی۔

  • آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ، بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا

    آٹھ کلو وزنی بم ناکارہ، بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا

    صوبہ کے پی میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریمورٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تھانہ منڈاں کی حدود میں آٹھ کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنایاگیا ہے، بم سڑک کنارے نصب تھا۔

    بی ڈی ایس کے مطابق بم کے ساتھ پرائما کارڈ،ڈیٹونیٹراوربال بیرنگ لگائےگئےتھے تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈاپورگروپ کے اہم دہشت گرد کو ٹھکانے لگایا تھا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی،پولیس،سیکیورٹی فورسزپرآٹھ حملوں میں مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد کےقبضے سےاسلحہ اوردستی بم برآمد ہوئے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے بنوں میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے شہر بنوں کے علاقے نورار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلا ف دہشت گردی اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    اس موقع پر مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

  • پختونخواہ سے سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    پختونخواہ سے سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں سال 2023 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا، پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں رواں سال پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے۔

    اینڈ پولیو پاکستان کے مطابق گزشتہ برس 2022 میں پاکستان میں 20 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو سب کے سب پختونخواہ سے رپورٹ ہوئے۔

    سنہ 2021 میں صرف ایک پولیو کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوا تھا۔

    سنہ 2020 میں ملک بھر سے 84 پولیو کیس جبکہ 2019 میں 147 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ پولیو کیسز کی بلند ترین شرح تھی۔

    ملک بھر میں پولیو کیسز کی سب سے زیادہ شرح خیبر پختونخواہ میں ہے۔

  • دلخراش واقعہ: زیادتی کی مبینہ کوشش پر لڑکے کا قتل

    دلخراش واقعہ: زیادتی کی مبینہ کوشش پر لڑکے کا قتل

    صوبہ خیبرپختوانخواہ کے ضلع بنوں میں مبینہ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر لڑکے کو قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ بنوں کے علاقے خدری ممند خیل میں پیش آیا، جہاں مبینہ زیادتی کی کوشش پر لڑکے کا قتل کیا گیا۔

    کینٹ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکے کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

    افسوسناک واقعے میں علاقے مکین سخت مشتعل ہیں اور انہوں نے فوری سفاک ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بچوں سے بدفعلی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کئی واقعات میں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے تاہم واقعات رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔