Tag: بنوں

  • پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، ، بنوں میں 18ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق

    پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، ، بنوں میں 18ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک میں پولیووائرس کا ایک اورکیس سامنےآگیا، بنوں کے 18ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد :رواں سال مجموعی پولیوکیسزکی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو سے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا، پشاورقومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق بھی کردی۔

    اس کیس کے بعد ضلع بنوں میں رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 6 ہوگئی، متاثرہ بچے کا تعلق گاؤں خان ٹاؤن، یونین کونسل بائزن خیل سے ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : پولیو کا شکار 19 میں 17 بچوں کا انسداد پولیو قطرے نہ پینے کا انکشاف

    یاد رہے ملک میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 20 ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس پولیو کے 12 کیسز سامنے آئے تھے اور سال 2017 کے دوران یہ تعداد محض 8 تھی۔

    خیال رہے اس وقت دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں اب تک پولیو کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا ہے۔

    چند روز قبل قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک کے 12 بڑے شہروں کے سوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی، جن شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ان میں پشاور، لاہور، کراچی، راولپنڈی، مردان، بنوں، وزیرستان، حیدر آباد، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں، اب ان میں لاڑکانہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

  • بنوں میں 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    بنوں میں 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ قومی ادارہ صحت پولیو لیبارٹری نے بنوں کے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔

    بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ ضلع بنوں کا شمار ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں والدین ٹولیوں کی صورت میں بچے کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یہ سال 2019 کا پاکستان میں دوسرا پولیو کیس ہے، اس سے قبل ضلع باجوڑ کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    پختونخواہ کا شہر بنوں ان شہروں میں شامل ہے جہاں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

    مختلف شہروں کے سیوریج سے نمونے دسمبر 2018 میں لیے گئے تھے جن کے نتائج کچھ روز قبل جاری کیے گئے۔

    نتائج کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ پولیو وائرس کراچی کے علاقے گڈاپ اور کورنگی جبکہ پشین، قلعہ عبد اللہ اور بنوں کے سیوریج میں پایا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی پولیو ورکرز کی جانفشانی پر خراج تحسین

    بابر بن عطا نے بتایا تھا کہ پختونخواہ کے ضلع باجوڑ سے گزشتہ 3 ماہ میں 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، باجوڑ سے 7 پولیو افسران کو غفلت برتنے پر برطرف بھی کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

  • بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

    بنوں میں گھر کے اندر دھماکا، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

    بنوں: صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں تھانہ حوید کی حدود میں گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4 بچے شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا ہے، گھر میں زنگ آلود مارٹر گولا موجود تھا۔

    ڈی پی او کے مطابق دھماکا کمرے کے اندر ہوا، تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، بی ڈی ایس دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔

    ترجمان کے پی حکومت اجمل پرویز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں دھماکا اسکول ٹیچر برکت اللہ کے گھر میں ہوا، دھماکا بظاہر سلنڈر کا لگتا ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔

    مزید پڑھیں: لورالائی حملہ: تین اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید، تینوں دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ آج بلوچستان کے شہر لورالائی میں ملک دشمن قوتوں نے ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی آسامیوں کے لیے بھرتی کے لیے ہونے والے انٹرویوز کے دوران اچانک حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی تین حملہ آور مارے گئے تھے، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی کمپلیکس سے 800 کے قریب امیدواروں کو بحفاظت نکال کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنادئیے تھے۔

  • بنوں : ایم ایم اے امیدواراکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ

    بنوں : ایم ایم اے امیدواراکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ

    بنوں: ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما اکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں ماہ 13 جولائی کو اکرم خان درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بنوں کے علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

    خیال رہے کہ 13 جولائی کو ہی مستونگ خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

    بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

    بنوں: متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہیں جبکہ اکرم درانی کے محفوظ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ڈی پی او خرم رشید کا کہنا ہے کہ اکرم درانی جلسے کے بعد قافلے کی صورت میں واپس آرہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں اکرم درانی کے اسکواڈکی گاڑی کونقصان پہنچا۔

    پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے، زخمیوں میں پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

    آرپی اوبنوں کریم خان نے کہا کہ حملہ خودکش نہیں تھا، جائے وقوعہ سے ایک ریموٹ بھی ملاہے، فول پروف سیکیورٹی کے باعث دھماکا جلسہ گاہ میں نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ اکرم درانی این اے35سےایم ایم اے امیدوار  ہے، جہاں ان کا مقابلہ  عمران خان سے ہیں جبکہ وہ کے پی کے کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

    اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ، سیاسی رہنماؤں کی مذمتیں


    نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

    پی ٹی آئی رہنما اسدعمرنے  اکرم درانی کےقافلے پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دعاہے زخمی جلدصحت یاب ہوں اور جانی نقصان نہ ہو،ا  سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر دہشت گردی کے خلاف متحدہوناچاہیے۔

    سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اکرم درانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کو قانون کی رٹ بحال کرنا ہوگی اور تمام امیدواروں کو تحفظ فراہم کرے، کے پی میں دہشت گردی کے واقعات باعث تشویش ہیں، واقعے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کر کے بے نقاب کیا جائے۔

    نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دوست محمد خان نے اکرم درانی کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ذمہ دار عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بزدلانہ حملے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

    نگراں وزیراعلیٰ نے دھماکے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں نگراں وزرا اور سیکیورٹی سے متعلق حکام شرکت کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اکرم درانی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی امیدواروں کےتحفظ کویقینی بنایاجائے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم، اداروں کو متحد ہوناپڑے گا۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اکرام درانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ایک بار پھر پھوٹ پڑا ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے قوم پرعزم ہے۔


    مزید پڑھیں : پشاور: اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا، ہارون بلور سمیت 13 شہید


    واضح رہے کہ 10 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید اور 75 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، ان کی شہادت کے باعث پی کے 78 پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بنوں میں دھماکا، ایم ایم اے امیدوار سمیت سات افراد زخمی

    بنوں میں دھماکا، ایم ایم اے امیدوار سمیت سات افراد زخمی

    بنوں: خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیریں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا جانے والا بم حملہ ایم ایم اے کے قافلے کے قریب کیا گیا، دھماکے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے حملہ آواروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    واقعے سے قبل قومی اسمبلی کے حلقے 89 سے ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیریں کا قافلہ تختی خیل بکا خیل سے گزر رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹ گیا۔

    دھماکے کے فوراً بعد مختلف امدادی ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں لگ گئے، اہل کاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی گئی۔

    بلاول کی ریلی پرپتھراؤ، گرفتار ملزم کو عدالت نے رہا کردیا


    دھماکے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد بھی جمع کر لیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں انتخابات 2018 کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، اس دوران یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام  سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج بنوں کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 35 بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست پرامیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ جے یوآئی ف کے اکرم درانی سے ہے۔

    دوسری جانب انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان کل دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پرخطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ یکم جولائی کو عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم علاقے میں کرفیو کے باعث رزمک کا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں، این اے 243 کراچی، این اے 53 اسلام آباد، این 131 لاہور اور این اے 95 میانوالی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹوزرداری آج بنوں‌ میں جلسے سےخطاب کریں گے

    بلاول بھٹوزرداری آج بنوں‌ میں جلسے سےخطاب کریں گے

    بنوں : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں پیپلزپارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسے کے لیے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے اور شرکا کے لیے ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا، پاکستان کو ان لٹیروں سے نجات دلائیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی محافظ ہے ہماری آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی طویل تاریخ اور شہادتیں موجود ہیں۔


    میاں صاحب سے بڑاچابی والا کھلونا کوئی نہیں: بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ 18 مارچ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں صاحب سے بڑا چابی والا کھلونا کوئی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ جماعت اسلامی کےرہنما جاں بحق

    بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ جماعت اسلامی کےرہنما جاں بحق

    بنوں: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


    مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں اسٹیج اداکارہ سنبل خان کو ڈانس پارٹی میں شرکت سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تفریق پیدا کرنے والا شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا: عمران خان

    تفریق پیدا کرنے والا شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا: عمران خان

    بنوں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص جو تفریق پیدا کرے وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بنوں میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کی ابھی سے تیاری کر رہے ہیں، ’قوم کو متحرک کر رہا ہوں ہم پیسہ اکٹھا کر کے دکھائیں گے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سنگا پور یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ پاکستان کے تعلیمی بجٹ کے برابر ہے۔ ’آج 20 کروڑ کا پاکستان 20 ارب ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے۔ سنگا پور کی آبادی 50 لاکھ جبکہ برآمدات 500 ارب ڈالر ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ سنگا پور کی ترقی کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کی حکومت نے انسانوں پر سرمایہ کاری کی۔ ’خود غرض آدمی کبھی عظیم انسان نہیں بن سکتا۔ جو انسانوں کے لیے کچھ کرتا ہے دنیا اسے یاد رکھتی ہے۔ کوئی بھی شخص جو تفریق پیدا کرے وہ کبھی لیڈر نہیں بن سکتا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔