Tag: بنکرز

  • کرم میں بنکرز کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام

    کرم میں بنکرز کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام

    پشاور: کرم میں بنکرز کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے کے پی حکومت نے ایکسپلوسیوز خریدنے کیلئے 98 ملین فنڈز کی منظوری دیدی۔

    کےپی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی جانب سے ضلع کرم کے لیے 407 اہلکاروں کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ کرم میں چوکیوں کیلئے 764 ملین روپے مالیت کے ضروری سامان کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔

    کرم میں موجود 1645 میٹرک ٹن پاسکو امپورٹڈ گندم عوام کو جاری کرنے کی منظوری دی گئی، پی ایم ایس امیدواروں کیلئےعمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، 4 امتحانی مواقع فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    ڈی آئی خان ایریگیشن سرکل میں ٹیوب ویلزچلانے آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے ماہانہ راشن الاؤنس مد میں 359 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی قرارداد نمبر 123 کو وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی، صوبائی کابینہ نے شاہراہوں پر ایکسل لوڈ کنٹرول کے نفاذ کی منظوری بھی دی۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی خان کیلئے انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ پیکج کےعنوان سے نان اے ڈی پی منصوبے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹس پراپرٹی لیز رولز 2025 کی منظوری بھی دی۔

  • کرم میں 200 بنکرز میں اب تک کتنے مسمار کیے گئے؟

    کرم میں 200 بنکرز میں اب تک کتنے مسمار کیے گئے؟

    پاراچنار: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں بنکرز مسمار کرنے کا سلسلہ 28 جنوری سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں اب تک 10 سے زائد بنکرز توڑے جا چکے ہیں، جب کہ ان کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز 2 بنکرز کو مسمار کیا گیا۔۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اپر کرم اور پاراچنار مشران کا جرگہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں 28 جنوری کو ہوا تھا، جس میں دونوں فریق اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر کام کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف کرم اور پاراچنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیا خورد و نوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جا چکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہیں کر سکے ہیں، علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری طرف لوئر کرم میں مندوری کے مقام پر آج بھی دھرنا جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق فریقین کے مابین امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ بگن متاثرین کے لیے آج 11 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے گا۔