ڈھاکا: بنگلادیش کی فوج نے حسینہ واجد کو مستعفی ہونےکیلئے 45 منٹ کا الیٹی میٹم دے دیا، حسینہ واجد کا ممکنہ استعفے کے بعد بنگلادیش چھوڑنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف عوام سراپااحتجاج ہے، بنگلادیش کی فوج نے حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کیلئے 45 منٹ کا الیٹی میٹم دے دیا۔
بنگلادیش آرمی کا کہنا ہے کہ وہ 45منٹ میں استعفیٰ دیں اور ملک چھوڑ دیں۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے آرمی چیف کچھ دیر میں اپنی عوام سے موجودہ صورتحال پر خطاب کریں گے۔
بنگلادیشی آرمی نےلوگوں سے صبر کی درخواست کی ہے، بنگلادیش میں اسوقت 4لاکھ سےزائد لوگ سڑکوں پر موجود ہے جبکہ مظاہروں کے دوران اب تک 300 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی وزیرِاعظم کا ممکنہ استعفے کے بعد بنگلادیش چھوڑنے کاامکان ہے۔
خیال رہے بنگلادیش میں طلبا کا احتجاج خونریز سول نافرمانی تحریک میں تبدیل ہوگیا ہے اور مظاہروں میں سو افراد کی اموات کے بعد ملک بھرمیں پھرکرفیولگا دیا گیا۔
مظاہرین نے آج ملک بھرکےعوام سے ڈھاکا کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ بنگلادیشی وزیرِاعظم نے کرفیو کے دوران گھر سے باہرنکلنے والوں کودیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔
بنگلادیشی وزیرِاعظم نےمظاہرین کودہشت گرد قراردے کرمسلح جتھے اتار دیے تاہم مظاہرین کی جانب سےحسینہ واجد کے استعفے اور فوج سے نیوٹرل رہنے کے مطالبے کے بعد بنگلادیشی آرمی چیف نے عوام کا ساتھ دینے کااعلان کیا اور سابق فوجی افسران بھی تحریک میں شامل ہوگئے۔
بنگلادیشی آرمی چیف وقارالزمان نے ڈھاکا میں نیوز کانفرنس میں کہا تھا ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے موقع پراپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے بنگلادیش بھرمیں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور عدالتیں بھی غیرمعینہ مدت تک بند ہے۔