Tag: بنگلادیش

  • پاکستان کیخلاف بنگلادیش نے "پتے” شو کر دیے

    پاکستان کیخلاف بنگلادیش نے "پتے” شو کر دیے

    ڈھاکا:بنگلا دیش نےپاکستان کیخلاف پہلےٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مومن الحق کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، پہلے ٹیسٹ کے لیے تجربہ کار بیٹسمین مومن الحق کپتان ہوں گے۔

    جارحانہ مزاج بیٹسمین تمیم اقبال ،سیف حسن ،نجم الحسین شنٹو،محمود اللہ، محمد متھن ،لٹن داس،تیجل اسلام ،نعیم حسن ،عبادت حسین ابو جائید، الامین حسین ،روبیل حسین اور سومیا سرکار بنگلا دیشی ٹیم کاحصہ ہوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز : مصباح الحق نے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    قبل ازیں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتایا کہ اظہرعلی قومی ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں، فہیم اشرف اور بلال آصف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ عابد علی ،اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ، شان مسعود، یاسر شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلیےمیچزجیتنا لازمی ہیں، قومی ٹیسٹ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں صرف دو کی گئیں ہیں۔

  • پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز میں میچ ریفری تعینات کردیے گئے۔ جبکہ پاکستان کے احسن رضا اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

    احمد شہاب تھرڈ اور طارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے۔ ٹیسٹ میچ کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم 12سال بعد تئیس جنوری کو پاکستان آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت محمود اللہ کریں گے، بنگال ٹائیگرز23 جنوری کو لاہورپہنچیں گے۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    ہیڈکوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹیم کے کپتان ہوں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد بٹ، احسان علی، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے اور عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ حفیظ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف پہلی بار پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ دورہ پاکستان کے لیے رضامند

    ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومنگو نے دورہ پاکستان کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈکوچ رسل ڈومنگو کا کہنا ہے کہ مجھے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان جانے کی اجازت دی گئی تو ٹیم کے ہمراہ جاؤں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مینجمنٹ کے کچھ لوگ نہیں جانا چاہتے مگر فیصلہ بورڈ کا ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو جنوری میں 3ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ کا شیڈول بھجوایا تھا، تاہم بنگلادیشن کرکٹ بورڈ حیلے بہانے سے کام لے رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم بھی نہیں بھیجنا چاہتا۔

    حال ہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اب تک بنگلادیش یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ کونسے فورمٹ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔

    بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو خط لکھا تھا، بنگلادیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کو خط کا جواب نہیں دیا۔ پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کا مکمل دورہ نہ کرنا منظورشدہ سیکیورٹی پلان کی نفی ہوگی۔

    خط کے مطابق بنگلادیش کی 2ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو تیسری مکمل دورہ کیوں نہیں کرسکتی؟ البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مکمل دورہ پاکستان کے لیے پر امید ہے۔

  • جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار

    جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار

    ڈھاکہ: بنگلادیش میں ہونے والی خواتین کی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مکمل لباس پہن کر مسلز کی نمائش کرنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پہلی وویمن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 29 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ انتظامیہ نے حصہ لینے والی لڑکیوں کے لیے خصوصی ڈریس کوڈ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈریس کوڈ کے ضابطے کو معطل کیا گیا۔

    مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو اپنی پسند کا لباس پہننے کی اجازت دی گئی جبکہ حصہ لینے والی لڑکیوں کے مختصر لباس کی شرط بھی ختم کی گئی تھی جس کے بعد زیادہ تر حصہ لینے والی لڑکیاں مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں۔

    مقابلے میں حصہ لینے والی زیادہ تر خواتین مسلمان تھیں تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کی فاتح 19 سالہ مسلمان لڑکی اہونا رحمان کو دیا گیا جنہوں نے مکمل لباس میں شرکت کی تھی۔

    اہونا رحمان نے پینٹ شرٹ پہن کر مقابلے میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے سب کے سامنے اپنے مسلز کی نمائش کی جس کے بعد انہیں فاتح قرار دیا گیا۔ اہونا رحمان نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے لباس کے معاملے میں دی گئی رعایت کو بھی سراہا۔

    اہونا کا کہنا تھا کہ مکمل لباس پہن کر شرکت کرنے کی وجہ سے اب زیادہ لڑکیاں اس چیمپئن میں حصہ لیں گی اور وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان نہ آنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

    کراچی: بنگلادیش نے جو وعدہ کیا وہ پورا نہ کرسکا، دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے پر حیلے بہانے سے کام کیوں لے رہا ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی نہیں بلکہ سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بنگلادیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو پریشان کن قرار نہیں دیا، بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دباؤ ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی جبکہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کے دورے کے حامی نہیں ہیں۔

    اچھی ٹیم بنی تو ہی ٹی 20کھیلنے پاکستان جائیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ نے فوری طور پر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کو بتایا ہے جب کہ اس کی کوئی مضبوط وجہ نہیں بتائی گئی۔

    خیال رہے کہ پی سی بی نے بنگلا دیش کو دو بار خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے تاہم پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

  • سری لنکن ٹیم پریکٹس کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئی، احسان مانی بنگلا دیشی ٹیم کے دورے کے لیے پرامید

    سری لنکن ٹیم پریکٹس کے لیے اسٹیڈیم پہنچ گئی، احسان مانی بنگلا دیشی ٹیم کے دورے کے لیے پرامید

    راولپنڈی: پاکستان میں 10 سال بعد انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں، سری لنکن ٹیم پریکٹس سیشن کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے، تاہم گراؤنڈ پر اس وقت گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں، اور بارش کا امکان ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسانی مانی نے بنگلا دیشی ٹیم کے پاکستان کے دورے کے لیے امید کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح رابطوں کے بعد بنگلا دیشی ٹیم پاکستان ضرور آئے گی۔

    اس وقت کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں سری لنکن ٹیسٹ ٹیم پریکٹس کے لیے موجود ہے، آئی سی سی میچ آفیشلز بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں، پاکستان، سری لنکن ٹیمیں کل پہلا ٹیسٹ اسی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی، قبل ازیں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے اسٹیڈیم میں پچ کا معائنہ کیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سری لنکن ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی معائنے کے وقت ان کے ہم راہ تھے۔

    دریں اثنا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے دورے سے متعلق مثبت جواب کا امکان ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بنگلا دیشی وزیر اعظم کو فون کیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی بنگلا دیشی وزیر خارجہ سے مل چکے ہیں، بنگلا دیش نے دورے سے منع کیا تو وجہ بتانا ہوگی، بنگلا دیشی سیکورٹی وفد کی رپورٹ بھی مثبت ہے۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ بنگلا دیش کی ٹیم ضرور پاکستان آئے گی، 2021 میں انگلینڈ، 2022 میں آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کے لیے بھی پُر امید ہوں، پاکستان آئی سی سی کے اضافی ٹورنامنٹس کے حق میں ہے، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے آئی سی سی کے 2 ٹورنامنٹس کی مخالفت کی، تاہم آئی سی سی کے اضافی ٹورنامنٹس سے ممبر ممالک کو 700 ملین ڈالرز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

  • پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے: کپتان بنگلادیش ویمن ٹیم

    پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے: کپتان بنگلادیش ویمن ٹیم

    لاہور: بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان جہاں آرا کا کہنا ہے کہ بہترین سیکیورٹی انتظامات سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیموں نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک نے ٹیموں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔

    دونوں ٹیموں کو سیف سٹیز کے قیام کے مقصد اور ورکنگ سے متعلق آگاہی دی گئی، اس موقع پر بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان کاکہنا تھا کہ پاکستان آکر اور کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہترین سیکیورٹی انتظامات سے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی، لاہور میں بہت پیار ملا اور اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔

    جہاں آرا کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی ورک فورس میں خواتین کی کثیر تعداد خوش آئند ہے۔ خیال رہے کہ سیف سٹیز کی جانب سے ویمن ٹیمز کو تحائف اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

    بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز، ویمنز ٹیم کا اعلان

    خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کیا، جویریہ خان میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔

  • بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز، ویمنز ٹیم کا اعلان

    بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز، ویمنز ٹیم کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کردیا جس کے مطابق بسمہ معروف اسکواڈ کی قیادت کریں گی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ویمنز اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئیں، انعم امین، صباء نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرہ سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناء اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق اقبال امام عبوری ہیڈ کوچ، اقبال احمد عامر فیلڈنگ کوچ اور جمال حسین ٹرینر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریزکا پہلا ایک روزہ میچ 2نومبر جبکہ دوسرا4نومبرکوکھیلاجائےگا۔

    دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثناء میر، سعید اقبال اور کائنات امتیاز شملا ہیں۔

  • طالبہ کو زندہ جلانے والے 16 افراد کو سزائے موت

    طالبہ کو زندہ جلانے والے 16 افراد کو سزائے موت

    ڈھاکہ: بنگلادیشی عدالت نے 19 سالہ طالبہ نصرت جہاں رفیع کے قتل میں ملوث 16 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے 7 ماہ بعد 19 سالہ طالبہ نصرت جہاں رفیع کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے طالبہ کو آگ لگانے والے ہیڈماسٹر سمیت 16 حملہ آوروں کو سزائے موت سنادی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تفتیشی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں ایک مدرسے کی طالبہ نصرت جہاں رفیع نے پولیس میں اپنے ہیڈماسٹر کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست دے رکھی تھی۔

    پولیس افسر نے کہا کہ اس درخواست کے بعد ہیڈماسٹر نے چند افراد کو یہ کیس واپس لینے کے لیے ناصرف دباؤ ڈالنے کا کہا بلکہ انکار کی صورت میں قتل کرنے کی ہدایت بھی دی۔

    تفتیشی افسر کے مطابق حملہ آوروں نے نصرف کو جھانسا دیکر چھت پر بلایا اور مقدمہ واپس لینے کے لیے کہا لیکن وہ نہ مانی جس پر انہوں نے تیل چھڑک کر 19 سالہ طالبہ کو آگ لگادی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

    طالبہ نے مرنے سے پہلے ایک ویڈیو میں ہیڈماسٹر کے خلاف تمام الزامات کو دہرایا اور چند حملہ آوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ استاد نے مجھے چھوا اور میں آخری دم تک لڑوں گی۔

    واضح رہے نصرت جہاں رفیع کی موت کے بعد بنگلادیش بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور وزیراعظم پر انصاف کے لیے دباو ڈالا گیا جس پر وزیراعظم حسینہ واجد نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔