Tag: بنگلادیش

  • ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے بعد بنگلا دیشی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی سی) کے مطابق بیٹر صابر رحمٰن اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    صابر رحمٰن اور محمد سیف دونوں کو ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم سیف الدین اور صابر کی سہ فریقی سیریز میں کارکردگی متاثر کن نہ ہونے پر انتظامیہ نے ٹیم کے روسٹر میں تبدیلی کر دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی کمان شکیب الحسن کو دی گئی ہے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن، لٹن کمار داس، عفیف حسین شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کس ملک سے کون کھیل رہا ہے؟

    اس کے علاوہ یاسر علی، مصدق حسین، نورالحسن، مہدی حسن مرزا، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن ،حسن محمود، نسیم احمد اور عبادت حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جب کہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

  • بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق

    بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلا دیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے، درجنوں لاپتا ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت موسم صاف تھا اور دریا میں طغیانی بھی نہیں تھی، حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

    غوطہ خور اور دیگر ریسکیو اہل کار لاپتا افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کشتی کے ذریعے سفر کرنا معمول ہے اور تمام بڑے دریاؤں میں مسافر کشتیاں چلتی ہیں۔

  • بنگلادیش کو اسکولوں اور دفاتر کے اوقات کم کرنے پڑ گئے

    بنگلادیش کو اسکولوں اور دفاتر کے اوقات کم کرنے پڑ گئے

    ڈھاکا: بنگلادیش میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا، ملک میں اسکولوں اور دفاتر کے اوقات کم کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اسکول اور دفاتر کے اوقات کم کر دیے ہیں۔

    بنگلادیش میں اب اسکول ہفتے میں 2 روز کے لیے بند رہیں گے، جب کہ حکومت نے دفاتر اور بینکوں میں کام کے اوقات میں بھی ایک گھنٹے کی کمی کر دی ہے۔

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سرکاری دفاتر اور بینک اپنے کام کے دنوں میں اوقات 8 کی بجائے 7 گھنٹے کر دیں گے۔

    توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مشکلات کا شکار بنگلادیش کی حکومت نے گزشتہ ماہ روزانہ 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی اعلان کیا تھا۔

    بنگلادیشی حکومت نے روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے وجہ سے گزشتہ ماہ اپنے تمام 10 ڈیزل پاور پلانٹس کو بھی بند کر دیا ہے۔

  • بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ

    بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ

    ڈھاکا: بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک مُشت 50 فی صد سے زائد تاریخی اضافہ کر دیا ہے، فی لیٹر پیٹرول 130 ٹکے کا ہو گیا۔

    بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 307 پاکستانی روپے ہو گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد موٹر سائیکل سواروں نے ملک بھر میں فیول اسٹیشنز کا رخ کر دیا، جس کچھ پمپوں نے فروخت روک دی جس سے مظاہرے پھوٹ پڑے۔

    بنگلادیش بھی معاشی مشکلات کا شکار، قرض کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دے دی

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی وزارت توانائی نے 51 اعشاریہ 7 فی صد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

    ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت51.7 فی صد اضافے کے بعد 135 ٹکا (318 پاکستانی روپے) ہوگئی ہے۔

    ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فی صد مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 ٹکا (269 پاکستانی روپے 36 پیسے) فی لیٹر ہوگئی ہے۔

  • توانائی بحران : ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

    توانائی بحران : ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بند رکھنے کا فیصلہ

    ڈھاکہ : بنگلادیشی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ڈیزل سے چلنے والے پاور پلانٹس بند کرنے اور ایک دن پیٹرول پمپ بند رکھنے سمیت کئے اہم فیصلے کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں توانائی کے بحران کے باعث حکومت نے ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کر دیئے۔

    بنگلادیشی حکومت کی جانب سے توانائی بچت کے لیے ہفتے میں ایک دن پیٹرول پمپس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بجلی بچت کے لیے دفتری اوقات میں کمی ، ورک فرام ہوم، لوڈ شیڈنگ اور رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنا ہو گا۔

    پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق توانائی بچت کی نئی پالیسی سے روزانہ تقریباً پندرہ سو میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

    شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

  • بنگلا دیشی شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا

    بنگلا دیشی شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا

    نئی دہلی/ڈھاکا: بھارت اور بنگلا دیش میں 20 سال کے بدترین سیلاب سے ایک کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلا دیش میں طوفان برق و باراں اور سیلاب سے اب تک کم از کم 116 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ بنگلا دیش کا شہر سلہٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے۔

    بھارت اور بنگلا دیش میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں نے ایک ہوائی اڈے کو ڈبو دیا ہے اور سیل فون ٹاور، پل اور بجلی کی لائنیں گرا دی ہیں، لاکھوں لوگوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

    سلہٹ میں گلیوں میں کشتیاں چلنے لگی ہیں، دوسری طرف بھارتی ریاست آسام کے 35 میں 32 اضلاع پانی میں گِھر گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں سیلاب مزید شدید ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ بنگلا دیش کے کچھ سرکاری عہدے داروں نے حالیہ سیلاب کو 2004 کے بعد ملک کا بدترین سیلاب قرار دے دیا ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جب کہ ہنگامی کارکنان متاثرہ افراد تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے سیلاب زدہ علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے مزید مصائب پیدا کر دیے ہیں، لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہے۔

    بنگلا دیش میں اسکولوں کو عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اور پانی کے بڑھنے کے نتیجے میں پڑوسی برادریوں سے کٹے ہوئے گھرانوں کو نکالنے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • بنگلادیش: دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، ہلاکتیں

    بنگلادیش: دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرا گئے، ہلاکتیں

    ڈھاکا: بنگلادیش میں ہولناک حادثہ پیش آیا، دو سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک حادثہ بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں پیش آیا، سمندری جہاز آپس میں ٹکرانے سے تئیس افراد زندگی کی باز ہار گئے، واقعے کے بعد دونوں کشتیاں ڈوب گئیں، ریسکیو عملے نے 23 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ دیگر لاپتہ مسافروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا، اب تک 23 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، بھیانک حادثے کی وجہ اوور لوڈ بھی ہوسکتی ہے۔

    متعلقہ اداروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر بنگلادیش میں ضرورت سے زائد مسافروں کو کشتیوں میں سوار کردیا جاتا ہے جو حادثے کا سبب بنتا ہے۔

    جہاز حادثے میں کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔ ’مارننگ برڈ فیری‘ نامی ایک جہاز مسافروں کو لےکر ’منشنگنگ‘ شہر جارہا تھا۔ جبکہ دوسری کشتی سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تحقیقات جاری ہیں۔

  • بنگلا دیش میں محصور طالب علموں کی وزیر اعظم سے وطن واپسی کے لیے اپیل

    بنگلا دیش میں محصور طالب علموں کی وزیر اعظم سے وطن واپسی کے لیے اپیل

    کراچی: بنگلا دیش میں محصور پاکستانی طالب علموں نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لیے اپیل کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلادیش میں 100 سے زائد پاکستانی طالب علم کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محصور ہو گئے ہیں، ان طالب علموں نے وطن واپسی کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کر دی ہے۔

    بنگلادیش کے ہاسٹل میں محصور پاکستانی طالب علموں کو خوراک اور دیگر اشیا کی قلت کا سامنا ہے، طالب علموں کا مؤقف تھا کہ ان پر ہاسٹل سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے، دن میں کھانے کے لیے صرف ڈبل روٹی ملتی ہے جس سے گزارا مشکل ہو گیا ہے۔

    پاکستانی طالب علموں کے اے ٹی ایم کارڈ بھی بلاک ہو گئے ہیں، خیال رہے کہ یہ طالب علم سارک کوٹہ اسکالر شپ پروگرام کے تحت بنگلادیش میں مقیم ہیں۔

    پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن جاری

    آج وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے بیرون ممالک شہریوں سے رابطے میں ہیں، 4300 پاکستانیوں نے واپس آنے کی درخواست کی ہے، مزید 2000 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے جلد انتظامات کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب سے دوسرے مرحلے میں 400 پاکستانی واپس لائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ متعدد ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جا چکا ہے، وطن واپس آنے والے شہریوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے۔

  • میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ویڈیو سامنے آگئی

    میچ کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ویڈیو سامنے آگئی

    جوہانسبرگ: پہلی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے والی بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی شائقین کی جانب سے غصے میں پھینکا گیا کچرا میدان سے اٹھا کر دلوں کو جیت لیا۔

    جنوبی افریقا میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمالیا، بنگلادیش کی فتح سے اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین نے کچرا پھینک کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

    فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد گراؤنڈ کا چکر لگایا تو بعض کھلاڑی میدان سے کوڑا کرکٹ اٹھانے لگے، یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی فتح کا جشن منانے کے دوران میدان سے کچرا اٹھا کر باؤنڈری سے باہر پھینک رہے ہیں اور ان کے اس عمل پر وہاں موجود شائقین انہیں خوب داد درہے ہیں۔

    آفیشل کرکٹ ورلڈکپ اکاؤنٹ نے "ٹرو چیمپئنز” کے ٹائٹل سے مذکورہ ویڈیو شیئر کر کے میدان کو صاف کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پلیئرز کو "اسپورٹس مین اسپرٹ” قرار دیتے ہوئے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

  • وزیراعظم نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہہ دیا

    وزیراعظم نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہہ دیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں بنگلادیش اور قومی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 342 رنز بنالیے، بابراعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کا اختتام، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 342 رنز بنالیے

    پاکستان نے پہلی اننگز میں بنگلادیش پر 109رنز کی برتری حاصل کرلی، بنگلادیش کی ٹیم پہلے دن 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، بنگلا دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرتے ہی پاک ٹیم کے اوپنر عابد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، عابد علی بھارتی کرکٹر محمد اظہر الدین کی مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں سنچری کا ریکارڈ برابر نہ کر سکے۔