Tag: بنگلا دیش

  • برما میں ظلم جاری، 3 لاکھ روہنگیا مسلمان بے گھر، اقوام متحدہ نے مدد کی اپیل کردی

    برما میں ظلم جاری، 3 لاکھ روہنگیا مسلمان بے گھر، اقوام متحدہ نے مدد کی اپیل کردی

    کاکس بازار: میانمار (برما) سے جان بچا کر بنگلا دیشی سرحد پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی جو غذائی اور دواؤں کے بحران کا شکار ہیں، اقوام متحدہ نے مہاجرین کے لیے دنیا بھر سے مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں آباد روہنگیا مسلمانوں پر 25 اگست سے ایک بار پھر نیا ظلم وستم شروع ہوگیا ہے جس کے باعث وہ جان بچانے کے لیے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں ورنہ انہیں قتل کیا جارہا ہے، گھروں کو جلایا جارہا ہے۔

    refugees

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشن ہائی کمشنر فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کے مطابق دو ہفتے کے دوران میانمار سے بنگلا دیش کی طرف ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوگئی ہے تاہم غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یہ تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    rohingya

    تین لاکھ مہاجرین کے لیے  77 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

    اس ضمن میں اقوام متحدہ نے کمیپوں میں مقیم 3 لاکھ روہنگیا مہاجرین کے لیے دنیا بھر سے 77 ملین ڈالر(7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) امداد کی اپیل کردی۔

    اقوام متحدہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امدادی اداروں کو روہنگیا مہاجرین کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 77 ملین ڈالر (58 پاؤنڈ) امدادی رقم کی ضرورت ہے جو کہ دو ہفتے کے دوران میانمار (برما) سے ہجرت کرکے بنگلہ دیشی سرحد پر کیمپوں میں مقیم ہیں۔

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ نئے آنے والے مہاجرین کو خوراک، پانی، ادویات اور دیگر بنیادی اشیا کی شدید ضرورت ہے۔

    ہائی کمشنر نے بتایا کہ جنوبی بنگلا دیش میں کاکس بازار کے قریب قائم دو پناہ گزین کیمپوں میں پہلے سے 34 ہزار مہاجرین آباد تھے تاہم حالیہ کشیدگی یعنی 25 اگست کے بعد سے مہاجرین کی آمد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے، مہاجرین کے لیے فوری طور پر زمین اور سائبان کی ضرورت ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہاجرین کے لیے 80 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کی جائے۔

    muslims

    مہاجرین بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں، کھانا لانے والے ٹرک کو دیکھ کر پیچھا کرتے ہیں، امدای ادارے

    امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں مہاجرین بھوکےپیاسے کھانے کے منتظر سڑک  کنارے بیٹھے رہتے ہیں، غذائی سامان سے لدے ٹرک کو دیکھ کر  اس کا پیچھا کرتے ہیں۔

    بھوک کی شدت سے ایک آدمی وہیں گرگیا، رپورٹر

    خبررساں ادارے اے پی کے ایک رپورٹر کے مطابق اس نے خود دیکھا کہ کھانا تقسیم کرنے کے لیے جب قطار بنی تو اس میں موجود تمام افراد انتہائی بھوکے تھے، بھوک  کی شدت سے ایک شخص وہیں گرگیا۔

    رخائن میں موجود بی بی سی کے ایک رپورٹر کے مطابق اس نے جمعرات کو موجود وہ گاؤں جلتا ہوا دیکھا جسے بدھسٹ نوجوانوں کے ایک گروپ نے نذر آتش کردیا۔

    کاکس بازار میں مقامی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی موجودگی کے باوجود مہاجرین کو خاطر خواہ امداد نہیں مل سکی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    burma attack

    ریڈ کراس کے ایک نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب نیوز کو بتایا کہ وہ بنیادی سہولیات سمیت خوراک اور دواؤں کے حوالے سے سخت بحران میں مبتلا ہیں۔

    myanmar

    مہاجرین کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او او ایم) اور دیگر امدادی اداروں کی جانب سے مہاجرین کے کیمپوں کے پاس موبائل میڈیکل یونٹس کام کررہے ہیں جو مہاجرین کو یومیہ بنیادوں پر صحت کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

    Rohingya Muslims

    bangladesh

    حالیہ کشیدگی میں بہت سے روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں داخلے کے لیے نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے دریائے نیف کو پار کرنے کی کوشش کی اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، بنگلہ دیشی حکام گزشتہ 10 دنوں میں 88 روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں نکال چکے ہیں۔

    myanmar

    rakhine state

    ایک مہاجر کیمپ کے انچارج عبدالہاشم نے عرب نیوز کو بتایا کہ میرے ہم وطن روہنگیا مسلمان سارا دن بارش میں کھلے آسمان تلے سخت وقت گزارنے پر مجبور ہیں، گزشتہ روز ہم نے بڑی تعداد میں رخائن (برما کی ریاست) سے یہاں آنے والے مہاجرین کو کمپیوں میں پناہ دی جو 13 سے 14 دن پیدل چل کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

    refugee camp

    refugee camp

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے بنگلا دیش کو 1 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے بنگلا دیش کو 1 رنز سے شکست دے دی

    بنگلورو: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں سخت مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلا دیش کو ایک رنز سے شکست دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رنز بنائے جس کے جواب میں محمد متھن اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا، متھن صرف ایک رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تمیم نے شبیر الرحمان کے ساتھ ملر دوسری وکٹ کیلیے چوالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

    تمیم 35 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شبیر الرحمان نے 26 رنز بنائے، شکیب الحسن نے بھی 22 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان مشرفی مرتضیٰ 6 رنز ہی بناسکے، سومیا سرکار اور محمد اللہ نے چھٹی وکٹ کیلیے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی، سومیا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بنگلا دیش کو آخری اوور میں مشفق الرحیم اور محمد اللہ کی وکٹ پر موجودگی میں 11 رنز درکار تھے، مشفق نے دوسری اور تیسری گیند پر چوکا مارکر جیت کی راہ ہموار کردی لیکن پانڈیا نے چوتھی اور پانچویں گیند پر دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ اور سنسنی خیز بنادیا۔

    انڈیا کی جانب سے ایشون اور جڈیجا نے 2،2 جب کہ رائنا اور اشیش نہرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی کھلاڑیوں نے اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا اور بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 42 رنز کا آغا زفراہم کیا، ویرات کوہلی اور سریش رائنا نے تیسری وکٹ کیلیے 50 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

    ویرات 24 ، رائنا 30، ہارک پانڈیا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ یووراج سنگھ بھی صرف 3 رنز ہی بناسکے۔ جڈیجا نے دھونی کے ساتھ ملکر 20 رنز کی تیز شراکت قائم کی لیکن جڈیجا 12 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان دھونی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور الامین نے 2،2 جب کہ شکیب، محمد اللہ اور شوواگاتا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • بنگلا دیشی اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا نظربند، احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک

    بنگلا دیشی اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا نظربند، احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک

    ڈھاکا: بنگلا دیش میں قائد حزب اختلاف خالدہ ضیا دوسرے روز بھی اپنے دفتر میں نظر بند ہیں دوسری جانب ملک بھر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں متنازعہ انتخابات کے نتیجے میں موجودہ حکومت کی تشکیل کو ایک برس مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ، ملک کے تمام بڑے شہروں میں کاروبار زندگی معطل ہیں جب کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    کئی شہروں میں مظاہروں کے دوران حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم بھی ہوا ہے۔   ناتورے نامی شہر میں  موٹر سائیکل سواروں نے حکومت مخالف مظاہروں پر اندھادھند فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی سے ہے۔

    دوسری جانب قائد حزب اختلاف خالدہ ضیا دوسرے روز بھی اپنے دفتر میں نظر بند ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کرنا ہے، واضح رہے کہ خالدہ ضیاء کی بی این پی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خدشے کے پیش نظر مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا تھا جس کے باعث شیخ حسینہ واجد بلا مقابلہ ملک کی وزیراعظم منتخب ہو گئی تھیں۔